قاضی جاوید
محقق، نقاد، مترجم، صحافی۔ پورا نام قاضی جاوید حسین ہے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں فلسفہ کے استاد رہے ہیں اور اکادمی ادبیات پاکستان، لاہور شاخ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بھی۔ تحقیق اور فلسفہ کے موضوع پر بیسیوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ مشہور تصنیفات میں افکارِ شاہ ولی اللہ، برصغیر میں مسلم فکر کا ارتقا، سر سید سے اقبال تک، ہندی مسلم تہذیب، پنجاب کے صوفی دانشور، پنجاب کی صوفیانہ روایات، بیسویں صدی کا فلسفہ، وجودیت، برٹرینڈ رسل کی زندگی اور افکار، پاکستان میں فلسفیانہ فکر وغیرہ شامل ہیں۔
ج