نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
سبطِ حسین
ممتاز ادیب، صحافی و سیاسی رہنما
ہندوستان میں پیدا ہوئے اور وہیں تعلیم حاصل کی پھر امریکا چلے گئے اور اقوام تحدہ سے منسلک ہوئے لیکن بائیں بازو کے حامی ہونے کے باعث امریکا بدر کر دیا گیا۔ پاکستان آئے اور یہاں بھی اپنے نظریات کی وجہ سے مارشل لاء کے دور میں جیلوں میں قید رہے۔ دہلی میں وفات پائی جب کہ تدفین پاکستان میں ہوئی۔

ط
 

شمشاد

لائبریرین
ل سے لطیف کپاڈیا
ٹی وی کا فنکار

(اصل میں یہ کاپڑیا ہے، یعنی کپڑا بیچنے والا۔ یہ بات لطیف صاحب نے خود ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔ اس کے بڑے کپڑا بیچا کرتے تھے اور کاپڑیا کہلاتے تھے۔)
 

محمد وارث

لائبریرین
ظہور احمد
مشہور ٹی وی ادکار، آخری چٹان میں چنگیز خان کا رول کیا۔ خدا کی بستی میں میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ڈورٹھی ڈانڈریج (Dorothy Dandrige)
فلمی اداکارہ
پہلی کالی اداکارہ جو اکیڈیمی ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئی۔


اب م سے
 

محمد وارث

لائبریرین
بخت نصر دوم ۔ Nebuchadnezzar II
چھٹی صدی قبل مسیح کا بابل کا بادشاہ۔ اس نے بابل کے معلق باغ تعمیر کرائے۔ اس نے یہودیوں کی بغاوت پر یروشلم کو مکمل طور پر تباہ و برباد کر دیا اور اصل ہیکلِ سلیمانی کو بھی مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ یہودیوں کو ایک بڑی تعداد کو قیدی بنا کر بابل لے آیا۔ اس کا ذکر "عہد نامہ عتیق" میں بھی پایا جاتا ہے۔

اس کے متعلق مزید مطالعے کیلیے اوپر دیا گیا انگلش وکی پیڈیا کا ربط ملاحظہ کریں۔

ت
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top