جی یہ ہیگزا ڈیسی مل ویلیوز ہی ہیں۔ اعشاری نظام میں 1575 ہے اور سولہ کے نظام میں 627 ہے۔ شروع میں ایک عدد صفر اور ہر لفظ کے بعد جمع کا نشان اضافی ہے جسے ظاہر کرنا مشکل کام نہیں۔ پروگرام سادہ سا ہوگا۔ ایک فائل کھول کر سارے الفاظ کو ایک لسٹ کی صورت میں دکھا دے۔ اور اس کے بعد جس لفظ پر کلک کیا جائے اس کی یونیکوڈ قدر الگ سے موجود ٹیکسٹ باکس میں نمودار ہوجائے۔ فارمیٹ یہی ہوگا جو آپ نے بتایا۔
وسلام
بہت خوب شاکر۔
اب کوئی مجھے اس سوال کا جواب بھی دے دے۔ [اور اگر خود معلوم نہیں تو یونیکوڈ کے جو یاہو گروپ یا فورمز موجود ہیں، ادھر یہ سوال اٹھا کر جواب حاصل کیا جائے]
سوال:
۱۔ ہمیں معلوم ہے کہ نفیس نستعلیق کی رفتار بہت سست ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ہر لکھے گئے الفاظ کو اُن بہت سارے اصولوں کے مطابق رینڈر کرنا پڑتا ہے جو کہ اسکے وولٹ ورک میں موجود ہیں۔
تو جتنے زیادہ الفاظ ٹیکسٹ میں موجود ہوں گے، اتنا ہی وقت اسے رینڈرنگ کے لیے لینا پڑے گا۔
۲۔ مگر ایک بات یہ ہے کہ ایک فونٹ میں ہزاروں لگیچرز بھی شامل کر دیے جائیں، مگر اسکی سپیڈ میں کوئی فرق نہیں آتا۔
۳۔ تو اگر ہم نفیس نستعلیق میں لگیچرز کا اضافہ کریں۔۔۔اسکا مطلب یہ ہو گا کہ ایک صفحہ کے ٹیکسٹ میں اگر 100 الفاظ موجود ہیں، تو کم از کم 97 الفاظ لگیچرز کی صورت میں سامنے آئیں گے جسکے لیے انجن کو رینڈرنگ نہیں کرنی پڑے گی۔ [اور بقیہ 3 الفاظ کی رینڈرنگ کے لیے انجن کو زیادہ وقت درکار نہ ہو گا]
میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح لگیچرز کا اضافہ کر کے کیا نفیس نستعلیق کی رفتار بڑھائی جا سکتی ہے؟
تو کون ہے جو اس سوال کا جواب ہمیں دے سکتا ہے؟
نفیس نستعلیق کو پاک نستعلیق کے مقابلے میں بنیاد بنانے کے فوائد
اگر تو یہ ممکن ہے کہ لگیچرز ڈالنے سے نفیس نستعلیق کی رفتار میں اضافہ ہو جائے، تو ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، جو کہ پاک نستعلیق کی صورت میں ہمارے پاس نہیں ہیں۔
۔ سب سے پہلے پاک نستعلیق کے برعکس ہمارے پاس نفیس نستعلیق کا وولٹ ورک موجود ہے۔
۔ دوئم یہ کہ نفیس نستعلیق کی خوبصورتی پاک نستعلیق سے اس وقت بہت زیادہ ہے۔
اسکا فائدہ یہ ہے کہ لگیچرز کی لسٹ سے ہم بہت سے ایسے الفاظ ترک کر سکتے ہیں جو کہ اردو زبان میں بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔
مثلا لسٹ دیکھنے میں ایک لفظ نکلا ہے "چمپو"، جو کہ شاید ہی اردو میں استعمال ہوتا ہو۔
تو ایسے تمام غیر مستعمل الفاظ کو لگیچرز کی لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے، اور اگر وہ استعمال بھی ہوئے نفیس نستعلیق کا بنیادی کریکٹر بیسڈ فونٹ ان الفاظ کو بالکل صحیح دکھا سکتا ہے۔
۔ اگرچہ نوری نستعلیق کے لگیچرز پاک نستعلیق کے قریب تر ہیں، مگر پھر بھی نفیس نستعلیق سے اتنے دور بھی نہیں ہیں۔
اگر ہم نفیس نستعلیق پر فونٹ بناتے ہیں، تو بعد میں خطاطی کے ذریعے اس میں فیض نستعلیق یا لاہوری نستعلیق کو آسانی سے شامل کیا جا سکتا ہے اور نفیس نستعلیق ان فیض/لاہوری نستعلیق کے بہت قریب ہے۔
////////////////////////
تو پھر سوال کہ آیا لگیچرز شامل کرنے سے نفیس نستعلیق کی رفتار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے؟
ایک چھوٹا سا ٹیسٹ یوں کیا جا سکتا ہے کہ فونٹ فورج کی مدد سے نفیس نستعلیق میں ایک لگیچر کا اضافہ کریں۔ پھر ورڈ میں ایک فائل بنائیں جس میں صرف اسی ایک لگیچر کو ہزار بار لکھیں۔ [لگیچر کی ایک لائن لکھ کر اسے بار بار کاپی پیسٹ کرتے چلے جائیں]
اگر اس لگیچر پر موجود اس فائل کی رفتار تیز نظر آتی ہے، تو اسکا مطلب یہ ہو گا کہ نفیس نستعلیق میں لگیچرز کو شامل کر کے اسکی رفتار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔