بلکہ اگر ہمارے پاس یہ اطلاقیہ موجود ہو تو پھر ہمیں اسے فونٹ فارجر میں ٹائپ کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ اس اطلاقیے سے کاپی کریں اور فونٹ فارجر میں پیسٹ کر دیں۔ [اس طرح ٹائپنگ کی غلطیوں سے بھی بچا جا سکتا ہے، کیونکہ یونیکوڈ ویلیوز کو ٹائپ کرنا ایک عذاب ہو گا اور اس میں ٹائپنگ کی بہت سی غلطیوں کی گنجائش موجود ہے]از مہوش علی
اسکا ایک زیادہ آسان طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی چھوٹا سا اطلاقیہ لکھ لیا جائے کہ جس میں ہم لفظ "اسد" ٹائپ کریں تو وہ خود بخود اسکی یونیکوڈ ویلیو پروگرام کے تحت ہمیں دے دے۔
زور لگا کے ہیا! زور لگا کے بھیا!یہ فانٹ کے اصل ماہرین یہاں کیوں نہیں آ رہے ہیں۔۔ ظہور، محسن، جواد، شاکر القادری صاحب۔۔ اور شاید ان حضرات کو پاک نوری نستعلیق کا بھی علم ہو کہ اس سلسلے میں کیا پیش رفت ہے۔
شاکر صاحب کو ذ پ“ کرنا ہوگا۔۔ وہ مستند خطاط بھی ہیں۔
یہ فانٹ کے اصل ماہرین یہاں کیوں نہیں آ رہے ہیں۔۔ ظہور، محسن، جواد، شاکر القادری صاحب۔۔ اور شاید ان حضرات کو پاک نوری نستعلیق کا بھی علم ہو کہ اس سلسلے میں کیا پیش رفت ہے۔
شاکر صاحب کو ذ پ“ کرنا ہوگا۔۔ وہ مستند خطاط بھی ہیں۔
پہلی بات یہ کہ اگر فونٹ کے ماہرین اس پوسٹ یا پروجیکٹ پر مبینہ طور پر نہ آنا چاہیں یا کنی کتراتے رہیں تو کیا یہ فونٹ نہیں بن سکتا؟
۔
دوسری بات یہ کہ اگر پہلے ہی یہ سوچ لیا جائے کہ یہ کام نہیں ہو سکتا یا کوئی اور پہلے مکمل کر چکا ہے یا کر لے گا تو شائد آپ کوئی کام بھی نہیں کر سکتے، ہمت ٹوٹ جاتی ہے۔ دنیا میں کئی کام ایسے ہیں جنھیں بہت سے لوگ کرتے ہیں لیکن سب کی الگ الگ پہچان بھی ہے۔
۔
تیسری بات یہ کہ مجھے لیگچرز جمع کرنے کا طریقہ بتا دیا جائے تو میں بھی انھیں ایک جگہ جمع کر دوں گا۔ انشاءاللہ۔
بھائی جان ظاہر بات ہے کہ اگر فانٹ کے ماہرین اس پروجیکٹ میں ہماری مدد نہ کریں تو ہم کیسے اس پروجیکٹ کو مکمل کرسکتے ہیں میں بھی نسخ بیسڈ فانٹ بناسکتا ہوں اور نستعلیق کے بارے میں بھی جانکاری ہے لیکن نستعلیق فانٹ بنانے پر کبھی کام ہی نہیں کیا ہے اسلئے پہلے ہمیں فانٹ ماہرین کا انتظار کرنا ہوگا وہ صاحبان جو بتائیں گے اس سلسلے میں ہم اسپر عمل کرکے ایک اچھا فانٹ بناسکتے ہیں باقی لگیچرز کو جمع کرنا اتنا مشکل کام نہیں ہوگا پہلے پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کا آئیڈیا مل جائے تو یہ کام بھی انشاءاللہ ہوجائے گا
کافی تلاش کے بعد ماہرین کی عدم دلچسپی کا عقدہ یہاں کُھلا ۔
عرصہ دو سال قبل یہ کارگزاری ہو چکی ہے۔
مکمل پوسٹ ضرور پڑھیں۔
محسن بھائی تو محفل پر اب بھی موجود ہیں تو کیوں نہ ان سے ان کا یہ پروجیکٹ لے کر اس ہی پر کام کو آگے بڑھاوا دیا جائے۔اس بار ٹیم بنا کر کام ہونا چاہئے تاکہ پچھلی دفعہ کی طرح محنت ضائع نہ ہو۔