نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

رانا

محفلین
میرا نہیں خیال کہ Foxit Reader کی پی ڈی ایف مستند اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے اگرجدید ترین اڈوبی ایکروباٹ ہی اسکو کھولنے سے قاصر ہے:
b601.gif

رانا
یہ پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے۔ میرے پاس بھی پہلی ڈاؤنلوڈ پر یہ فائل ایکروبیٹ نے کھولنے سے انکار کردیا تھا اور اسی طرز کا ایک میسج دیا تھا۔ میں سیو ایز لنک کرکے سیو کرایا تھا۔ پھر میں نے یہ کیا کہ لنک پر کلک کرکے براہ راست اس میڈیا فائر کے پیج پر گیا وہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا تو پھر میرے ایکروبیٹ میں کھلی ہے۔ آپ بھی اسی طرح میڈیا فائر کے پیچ سے اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

جنید اختر

محفلین
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
جی اب فائل تو کھل گئی ہے۔ البتہ رانا بھائی کا سافٹوئیر اسے قبول نہیں کر رہا:
b603.gif
کیا آپ نے اسی فائل کو ایکروبیٹ میں اوپن کرایا ہے جو پہلے کھلنے سے انکاری تھی یا دوبارہ ڈاونلوڈ کیا ہے؟ اگر تو دوبارہ ڈاونلوڈ کیا ہے تو پھر میرے سافٹوئیر میں شائد آپ نے غلطی سے پہلے والی فائل ہی اوپن کرالی ہے۔ اسی وجہ سے یہ ایرر آسکتا ہے۔
میں نے ابھی اپنے پاس وہ فائل اپنے سافٹوئیر میں اوپن کرائی جو پہلے ڈاون لوڈ کی تھی اور جس نے ایکروبیٹ میں کھلنے سے انکار کردیا تھا۔ تو اس پر یہی میسج آیا جو آپ کے پاس آیا ہے۔ کیونکہ اس کو لائبریری ریڈ ہی نہیں کرسکی تھی۔ لیکن جب میں نے دوسری بار ڈاونلوڈ کی گئی فائل کو اوپن کرایا جو ایکروبیٹ میں بھی ٹھیک کھل رہی تھی تو وہ سافٹوئیر میں بھی اوپن ہوگئی۔ لیکن پراسس نہیں ہوئی۔
دوسری بات کہ آپ پرانا ورژن چھوڑ کر نیا والا انسٹال کرلیں اس میں میسجز ذرا ٹو دی پوائنٹ نظر آتے ہیں۔:) کیونکہ اگلا ورژن ہفتے سے پہلے ریلیز ہونے کا کوئی امکان نہیں۔:)

تدوین:
ویسے تازہ ورژن میں یہ والا میسج جو آپ کے پاس آیا اردو میں تبدیل ہونے سے رہ ہی گیا ہے۔:p
اچھا ہوا آپ نے اسنیپ یہاں لگادی تو پتہ لگ گیا۔ اب یہ اگلے ورژن میں ہی ٹھیک ہوگا۔:)
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کیا آپ نے اسی فائل کو ایکروبیٹ میں اوپن کرایا ہے جو پہلے کھلنے سے انکاری تھی یا دوبارہ ڈاونلوڈ کیا ہے؟ اگر تو دوبارہ ڈاونلوڈ کیا ہے تو پھر میرے سافٹوئیر میں شائد آپ نے غلطی سے پہلے والی فائل ہی اوپن کرالی ہے۔ اسی وجہ سے یہ ایرر آسکتا ہے۔
جی نہیں۔ میں نے آپکے سافٹوئیر سے وہی فائل لوڈ کروانے کی کوشش کی ہے جو ایکروباٹ پرو ڈی سی میں پہلے ہی کھل رہی ہے :)
 
رانا

محفلین
جی نہیں۔ میں نے آپکے سافٹوئیر سے وہی فائل لوڈ کروانے کی کوشش کی ہے جو ایکروباٹ پرو ڈی سی میں پہلے ہی کھل رہی ہے :)
یہ نئی بات ہے۔ اب فائل تو میرے پاس بھی ہے ورنہ میں آپ سے کہتا کہ فائل شئیر کریں تو میں چیک کرلوں۔ یہ مسئلہ کچھ فائل کا ہی لگتا ہے کیونکہ پہلی بار ڈاون لوڈ پر اس نے ایکروبیٹ میں بھی کھلنے سے انکار کیا اور سافٹوئیر میں بھی اور دوسری بار ڈاونلوڈ پر دونوں میں کھل گئی ہے۔ حالانکہ فائل ایک ہی ہے۔ اس مسئلہ کو (اگر اسے مسئلہ سمجھا جائے) نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ جب میرے پاس ایکروبیٹ 11 اور آپ کے پاس ایکروبیٹ ڈی سی اسے کھولنے میں بعض اوقات ناکام ہوسکتے ہیں تو میرے سافٹوئیر کی کیا اوقات۔:)
 
طمیم

محفلین
اسکرین ریزولیوشن والا مسئلہ اللہ کے فضل سے حل ہوگیا ہے۔ نیا ورژن درج ذیل لنک سے ڈاون لوڈ کرلیں۔
Naseem Inpag PDF Texter Version1.1
محترم رانا صاحب
اپڈیٹ کے لئے شکریہ۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء۔ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرتا ہوں۔
میری درخواست ہے کہ سافٹ ویئر اپڈیٹ یا نئے فنکشنوں کی تفصیل اور ڈاؤنلوڈ لنک کے لئے اس دھاگہ کی پہلی پوسٹ کو بھی تدوین کیا کریں تاکہ نئے ورژن کا رابطہ سامنے رہے۔ ہاں اپڈیٹ کے بارہ میں متعلقہ دھاگہ میں بھی اعلان یا ذکر کیاجاسکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

شکریہ طمیم صاحب۔ میں نے ایسا ہی کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن مراسلہ تدوین کرنے کے وقت کی ایک حد ہے اور وہ حد گزر ہوچکی ہے۔ اس لئے پھر مجبوری میں نئے مراسلے میں ہی لنک اور تفصیل شئیرکرنی پڑی۔ انتظامیہ سے کہہ کر پہلا مراسلہ اپ ڈیٹ تو کرایا جاسکتا ہے لیکن ابھی کیونکہ پتہ نہیں کہ اس میں مزید کیا کیا مسائل سامنے آئیں اور کتنی بار اپڈیٹس ریلیز کرنی پڑیں۔ اس لئے میں فی الوقت انتظامیہ کو بار بار زحمت دینے سے بچنا چاہ رہا ہوں۔ خیال ہے کہ ایک بار ان تمام فیچرز پر کام کرکے دیکھ لوں جن کا ارداہ ہے پھر جب محسوس ہوگا کہ جن فیچرز کا شامل کرنا ممکن تھا وہ ہوگئے ہیں تو پھر ایک ہی بار اسٹیبل ریلیز کے لئے انتظامیہ سے درخواست کرکے پہلا مراسلہ اپ ڈیٹ کروادیا جائے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
میں اب تک تجربات ہی کرتا رہا ہوں۔ سائنس اور گناہ کے علاوہ کسی اور پی ڈی اف فائل میں اب تک کامیابی نہیں ملی۔ میں نے چہار سو کی کئی فائلیں ٹرائی کیں۔ اس کے علاوہ اردو دنیا اور فکر و تحقیق کے کچھ شمارے بھی۔
ممکن ہے یہ تصویروں کے ذریعے بنائی گئی ہوں۔ ونڈوز 8 کی ریڈر ایپ میں اس کی اطلاع نہیں ملتی۔
 
اعجاز صاحب اردو دنیا کا ایک شمارہ میں آپ کے دئیے گئے لنک سے چیک کیا ہے۔ وہ تو تصویری پی ڈی ایف ہے۔ مجھے اس کی اسٹریم بالکل خالی ملی ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی ان پیج متن والی پی ڈی ایف ہوتی تو اسے چیک کیا جاسکتا تھا۔ اسکا مطلب ہے کہ آپ کے پاس زیادہ تر پی ڈی ایف تصویری ہیں جن کو پراسس نہیں کیا جاسکتا۔ اگر ان پی ڈی ایف سے عام طریقے کے مطابق متن کاپی پیسٹ نہیں ہوتا تو پھر وہ تصویری پی ڈی ایف ہیں۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
رانا صاحب آپ خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں واقعی زبردست کنورٹر بنایا ہے۔ امید ہے تیزی سے اس میں بہتری کرتے رہیں گے۔
 
رانا

محفلین
رانا صاحب آپ خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں واقعی زبردست کنورٹر بنایا ہے۔ امید ہے تیزی سے اس میں بہتری کرتے رہیں گے۔
بہت شکریہ عبدالحفیظ صاحب پسندیدگی کے لئے۔:)
کوشش تو ہے کہ اسے مزید بہتر بنایا جائے۔ اور ابھی اس میں جو خامیاں ہیں ان کو دور کیا جاسکے۔ انشاءاللہ یہ کام اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے بہتر ہوتا رہے گا۔
 
رانا

محفلین
ایک محفلین نے ذاتی پیغام میں ایک ایسی کتاب کی پی ڈی ایف کی طرف توجہ دلائی تھی جس سے سافٹوئیر متن اخذ نہیں کرسکا تھا۔ انہوں نے کیوں کہ وہ پی ڈی ایف فائل بھی خاکسار سے شئیر کی تھی اس لئے اس کا جائزہ لینے سے یہ پتہ لگا کہ اس کی بھی انکوڈنگ میں ہی مسئلہ ہے۔ اس لئے انہیں میں نے کہا تھا کہ فی الوقت تو اس سے متن اخذ نہیں ہوسکتا البتہ میں فرصت سے کوشش کروں گا۔ ان کا مسئلہ ایک الگ نوعیت کا تھا جو حل ہوگیا ہے۔ اسکی انکوڈنگ بہت زیادہ تبدیل ہونے کے باوجود اصولوں کی بنیاد پر تبدیل ہوئی تھی اس لئے جلد ہی اس کا حل مل گیا۔ اس کے لئے دو آپشن بٹن دئیے گئے ہیں۔ ایک تو Default Methodکے نام سے ہے جو بائی ڈیفالٹ کام کرے گا۔ لیکن اگر کسی ایسی پی ڈی ایف فائل سے واسطہ پڑے جس سے متن بھی اخذ نہ ہو اور کوئی ایرر میسج بھی ظاہر نہ ہو تو پھر Special Method کا آپشن سلیکٹ کرکے متن اخذ کرلیں۔ امید ہے کہ متن اخذ ہوجائے گا۔ نئے ورژن کا لنک درج ذیل ہے:
Naseem PDF Texter Version 1.2
نوٹ: فاکس اٹ پرنٹر والی پی ڈی ایف فائلز پر ابھی کام باقی ہے۔ فاکس اٹ کیونکہ غیراصولی طریقے سے انکوڈنگ تبدیل کرتا ہے اس لئے اس کا حل نکالنے میں وقت لگے گا۔:)
 
رانا

محفلین
میں اب تک تجربات ہی کرتا رہا ہوں۔ سائنس اور گناہ کے علاوہ کسی اور پی ڈی اف فائل میں اب تک کامیابی نہیں ملی۔ میں نے چہار سو کی کئی فائلیں ٹرائی کیں۔ اس کے علاوہ اردو دنیا اور فکر و تحقیق کے کچھ شمارے بھی۔
ممکن ہے یہ تصویروں کے ذریعے بنائی گئی ہوں۔ ونڈوز 8 کی ریڈر ایپ میں اس کی اطلاع نہیں ملتی۔
اعجاز صاحب آپ میرے اوپر کے مراسلے میں دئیے گئے لنک سے نیا ورژن ڈاؤنلوڈ کرکے بھی چیک کرلیں۔ نیا آپشن فقیر شکیب احمد صاحب کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا ان کا ذاتی پیغام ملا ہے کہ اب ان کے پاس متن اخذ ہورہا ہے۔ ایک موہوم سی امید ہے کہ اگر آپ کی فائلز میں سے کچھ اس طرح کی انکوڈنگ پر مبنی ہوئیں تو ان پر چل جائے گا۔ ورنہ کم از کم ظاہر ہونے والے میسج سے آپ کو یہ تو پتہ لگ جائے گا کہ فائلز کی انکوڈنگ میں مسئلہ ہے یا وہ تصویری پی ڈی ایف ہیں۔
 
شکیب

محفلین
رانا بھائی۔ بلا حساب شکریہ کی بوچھاڑ کے ساتھ چند گزارشات۔
1۔زیادہ تر فائلس میں بالکل درست ایکسٹریکٹ کررہا ہے، بس نمبر میں مسئلہ ہے۔ الٹ جاتے ہیں۔
2۔ایک دوسری فائل سے بھی "سپیشل" میں ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کر رہا ہے، لیکن اس میں مندرجہ ذیل اغلاط ہیں۔
د کی جگہ "بھلستی" اور ؤ کی جگہ "نگیختہ"
ہو۔ تحر
دہلی۔بھلستی قفہ
اکسیڈنٹ۔اکستدنٹ
ہوگیا۔تحر غمز
بعد-بھن
گئے۔غچا
بچوں۔ں
مسلمان۔پینترن
یہ میں صرف آپ کی مدد کی خاطر ارسال کر رہا ہوں تاکہ آپ ان پر غورو خوض کرکے بگ تلاش کرسکیں۔ یہ نہ سمجھیے گا کہ ناشکری کررہا ہوں۔ آپ نے تو بڑا احسان کیا ہے۔ بہت بڑا۔ اور پروف ریڈنگ زیادہ مسئلہ والی بھی تو نہیں۔ جب گئے کو غچہ دکھا رہا ہے:ڈ ;) تو ریپلیس کرکے بآسانی کام نکالا جاسکتا ہے۔ البتہ مندرجہ بالا آپ کے کام کا ہوگا(آئی تھنک سو)
یہ فائل جس کی میں بات کررہا ہوں، ارمغان کا شمارہ فروری 2015 ہے۔
3۔ نمبر الٹنے والا ہر ڈاکیومنٹ میں ہورہا ہے،
باقی راوی سب چین بولتا ہے۔۔۔
 
شکیب

محفلین
الف عین صاحب۔ شاید آپ ہی کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ والے اعجاز عبید ہیں۔ اگر ہیں، تو میری طرف سے ہوشیار رہیں، میں آپ کو بے حد تنگ کرنے والا ہوں۔
مذکورہ ویب پر آپ نے لکھا ہے کہ کتب کسی اور لائبریری میں
اپلوڈ کی جائیں گی۔ وہاں جا کر دیکھا تو ایچ ٹی ایم ایل میں سارا کاپی پیسٹ تھا۔۔۔اور ڈائرکٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوئی لنک نہیں تھی۔ اس حساب سے تو کتابیں والی ویب ہی ٹھیک تھی۔
مجھ پر ظلم نہ کریں۔ مظلوم کی "دعا" عرش کو ہلادیتی ہے۔:ڈ :پ
 
رانا

محفلین
رانا بھائی۔ بلا حساب شکریہ کی بوچھاڑ کے ساتھ چند گزارشات۔
1۔زیادہ تر فائلس میں بالکل درست ایکسٹریکٹ کررہا ہے، بس نمبر میں مسئلہ ہے۔ الٹ جاتے ہیں۔
2۔ایک دوسری فائل سے بھی "سپیشل" میں ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کر رہا ہے، لیکن اس میں مندرجہ ذیل اغلاط ہیں۔
د کی جگہ "بھلستی" اور ؤ کی جگہ "نگیختہ"
ہو۔ تحر
دہلی۔بھلستی قفہ
اکسیڈنٹ۔اکستدنٹ
ہوگیا۔تحر غمز
بعد-بھن
گئے۔غچا
بچوں۔ں
مسلمان۔پینترن
یہ میں صرف آپ کی مدد کی خاطر ارسال کر رہا ہوں تاکہ آپ ان پر غورو خوض کرکے بگ تلاش کرسکیں۔ یہ نہ سمجھیے گا کہ ناشکری کررہا ہوں۔ آپ نے تو بڑا احسان کیا ہے۔ بہت بڑا۔ اور پروف ریڈنگ زیادہ مسئلہ والی بھی تو نہیں۔ جب گئے کو غچہ دکھا رہا ہے:ڈ ;) تو ریپلیس کرکے بآسانی کام نکالا جاسکتا ہے۔ البتہ مندرجہ بالا آپ کے کام کا ہوگا(آئی تھنک سو)
یہ فائل جس کی میں بات کررہا ہوں، ارمغان کا شمارہ فروری 2015 ہے۔
3۔ نمبر الٹنے والا ہر ڈاکیومنٹ میں ہورہا ہے،
باقی راوی سب چین بولتا ہے۔۔۔
بہت شکریہ شکیب صاحب کہ آپ مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں۔اسی طرح سافٹوئیر میں بہتری آتی ہے جب استعمال کرنے والے اپنا فیڈ بیک دیتے ہیں۔ جزاک اللہ۔
جہاں تک نمبر الٹنے والا مسئلہ ہے تو وہ تو میرے علم میں ہے۔ اس پر میں بعد میں کام کروں گا انشاء اللہ۔
دوسرا آپ نے بعض الفاظ کی اغلاط کی طرف توجہ دلائی ہے۔ یہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ ساتھ ہی پی ڈی ایف فائل کا لنک بھی دے دیا۔ اس سے مجھے مسئلے کا تجزیہ کرنے اور سمجھنے میں کافی مدد مل جاتی ہے۔ میں نے آپ کے لنک سے ارمغان کا شمارہ اتار کر چیک کیا ہے۔ تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کے لئے آپ کو Special Method کا آپشن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ ڈیفالٹ میتھڈ پر ہی ایکسٹریکٹ ہوگا اور کافی بہتر نتائج دے رہا ہے۔
Special Method کو استعمال کرنے کے لئے ایک ہنٹ دیتا ہوں کہ کب استعمال کرنا ہے۔آپ نے ہر فائل کو Default Method پر ہی پراسس کرانا ہے۔ لیکن ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کرنے کا بٹن دبانے کے بعد جب آپ دیکھیں کہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا اور کوئی ایرر میسج بھی ظاہر نہیں ہوا تو اسکا مطلب ہے کہ شائد اس فائل کے لئے Special Method کا آپشن استعمال کرنا پڑے گا۔ پھر آپ اسے استعمال کرکے چیک کریں۔
ارمغان کے شمارے کو آپ Default Method پر رکھ کر پراسس کریں امید ہے کہ پہلے سے بہتر نتائج ملیں گے انشاء اللہ۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
آپکے سافٹوئیر کا ورژن 1 نئے ورژن 2۔1 سے کافی اچھا تھا نیا ورژن تو بالکل بھی کام نہیں کر رہا میرے پاس۔ پرانے ورژن میں بعض الفاظ درست نہیں آ رہے تھے مگر نیا ورژن تو بس میسج دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہا ہے۔
 
رانا برادر۔ بہت شکریہ۔ یہ بھی کوئی مسئلہ نہ رہا۔ ڈیفالٹ میں درست ایکسٹریکٹ کر رہا ہے۔ یہ حفیظ بھائی کی کیا پریشانی ہے دریافت کرلیں۔ میرا تو وہ کام ہوا ہے جو میں سوچ نہیں سکتا تھا۔۔۔اللہ ان کا بھی کام بنادے۔
نمبر والے مسئلہ کے لیے کوئی ٹرک بتاسکیں تو مہربانی ہوگی۔۔۔کچھ نمبرس رہیں تو مسئلہ نہیں ہوتا۔۔۔زیادہ کے لیے کچھ کرسکتے ہیں؟
نہ بھی ملے تو کوئی بات نہیں۔
ایک بار پھر شکریہ۔ ہدانا اللہ
 
arifkarim

معطل
جہاں تک نمبر الٹنے والا مسئلہ ہے تو وہ تو میرے علم میں ہے۔ اس پر میں بعد میں کام کروں گا انشاء اللہ۔
اسپر تو مکرمی ابرارحسین بھی ایک عرصہ سے کام کر رہے ہیں :)

Special Method کو استعمال کرنے کے لئے ایک ہنٹ دیتا ہوں کہ کب استعمال کرنا ہے۔آپ نے ہر فائل کو Default Method پر ہی پراسس کرانا ہے۔ لیکن ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کرنے کا بٹن دبانے کے بعد جب آپ دیکھیں کہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوا اور کوئی ایرر میسج بھی ظاہر نہیں ہوا تو اسکا مطلب ہے کہ شائد اس فائل کے لئے Special Method کا آپشن استعمال کرنا پڑے گا۔ پھر آپ اسے استعمال کرکے چیک کریں۔
ارمغان کے شمارے کو آپ Default Method پر رکھ کر پراسس کریں امید ہے کہ پہلے سے بہتر نتائج ملیں گے انشاء اللہ۔
میرے خیال میں ڈیفالٹ اور اسپیشل میتھڈ کافی کنفیونگ ہو سکتا ہے۔ آپ ایسا کریں کہ اگلے ورژن میں اسپیشل میتھڈ کی بجائے اس پی ڈی ایف میکر کا نام لکھ دیں جس کی مدد سے بنائی ہوئی پی ڈی ایف اس میتھڈ سے ڈی کوڈ کرنی ہے۔ یوں اگلے مرحلے میں فاکسیٹ سے بنائی ہوئی پی ڈی ایف کو سیٹ کرنے کیلئے ایک اور میتھڈ کا اضافہ ہو جائے گا۔
 
Top