نویں سالگرہ " نثر پارے 2014 " -- اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار نثری نشست کا انعقاد!

سید فصیح احمد

لائبریرین
برادرم @نیرنگ خیال، اپنی تحاریر کے ربط اب نشست والے دھاگے میں عنایت فرمائیں ۔ :)
بالکل فلک بھائی ، بس کیا ہے کہ میں نے آج رات کے لیئے فیصلہ اٹھا رکھا تھا ۔۔۔ کچھ ناموں کو میں احتراماً آخر میں بلانا چاہتا تھا اور نین بھیا بھی انہی میں ہیں :) :)
 

فلک شیر

محفلین
بالکل فلک بھائی ، بس کیا ہے کہ میں نے آج رات کے لیئے فیصلہ اٹھا رکھا تھا ۔۔۔ کچھ ناموں کو میں احتراماً آخر میں بلانا چاہتا تھا اور نین بھیا بھی انہی میں ہیں :) :)
جی ضرور، آپ آفیشلی رات کو ہی بلا لیجیے گا، ہم تو ایویں یارباشی فرما رئے تھے :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
میں بھی کچھ کوشش کروں یا ہمیشہ کی طرح لیٹ ہو گیا ہوں اور وقت ختم ہو چکا ہے :)
ارے آپ سے یاروں کے لیئے وقت ہی وقت ہے ، اور ابھی آخری مرحلہ چل رہا ہے تو آپ اپنی تحریر یہاں رسید کر دیں اس کے بعد مجھے بتا دی جیئے گا تا کہ آپ کو مدعو کیا جا سکے :) آج شام ہی یہ کام ہو جائے تو کمال ہو :) :)
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بس سرا ہاتھ سے نکل چلا تھ، مگر ابھی چونکہ شاہ نشست کا نام نہیں پکارا گیا تو میں اس کا بندوبست کر سکتا ہوں کہ آپ کو نثر پارے میں شریک کیا جا سکے، لیکن یہ عرض کرتا چلوں کہ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے :)
 
Top