نام بتائیں آخری حرف سے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زاہد، شاعر ہیں
نمونہ کلام ملاحظہ ہو :
آپ نے دل جو ‘ زاہد ‘ کا توڑا تو کیا
آپ نے اس کی دنیا کو چھوڑا تو کیا
آپ اتنے تو آخر پریشاں نہ ہوں
وہ سنمبھلتے سنمبھلتے سمبھل جائے گا
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
یلدرم

سجاد حیدر یلدرم۔ افسانہ نگار

یہ فاؤل ہے، ان کا نام س سے شروع ہوتا ہے نہ کہ ی سے۔

اگر امام فخر الدین محمد الرازی کا نام ر سے شروع ہو سکتا ہے تو سجاد حیدر یلدرم کا نام بھی ی سے شروع ہو سکتا ہے :lol:
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
زاہد، شاعر ہیں
نمونہ کلام ملاحظہ ہو :
آپ نے دل جو ‘ زاہد ‘ کا توڑا تو کیا
آپ نے اس کی دنیا کو چھوڑا تو کیا
آپ اتنے تو آخر پریشاں نہ ہوں
وہ سنمبھلتے سنمبھلتے سمبھل جائے گا

صرف زاہد نام دینا بھی فاؤل ہے۔

خیر د سے

درد دہلوی

مشہور شاعر
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
یلدرم

سجاد حیدر یلدرم۔ افسانہ نگار

یہ فاؤل ہے، ان کا نام س سے شروع ہوتا ہے نہ کہ ی سے۔

اگر امام فخر الدین محمد الرازی کا نام ر سے شروع ہو سکتا ہے تو سجاد حیدر یلدرم کا نام بھی ی سے شروع ہو سکتا ہے :lol:

بالکل ٹھیک بات ہے تمہاری، تو اسی وقت اعتراض کرنا تھا ناں۔
فاؤل تو ان کا بھی ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
زاہد، شاعر ہیں
نمونہ کلام ملاحظہ ہو :
آپ نے دل جو ‘ زاہد ‘ کا توڑا تو کیا
آپ نے اس کی دنیا کو چھوڑا تو کیا
آپ اتنے تو آخر پریشاں نہ ہوں
وہ سنمبھلتے سنمبھلتے سمبھل جائے گا

صرف زاہد نام دینا بھی فاؤل ہے۔

خیر د سے

درد دہلوی

مشہور شاعر

ان کے کلام کے ساتھ صرف ‘ زاہد ‘ ہی لکھا ہوا ہے۔ کہو تو ان کی لکھی ہوئی غزل بھیج دوں۔
 

جیہ

لائبریرین
شیخ اسپر نہیں بابا جانی ۔ اس کا اصل نام شخص پیر تھا ۔ ایران کے زاہدان شہر سے گیے تھے۔ وہاں شیکسپئیر ہوگیئے۔ :lol:

ر سے

ریحان

ماضی کے فلمسٹار۔پاکستان
 

محمد وارث

لائبریرین
یعقوب بن اسحاق الکندی
مسلم مفکر اور سائنسدان

ویسے رازی اور یلدرم والے قضیے میں اتنا عرض کرنے کی جسارت کروں گا کہ اسکی عام اجازت ہونی چاہئیے، جیسے مودودی اور سید ابوالاعلٰی مودودی، ابو حنیفہ رح اور نعمان بن ثابت، شکسپیئر اور ولیئم شیخ پیر، مصحفی اور غلام ہمدانی مصحفی۔ مقصد تو کوئی یاد تازہ کرنی ہے نا کہ نمبرز، اور اگر نمبر کٹ بھی جائیں تو کیا۔

باقی کارِ مملکت تو خسروانِ مملکت ہی جانیں۔

کہتے ہوئے ساقی سے حیا آتی ہے ورنہ
ہے یوں کہ مجھے دُردِ تہِ جام بہت ہے
 

شمشاد

لائبریرین
حضرت نہ نمبر کٹتے ہیں نہ بڑھتے ہیں، یہ تو ایک کھیل ہے اور اس میں کبھی کبھار چھیڑ چھاڑ یا گپ شپ ہو جاتی ہے۔

آپ جسطرح جی چاہے کھیلیں اور جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرئے، ہم تو تماشائی ہیں۔

آداب عرض کرتا ہوں۔

اور ہاں ق سے نام بھی دیتا جاؤں۔

قمر جلالوی
شاعر
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top