انٹرویو نایاب بھائی سے باتیں کریں

تعبیر

محفلین
:?: آپکا پسندیدہ رنگ؟

:?: اگر کسی اور زبان کو سیکھنے کا موقع دیا جائے تو کونسی زبان سیکھیں گے ؟؟؟

:?:کس ملک کی سیر کا جنون کی حد تک شوق ہے؟؟؟

:?:پامسٹری کے علم سے بتائیں کہ پاکستان کا مسقبل کبھی ترقی کرے گا یا نہیں
ہمارے والدین نے پاکستان کی ترقی نہیں دیکھی پھر ہم نے بھی نہیں دیکھی اور اب ہمارے بچے بھی پاکستان کو ویسا ہی دیکھ رہے ہیں تو کیا ان کے بچے بھی پاکستان کی یہی حالت دیکھیں گے۔

نایاب ابھی آتی ہوں ایک بریک کے بعد کچھ کھانے کے لیے لیکر آتی ہوں :)
 

تعبیر

محفلین
حاضر ہون بریک کے بعد :D

:?:دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ جسے فوری طور پر حل کرنا چاہیتے ہوں ؟؟؟

:?:اگر دنیا سے کوئی ایک برائی ختم کرنے کا موقع دیا جائے تو کونسی برائی ختم کرینگے

:?:ہمارے ملک میں بہت سی سماجی اورمعاشرتی برائیاں ہیں ان میں سے آپ کو کونسی برائی سخت ناپسند ہے جسکا آپ ہمیشہ کے لیے خاتمہ چاہیں؟؟؟

:?:کسی کام کے کرنے کو دل نا چاہے تو کیا بہانہ کرتے ہیں؟؟؟

:?:میں بڑا دل رکھتا ہوں ان کے لیے؟؟؟

:?:میں بالکل براداشت نہیں کرتا ؟؟؟
 

زبیر مرزا

محفلین
ہمارے والدین نے پاکستان کی ترقی نہیں دیکھی پھر ہم نے بھی نہیں دیکھی اور اب ہمارے بچے بھی پاکستان کو ویسا ہی دیکھ رہے ہیں تو کیا ان کے بچے بھی پاکستان کی یہی حالت دیکھیں گے۔
نایاب ابھی آتی ہوں ایک بریک کے بعد کچھ کھانے کے لیے لیکر آتی ہوں :)

اس کا جواب میں دے دوں :) ہمارے والدین نے پاکستان کے خواب کو حقیقت بنتے دیکھا اس کا قیام دنیا کی پہلی نظریاتی ریاست کی صورت
میں آیا- ہم اس کی جدوجہد کا آزمائش کا دور دیکھ رہے ہیں اور ان شاءاللہ ہم اور آنے والی نسلیں اس کی ترقی اور خوشحالی دیکھیں گی- ًمایوسی
کفرتک لے جاتی ہے اور پاکستان کے مستقبل سے مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں آج بھی معاشرے میں ایسے لوگ ہیں جو اخلاص سے
صبر سے اس آزمائش کے دور میں مثبت سوچ اور ترقیاتی کاموں میں تن من دھن سے لگے ہیں- ایدھی صاحب ہو یا کراچی یونی ورسٹی سے
وابستہ افراد( جن کو میں ذاتی طورپرجانتا ہوں ) اس یقین کے ساتھ ماحول اور معاشرے کے لیے تعمیری کام کررہے ہیں کہ ہر آزمائش کے بعد
خوشحالی آتی ہے-
معذرت چاہتا ہوں کہ اس موضوع پرمیں لکھے بناءرہ ہی نہیں سکا
 

نایاب

لائبریرین

گورے ہاتھوں پہ نکھرتا مہکتا مہندی کا رنگ

اگر کسی اور زبان کو سیکھنے کا موقع دیا جائے تو کونسی زبان سیکھیں گے ؟؟؟


ان شاءاللہ اب غزل نے انگلش سکھانی ہے اور میں نے سیکھنی ہے ۔

کس ملک کی سیر کا جنون کی حد تک شوق ہے؟؟؟


اب سیر و سیاحت سے دل اوبھ گیا ہے ۔ اب تو
آوارگی میں حد سے گزر چکا ہوں اب گھر واپس جانے کا ہی جنون ہے ۔

پامسٹری کے علم سے بتائیں کہ پاکستان کا مسقبل کبھی ترقی کرے گا یا نہیں
ہمارے والدین نے پاکستان کی ترقی نہیں دیکھی پھر ہم نے بھی نہیں دیکھی اور اب ہمارے بچے بھی پاکستان کو ویسا ہی دیکھ رہے ہیں تو کیا ان کے بچے بھی پاکستان کی یہی حالت دیکھیں گے۔


پاکستان کا ہاتھ یہ بتاتا ہے کہ اس کا مستقبل بہت روشن ہے ۔
اک پاکستان سے اگر منگل کے دن گوشت کا ناغہ ختم کرتے کسی دوسرے دن مقرر کر دیا جائے ۔ تو اس روشن مستقبل کی راہ میں جو رکاوٹیں " مارشل لاء " کی صورت نمودار ہوتی ہیں ۔ ان کا سد باب ہو سکتا ہے ۔
پاکستان کے ہاتھ میں چونکہ وہ لکیریں ہیں جو کہ اس کے عوام کے ہاتھوں میں ہیں ۔اور یہ ہاتھ ہی پاکستان کو بنانے و سنوارنے و بگاڑنے کے ذمہ دار ہیں۔ اور ان ہاتھوں میں اک لکیر ایسی ہے جسے کوئی بھی پامسٹ پہلی نگاہ میں جانچ لیتا ہے ۔
یہ لکیر دل کی لکیر سے ایک شاخ کی صورت نمودار ہوتی ہے اور دماغ کی لکیر کی جانب مشتری کے ابھار سے نیچے کی جانب چلی جاتی ہے ۔ اور یہ لکیر پامسٹ کو یقین کامل کے ساتھ یہ قیافہ لگانے کی جرات دیتی ہے کہ ہاتھ پر اس لکیر کا حامل محبت میں سراسر گھاٹا اٹھاتا ہے ۔ اس لکیر کے حامل لوگوں سے توقعات بہت زیادہ وابستہ کر لیتے ہیں اور جب توقعات پوری نہیں ہوتیں تو پھر شدید مایوسی کے اسیر ہوتے مستقبل میں کسی روشنی کے موجود ہونے سے ہی نا امید ہو جاتے ہیں ۔ اور وقت جب مرہم بن کر اس مایوسی کو کچھ مندمل کرتا ہے تو ان کے سامنے ایک اور محبوب نئے خوشنما وعدوں کے ساتھ نمودار ہو جاتا ہے اور یہ پھر اس سے دیوانہ وار محبت میں مصروف ہو جاتے ہیں ۔
ویسے بھی آج کل جنون کی حد تک سائنسی، فلکیاتی اور نجوم کی بنیاد پر پیشین گوئیوں کا طوفان مچا ہوا ہے۔ سائنسی، تحقیقی، علمی اور نجومی رپورٹوں میں پاکستان کا ذکر خاص طور پر نظر آتا ہے۔ اور پراسرار علوم کے رسیا پاکستان کو اک حیران کُن طاقت میں تبدیل ہونے کی پیش گوئی کر رہے ہیں ۔ وہ پنڈت اور نجومی جو کبھی پچاس میں پاکستان کے مٹ جانے کی پیش گوئی کرتے تھے ۔ اب وہ سب پاکستان کے بارے میں مستقبل قریب میں اک مستحکم طاقتور ملک بن جانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں ۔
وہ پاکستان کو زہرہ کی عظیم جہت میں داخل ہو تے ناقابل تسخیر بنتے دیکھ رہے ہیں
پاکستان کے لگن کا مالک مریخ تیسرے خانے میں ہے جو اس قوم کی عظیم قوتِ ارادی کو ظاہر کرتا ہے۔ کبھی پاکستان کے زائچے میں چوتھا خانہ
سورج، زحل، عطارد اور زہرہ کے اکٹھ کی جگہ تھا اور اس حقیقت کا عکاس تھا کہ اقتدار کے بھوکے اسے تباہ کر دیں گے۔
لیکن اب مریخ اپنی پوری عملداری قائم کر رہا ہے ۔ اور زہرہ اس کی مدد گار ہے ۔
ان شاءاللہ ہمارے بچے اک مستحکم پاکستان ضرور دیکھیں گے ۔

دنیا کا کوئی ایسا مسئلہ جسے فوری طور پر حل کرنا چاہیتے ہوں ؟؟؟


خوراک کی قلت مستقبل قریب میں اک المیہ بننے کو ہے ۔
اس مسلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل ہونا چاہیئے ۔

اگر دنیا سے کوئی ایک برائی ختم کرنے کا موقع دیا جائے تو کونسی برائی ختم کرینگے


نفرت

ہمارے ملک میں بہت سی سماجی اورمعاشرتی برائیاں ہیں ان میں سے آپ کو کونسی برائی سخت ناپسند ہے جسکا آپ ہمیشہ کے لیے خاتمہ چاہیں؟؟؟


مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی

کسی کام کے کرنے کو دل نا چاہے تو کیا بہانہ کرتے ہیں؟؟؟


بہانہ نہیں کرتا صاف کہہ دیتا ہوں ابھی میرا دل نہیں ہے ۔
جب دل مانے گا کر دوں گا ۔
دل مانے تو آدھی رات کو کام شروع کر دوں ۔
48 گھنٹے بھی مسلسل مشقت کرتا رہوں ۔
اور دل نہ مانے تو تنکہ بھی نہ توڑوں ۔
شروع شروع میں میرا کفیل (میرا سپانسر )جس کا میں اک طرح سے غلام ہوں وہ میری اس عادت سے بہت چڑتا تھا کہ اور کہتا تھا کہ تو کوئی امیر ( گورنر )ہے کیا ؟
اب تو عادی ہو گیا ہے میرا ۔

میں بڑا دل رکھتا ہوں ان کے لیے؟؟؟

میرے دل میں با خدا کسی کے لیئے بھی نفرت نہیں ہوتی ۔
میں سب سے سے کھلے دل کھلے طور ملتا اور انہیں دل میں جگہ دیتا ہوں ۔

میں بالکل برداشت نہیں کرتا ؟؟؟

کہ اسلام جو کہ سلامتی کا پیغامبر ہے
اسے اک چھری بنا انسانوں میں منافرت پیدا کی جا رہی ہو ۔
ایسے موقع پر چاہے کتنی ہی میری محترم و معتبر ہستی ہو ۔
میں اس پر بلا جھجک اپنی زبان دراز کرتا ہوں
 

تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:
نایاب بھائی آپ کی بہت سارے جوابات کی میں گواہ ہوں کہ آپ واقعی سب کو ایک جتنی اہمیت دیتے ہیں اور آپ سب کے لیے بڑا دل رکھتے ہیں اور آپ بہت بہت اچھے اور کھرے انسان ہیں
نایاب بھائی اب تو بھول ہی گیا ہے کہ کون کون سے سوالات پوچھے جا چکے ہیں اگر کوئی سوال آپ کو رپیٹڈ لگے تو نشان دہی کر دیجیے گا پلیز :)
 
پاکستان کا ہاتھ یہ بتاتا ہے کہ اس کا مستقبل بہت روشن ہے ۔
پاکستان کے ہاتھ میں چونکہ وہ لکیریں ہیں جو کہ اس کے عوام کے ہاتھوں میں ہیں۔

وہ پنڈت اور نجومی جو کبھی پچاس میں پاکستان کے مٹ جانے کی پیش گوئی کرتے تھے ۔ اب وہ سب پاکستان کے بارے میں مستقبل قریب میں اک مستحکم طاقتور ملک بن جانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں ۔
وہ پاکستان کو زہرہ کی عظیم جہت میں داخل ہو تے ناقابل تسخیر بنتے دیکھ رہے ہیں
1- پاکستان کے ہاتھ سے کیا مراد ہے ؟
2- جن پنڈت اور نجومیوں کی بات پہلے غلط ثابت ہوئی ۔ اب ان کے صحیح ہونے کا یقین" ٹرک کی بتی "سےکسطرح مختلف ہے ؟؟ :)
 

نایاب

لائبریرین
1- پاکستان کے ہاتھ سے کیا مراد ہے ؟
2- جن پنڈت اور نجومیوں کی بات پہلے غلط ثابت ہوئی ۔ اب ان کے صحیح ہونے کا یقین" ٹرک کی بتی "سےکسطرح مختلف ہے ؟؟ :)
پاکستان کا ہاتھ
پاکستانی عوام کا ہاتھ ۔
پنڈت اور نجومیوں نے جو پیش گوئیاں کی تھیں " کہ اقتدار اور ذاتی مفاد کی جنگ پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی ۔ اور پچاس سال تک پاکستان کا وجود ختم ہو جائے گا ۔ " قائد اعظم کے سفر آخرت کے بعد سے جو پاکستان میں یہ اقتدار اور مادی مفاد کی وبا پھیلی ۔ اس نے سن اکہتر میں ان پنڈتوں اور نجومیوں کی پیش گوئی کو کسی حد تک ثابت کر دیا ۔ اور " اندرا گاندھی نے ببانگ دہل کہا کہ ہم نے دو قومی نظریئے کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ہے ۔ ان پنڈتوں اور نجومیوں نے پاکستان کے وجود کے اعلان ہوتے وقت سیاروں کے جس اجتماع اور چال کو اپنی پیش گوئی کی بنیاد بنایا تھا ۔ اب 65 سال بعد بھی انہی سیاروں کے اجتماع اور چال کو بنیاد بنایا ہے ۔ اس وقت پاکستان کے زائچے میں مریخ اور زہرہ کا آپس میں مددگار ہونا پاکستان کو اک بہتر سمت میں گامزن ہونے کی علامت ہے ۔
ان پیشگوئیوں کو غیب کی اطلاع سمجھنا نادانی ہو گی ۔
یہ صرف معلومات ہیں ۔ جو کہ غلط بھی ہو سکتی ہیں ۔
 

عزیزامین

محفلین
میں جو ہو سکا کروں گا ۔ اور بھی اردو بولنے والے دوست مل جایں گے کوشش تو کریں۔ انگلش سیکھ کر مجھے بھی سیکھایں گے؟
 

نایاب

لائبریرین
میں جو ہو سکا کروں گا ۔ اور بھی اردو بولنے والے دوست مل جایں گے کوشش تو کریں۔ انگلش سیکھ کر مجھے بھی سیکھایں گے؟
جزاک اللہ خیراء
محترم بھائی آپ ایسا کریں کہ اک لسٹ بنائیں اردو میں
عام روزمرہ بول چال میں استعمال ہونے والے لفظوں اور جملوں کی
اور ہم سب مل کر اسے " سرائیکی ۔ پنجابی ۔ سندھی ۔ پشتو ۔ انگلش میں ترجمہ کرتے
اک دوسرے کو سیکھائیں گے ۔
سرائیکی کے لیئے محترم چھوٹاغالبؔ
پنجابی کے لیئے محترم محمود احمد غزنوی محترم یوسف ثانی محترم زحال مرزا
سندھی کے لیئے@تعبیر بہناسارہ خان بٹیا سیدہ شگفتہ بہنا فرحت کیانی بہنا
پشتو ۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ تلاش کرنا پڑے گا کون محترم رکن پشتو سے واقف ہیں ۔
انگلش کے لیئے مقدس بٹیا ناعمہ عزیزبٹی@عائشہ عزیز بٹیا
سو اللہ کا نام لیکر آپ شروع کریں اردو کی لسٹ
سب ملتے جائیں گے کارواں بنتا جائے گا ۔
ان شاءاللہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین

السلام علیکم نایاب بھائی۔
آپ ہمیشہ مجھے یاد رکھتے ہیں جو کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے :)
آئیڈیا تو بہت اچھا ہے۔ میں بھی کچھ سیکھنا چاہوں گی۔
ویسے مجھے تو سندھی بالکل نہیں آتی نایاب بھائی۔
میرا تعلق پنجاب سے ہے۔ لیکن پنجابی بھی اتنی ہی ٹوٹی پھوٹی آتی ہے جتنی اردو اور انگریزی۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
اوکے آپ ایسا کریں الگ سے نیاں دھاگہ لکھیں تفصیل کے ساتھ اور وہاں ملتے ہیں ان شا اللہ
ویسے آپ کیا سکھایں گے؟
سوچنا کیا ہے محترم بھائی
آپ جلدی سے اک فہرست بنائیں ۔ اور کارواں چل ڑے گا ۔
میں تو سیکھنے والوں میں ہوں بھائی میرے ۔
کب تک بنا رہے ہیں پھر لسٹ آپ ؟
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم نایاب بھائی۔
آپ ہمیشہ مجھے یاد رکھتے ہیں جو کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے :)
آئیڈیا تو بہت اچھا ہے۔ میں بھی کچھ سیکھنا چاہوں گی۔
ویسے مجھے تو سندھی بالکل نہیں آتی نایاب بھائی۔
میرا تعلق پنجاب سے ہے۔ لیکن پنجابی بھی اتنی ہی ٹوٹی پھوٹی آتی ہے جتنی اردو اور انگریزی۔ :)
سدا خوش و شادوآباد ہنستی مسکراتی رہیں آمین
چلیں آپ کو انگریزی سیکھانے والوں میں کر لیتے ہیں محترم بہنا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جزاک اللہ :)
ویسے مجھے سیکھنے والوں میں شامل کر لیں۔ آخر آپ کو سٹوڈنٹس کی بھی تو ضرورت ہو گی ناں :)
مذاق برطرف۔ محفل کے کسی بھی کام میں میں اگر تھوڑا سا بھی حصہ ڈال سکوں تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔
 

عزیزامین

محفلین
جزاک اللہ :)
ویسے مجھے سیکھنے والوں میں شامل کر لیں۔ آخر آپ کو سٹوڈنٹس کی بھی تو ضرورت ہو گی ناں :)
مذاق برطرف۔ محفل کے کسی بھی کام میں میں اگر تھوڑا سا بھی حصہ ڈال سکوں تو مجھے بہت خوشی ہو گی۔
تو آپ اس پر تعارفی دھاگہ کھولیں ابھی شکریہ
 
Top