نام بتائیں‌ آخری یا دیے گئے حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
قاضی جاوید
محقق، نقاد، مترجم، صحافی۔ پورا نام قاضی جاوید حسین ہے۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور میں فلسفہ کے استاد رہے ہیں اور اکادمی ادبیات پاکستان، لاہور شاخ کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بھی۔ تحقیق اور فلسفہ کے موضوع پر بیسیوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ مشہور تصنیفات میں افکارِ شاہ ولی اللہ، برصغیر میں مسلم فکر کا ارتقا، سر سید سے اقبال تک، ہندی مسلم تہذیب، پنجاب کے صوفی دانشور، پنجاب کی صوفیانہ روایات، بیسویں صدی کا فلسفہ، وجودیت، برٹرینڈ رسل کی زندگی اور افکار، پاکستان میں فلسفیانہ فکر وغیرہ شامل ہیں۔

ج
 

محمد وارث

لائبریرین
زاہد حسین
پاکستان کے ممتاز ماہرِ اقتصادیات۔ تعلیم علی گڑھ میں حاصل کی اور آزادی کے بعد ہندوستان میں پاکستان کے پہلے ہائی کمشنر مقرر ہوئے۔ 1948ء میں پاکستان سٹیٹ بنک کے پہلے گورنر مقرر ہوئے۔ 1953ء میں منصوبہ بندی بورڈ کے پہلے صدر مقرر ہوئے اور انہی کی زیرِ قیادت پاکستان کا پہلا پنجسالہ منصوبہ تیار ہوا۔ 1957ء میں 62 سال کی عمر میں وفات پائی۔

ح
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top