عارف، آپ سے اور دیگر اراکین سے معذرت کے ساتھ۔۔۔۔ میں کافی عرصے سے فونٹ سازی کے اس میدان سے باہر تھی، مگر پچھلے کچھ گھنٹوں کے تجربات کے دوران کچھ نئے اور اہم نتائج سامنے آئے ہیں جو کہ مجھے لگا کہ ضروری ہے کہ آپ سے
اس موقعپر شیئر کروں۔
۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے اپنی طرف سے تجربات مکمل کر کے اس بات پر یقین لے آئی ہوں کہ کسی بھی نستعلیق فونٹ میں اگر لگیچرز کو بھر دیا جائے، تو کم از کم اردو لکھتے وقت اس کی سپیڈ کئی گنا بڑھ جائے گی۔
وجہ اسکی یہی ہے کہ 95 فیصد سے زائد الفاظ لگیچرز کی صورت میں ہوں گے اور انکے لیے انجن کو رینڈرنگ نہیں کرنا پڑے گی۔
میرے علاوہ عبدالمجید برادر نے بھی اس بات کی مکمل توثیق کر دی ہے۔
۔ دوسری بات یہ ہے کہ اردو کا کوئی بھی فونٹ چھوٹے سائز میں اچھا ڈسپلے نہیں دیتا تھا۔ اسکی وجہ "ہنٹنگ" نہ ہونا تھی۔
مگر ریسرچ کرنے پر پتا چلا کہ ہنٹنگ کی ضرورت کو "گرے سکیلنگ" کی مدد سے بھی پر کیا جا سکتا ہے اور اسکے بعد بھی فونٹ چھوٹے سائز میں بہترین ڈسپلے دے رہا ہوتا ہے۔
تجرباتی طور پر میں نے "اردو عماد نستعلیق" میں گرے سکیلنگ کی آپشن کا اضافہ کر دیا ہے اور اسکے بعد عماد نستعلیق 12 اور 10 کے سائز میں بھی بہترین اور عمدہ اور انتہائی خوبصورت ڈسپلے دے رہا ہے۔
یہ ایک خوشخبری ہے جس پر آپ سب لوگوں کو مبارک ہو۔
اب آئیے دیکھئیے کہ گرے سکیلنگ کے بعد ہماری یہ محفل عماد نستعلیق فونٹ میں کیسی دکھائی دے رہی ہے۔
۔ ایک اور خوشخبری عماد نستعلیق کے حوالے سے آپ کو کچھ اور تجربات کے بعد دوں گی [اگر کامیابی ہوئی تو بہت اہم کامیابی ہو گی۔ انشاء اللہ]
/////////////////////////////////
عماد نستعلیق کا واحد مسئلہ
عماد نستعلیق کو ویب پر جو ابھی تک استعمال نہیں کیا جا رہا {اور اسکی جگہ ایشیا نسخ استعمال ہو رہا ہے] اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ عماد نستعلیق کی ویب پر سپیڈ سست ہے۔
لیکن تجربات سے ہمیں پتا چل چکا ہے کہ اگر اس مین ہم لگیچرز شامل کر دیں تو اسکی رفتار کو ویب کے لیے کہیں تیز کیا جا سکتا ہے۔
۔ عماد نستعلیق دیکھنے میں نفیس نستعلیق سے کہیں خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔
اور اسکی رفتار بھی نفیس نستعلیق سے کافی بہتر ہے۔
اس میں اعراب کی سپورٹ مکمل نہ بھی ہو، تو بھی نفیس نستعلیق سے کہیں بہتر ہے۔
تو جب یہ سب چیزیں عماد نستعلیق میں نفیس نستعلیق کے مقابلے میں بہتر ہیں تو کیوں نہ اسکا انتخاب کر کے اس میں لگیچرز ڈال کر اسکو ویب کے لیے پرفیکٹ اردو فونٹ بنا دیا جائے؟
//////////////////////
عماد نستعلیق میں لگیچرز کیسے شامل کیے جائیں؟
یہ کوئی مسئلہ نہیں۔
ہمیں عماد نستعلیق فونٹ کو ایم ایس ورڈ میں استعمال کرتےہوئے لگیچرز کو ٹیکسٹ میں لکھنا ہے اور پھر وہیں سے بطور امیج کاپی کر کے کسی بھی امیجنگ سافٹ ویئر میں پیسٹ کر دینا ہے اور وہاں سے فانٹ کے اندر امپورٹ کر سکتے ہیں۔ [یا پھر کورل ڈرا میں ڈائریکٹ اردو لکھی جا سکتی ہے؟}
میں نے ڈرائنگ اور امیجنگ کے حوالے سے زیادہ تجربات نہیں کیے ہیں، مگر میں سے بہت ساروں کو اس کا بہترین حل معلوم ہو گا۔
بظاہر یہ تھوڑا سا احمقانہ قدم لگ رہا ہے، مگر اگر اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے ہم عماد نستعلیق کی سپیڈ کو پانچ تا پندرہ گنا بڑھا سکیں تو یہ ایک پرفیکٹ سلوشن ثابت ہو سکتا ہے۔
[ویسے میں آپ کو بتاتی چلوں کہ میں نے لگیچرز پر مشتمل ایک فائل بنائی تھی جسکا سائز 30 میگا بائیٹ سے زیادہ تھا۔ یہ فائل بغیر پرابلم کے اور انتہائی برق رفتاری کے ساتھ ورڈ میں کام کر رہی ہے [جیسا کہ کوئی انگریزی فونٹ کام کرتا ہے۔ اسی طرح اس 30 میگا بائیٹ کی فائل کو میں نے HTML میں تبدیل کر کے براوزر میں دیکھا تو وہاں بھی یہ ویسے ہی برق رفتاری سے کام کر رہی تھِی]
/////////////////////////////
لینکس کا مسئلہ
لینکس کا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی نستعلیق فونٹ اس میں صحیح طریقے رینڈر نہیں ہوتا۔
اسکا بھی ایک حل ہو سکتا ہے۔
اور حل یہ ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ لینکس میں کریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ تو رینڈر نہیں ہو گا، مگر تمام کے تمام لگیچرز ضرور سے نظر آئیں گے [جو کہ عموما ٹیکسٹ کا 95 فیصد سے زیادہ ہوتے ہیں]
تو حل یہ ہے کہ جب ہمارے پاس جب یہ مکمل عماد نستعلیق فونٹ آ جائے، تو اس میں سے "کریکٹر بیسڈ" گلائفز اور وولٹ ورک سے انکے لاجک ٹیبل نکال دیے جائیں، اور اسکی جگہ ایک "عماد نستعلیق نما نسخ فونٹ" اس میں شامل کر دیا جائے۔
اس طرح جو الفاظ لگیچرز میں ہوں گے، وہ لینکس میں خوبصورت عماد نستعلیق میں نظر آئیں گے، اور بقیہ الفاظ نستعلیق نما عماد نسخ فونٹ میں نظر آ جائیں گے۔
میرے خیال میں یہ اس پرابلم کا سب سے بہترین ممکنہ حل ہو سکتا ہے۔
/////////////////////
اگر آپ لوگوں کے ذہنوں میں کوئی سوال ہو تو ضرور پوچھئیے۔
ہم اس سے قبل بہت سے پراجیکٹز میں بغیر کامیابی حاصل کیے بھٹکتے پھرے ہیں، مگر اس دفعہ صورتحال آہستہ آہستہ ایسی ہو گئی ہے کہ لگ رہا اللہ مہربان رہا تو کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ انشاء اللہ۔