تعبیر
محفلین
وعلیکم السلام
ہنستی مسکراتی رہیں سدا آمین
جزاک اللہ خیر بھائی اور آمین
اللہ آپ کو بھی ہنستا مسکراتا اور آباد رکھے
محترم بہنا سگریٹ میں نکوٹین اور چائے میں کیفین پائی جاتی ہے ۔
اور یہ بھی کسی حد تک نشوں میں شامل نشے ہی ہیں ۔
نکوٹین اعصاب میں خشکی پیدا کرنے کا سبب ہوتی ہے ۔
چائے میں موجود کیفین اس خشکی کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہے ۔
چائے کے سپ کے بعد جب سگریٹ کا کش لگایا جاتا ہے ۔ تو یہ نکوٹین اور کیفین کے ملاپ سے گلے کی نالیوں میں شروع ہونے والے کیمیائی عمل کے نتیجے سے وہ اعصاب جو کہ احساس جسمانی کی ترسیل کے ذمہ دار ہوتے ہیں کچھ سست پڑ جاتے ہیں ۔ اور چائے اور سگریٹ کا عادی اس عمل سے اک غیر محسوس سی راحت حاصل کرتا ہے اور اس کا عادی بن جاتا ہے ۔ یہی کیمیاوی عمل گلے کی رگوں اور پھیپھڑوں کو آہستہ آہستہ اپنی تیزابیت کا شکار بناتے کینسر کی سب سے بڑی وجہ بنتا ہے ۔
اب آپ نے یہ ضرور لکھنا ہے کہ میرے بھائی جب تم ان نقصانات سے آگاہ ہو تو پھر کیوں مبتلا ہو اس عذاب میں ؟
تو میری بہنا
" عادتاں نیں جاندیاں بھانویں کٹئے پوریئے پوریئے جی "
عادت کب بدلتی ہے ۔ ؟
مسکرانے کی دعا دیکر افسردہ کر دیا نا
اللہ سب سگریٹ پینے والے بھائیوں کو سلامت رکھے اور سگریٹ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھے
آپ اگر اس موضوع پر اک الگ دھاگہ کھولیں تو بلاشبہ اک اچھا کام ہوگا آپ کی جانب سے ۔
چائے سگریٹ پان بھی دیگر نشوں سے کم نقصان دہ نہیں ہیں ۔
سستے ہیں مگر نقصان کہیں زیادہ ۔ اور آپ کا کھولا اس بارے دھاگہ اس عادت کے نقصان کی آگہی کو عام کرے گا ۔
نایاب بھائی میرا دھاگہ کوئی معلوماتی تھوڑی نا ہو گا ۔جیسے میرے تھریڈز ہوتے ہیں نا ویسا ہو گا کچھ سوالات کے ساتھ
جیسے سگریٹ کی عادت کیسے پڑی وغٰرہ وغیرہ
درود شریف کا دھاگہ بک مارک ہے وہی اوپن ہوتا ہے ۔
درود شریف پڑھتے اپنی روح کو منور کرتے ان بوکس اور اطلاعات کے بٹنوں پر نظر ڈالتا ہوں ۔
اور ترتیب سے انہیں کھولتے آگہی سے ملتا ہوں ۔
اس کے بعد جو چار یا پانچ موضوع میں محفل ونڈو میں نظر آ رہے ہوتے ہیں ۔ انہیں کھول لیتا ہوں ۔
اور جہاں جہاں حاضری لازم ہوتی ہے لگاتا چلا جاتا ہوں ۔
زبردست
بہت بہت شکریہ نایاب بھائی بہت مزا آیا
اب کیا صورتحال ہے بھائی ابھی بھی سوالات کے جوابت دینے میں خوشی ہو گی یا اکتا چکے ہیں
اگر آپ سالگرہ کی وجہ سے مصروف ہیں تو ہم یہ سلسلہ کچھ وقت کے لیے موقوف کرتے ہیں
آپ جیسا فیصلہ کریں