عدنان عمر
محفلین
ہمارے ہاں سارا کام ورڈ پر ہوتا ہے۔ جمیل نوری نستعلیق 3 کی انسٹالیشن کے لیے میں نے آج آفس کے آئی۔ٹی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔ کیا ایڈوب انڈیزائن میں ان پیج جیسا اسپیس کنٹرول خطِ نستعلیق کے لیے بھی ہے؟ کیوں کہ میری ناقص سمجھ کے مطابق تو ایڈوب السٹریٹر یا انڈیزائن میں رومن کی طرح اردو نستعلیق حروف ٹائپ نہیں کیے جاسکتے۔ان پیج میں یہ کنٹرول بہت اعلیٰ ہے۔ مائکروسافٹ ورڈ کیلئے جمیل نوری نستعلیق 3 کے مختلف نسخے استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ اڈوبی انڈیزائن میں بھی ان پیج جیسا اسپیس کنٹرول موجود ہے۔