نظریہ مفرد اعضاء۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذرا بچ کے

وجی

لائبریرین
جناب آپ لوگ اپنی بحث چھوڑیں اور مجھے ایک بات بتائیں
مجھے قبض کی شکایت رہتی ہے
اسبغول استعمال کا اکثر لوگ کہتے ہیں لیکن یہ بھی سنا ہے کہ اس سے قبض بھی ہوجاتی ہے
کچھ کہتے ہیں کہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال سے قبض دور ہوتی ہے
کچھ کہتے ہیں کہ گرم پانی کے ساتھ استعمال سے قبض دور ہوتی ہے
کچھ وضاحت کرسکتے ہیں آپ ؟؟
 
تیشہ

محفلین

جب کوئی علاج ملا تو مجھے بھی بتائیے گا میری چھوٹی بیٹی کو بھی یہی شکایت رہتی ہے ۔۔
میں اُس سے بڑی سخت تنگ ہوں ۔۔:noxxx:
 
وجی صاحب شائد آپ کی بات کا جواب میں نہ دیتا لیکن آپ کی آئیڈی کو دیکھتے ہی مجھے عزیزی (سہیل احمد) یاد آجاتا ہے۔ اسلیئے آپ سے پیار ہوگیا ہے:)
میرے بھائی اگر آپ نے قبض کا ابھی تک ڈاکٹری یا حکیمی علاج شروع نہیں کیا ہے تو پھر یہ نسخہ تا دیر استعمال کریں یہاں تک کہ قبض کی جو روحانی شکل ہے وہ بھی آپ کے نفس ناطقہ سے رفع ہوجائے ۔
رات کو گرم گرم دودھ میں 2 عدد انجیر اعلیٰ کوالٹی کے ڈال دیں (یاد رہے کہ مارکیٹ میں دو طرح کے انجیر ہوتے ہیں ایک پچھلے سال کے ہوتے ہیں ان کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے اور دوسرے جو اسی سال کے ہوتے ہیں ان کا رنگ سفید یا ہلکا خاکستری ہوتا ہے) جب دودھ ٹھنڈا ہوجائے تو چمچ کے ساتھ انجیر کو نکال کر نوش جان کریں اور اسپغول کی بھوسی اگر آپ کے خون کا گروپ oہے تو پھر چائے کے دس چمچ اور اگر اس کے علاوہ ہے تو پھر 3 چمچ سیدھا منہ میں اور پھر پیچھے سے دودھ پی لیں یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک قبض دور نہ ہوجائے۔
 
hakimkhalid

محفلین
جناب آپ لوگ اپنی بحث چھوڑیں اور مجھے ایک بات بتائیں
مجھے قبض کی شکایت رہتی ہے
اسبغول استعمال کا اکثر لوگ کہتے ہیں لیکن یہ بھی سنا ہے کہ اس سے قبض بھی ہوجاتی ہے
کچھ کہتے ہیں کہ ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال سے قبض دور ہوتی ہے
کچھ کہتے ہیں کہ گرم پانی کے ساتھ استعمال سے قبض دور ہوتی ہے
کچھ وضاحت کرسکتے ہیں آپ ؟؟

وجی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ درست ہے کہ چھلکا اسبغول قبض کشا بھی ہے اور قابض بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھنڈے پانی کے ساتھ استعمال کرنا قبض کرتا ہے۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ اس کی مقدار خوراک کم ہو گی تو قبض کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چھلکا اسبغول کا طریقہ استعمال جدید طبی تحقیقات کے مطابق اس طرح ہے کہ رات سونے سے قبل آدھا گلاس نیم گرم پانی میں دو بڑے چمچ چھلکا اسبغول ملا کر جیلی بنائیں اور نگل جائیں اس طریقہ سے ہرقسم کے مزاج والا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔اور موافق رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ہر تین دن بعد ایک دن ناغہ کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور یاد رکھیں کہ چھلکا کھا کر اور پیچھے سے دودھ پینا:) غیرمناسب اور متروک طریقہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس کے علاوہ قبض کے حوالے سے درج ذیل تحریر سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قبض ان امراض میں سے ہے جس کا شکار آج کل بیشتر افراد ہیں۔اسے تہذیب جدید کا تحفہ قرار دینا مناسب اور صحیح ہوگا۔اس مرض کے شکار افراد میں عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔قبض کوام الامراض کہا جاتاہے اس کی متعدداقسام ہیں جن میں وقت پر بافراغت اجابت کا نہ ہونا 'سخت قسم کا براز خاج ہونا'دو تین دن تک اجابت کانہ ہونا'اجابت کے وقت دقت ہونا وغیرہ شامل ہیں۔قبض نہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ 24گھنٹے میں ایک بار اجابت بغیر دقت یا ادویہ کے وقت پر ہوجائے۔جب ہم غذا کھاتے ہیں تو یہ معدہ میں جاتی ہے جہاں سے نکل کر چھوٹی آنت میں داخل ہوتی ہے تو ہاضمے کا عمل نسبتاََ تیز ہوجاتاہے۔چھوٹی آنت اسے مزید قابل ہضم بناتی ہے اور غذا کا مائع حصہ بڑی آنت میں تکمیل کو پہنچتا ہے'یعنی پانی جذب ہو کر باقی حصہ فضلہ کی صورت اختیار کرلیتا ہے جو ہمارے شکم کے بائیں طرف آہستہ آہستہ حرکت کرتا ہے اور قولون کے ساتھ ساتھ اترنے لگتا ہے۔یہ پورا عمل اور غذا کااخراج صحت کے لیے بہت ضروری ہے البتہ اس عمل کی رفتار مختلف افراد میں مختلف ہوسکتی ہے۔اگر ہضم کا عمل سست ہوتو اجابت خشک اور سخت ہوجاتی ہے'اسی کو قبض کہتے ہیں جو بعض صورتوں میں خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے۔قبض کی صورت میں پیٹ میں گرانی اور طبیعت میں بے چینی ہوتی ہے'مزاج میں چڑچڑاپن اور سستی ہوتی ہے'منہ سے بدبو اور بدبو دار گیس خارج ہوتی ہے۔سر میں درد اور اختلاج قلب(دل ڈوبنا)کی شکایت ہوتی ہے۔بھوک بھی تو اسی وقت لگے گی جب پہلی غذا خارج ہوگی اور مزید غذا کے داخلے کے لیے جگہ بن جائے گی۔قبض ہونے کے کئی اسباب ہیں۔بعض انفرادی ہیں یعنی ابتدا میں اجابت کو دبانا'اجابت کی خواہش ہونے پر غفلت کرنا وغیرہ۔شہروں میں رہنے والے لوگ جوکہ ریشہ(فائبر)کا استعمال نہیں کرتے ہیں اور بن اور شیر مال کا بکثرت استعمال کرتے ہیں'پھلوں سبزیوں کی بجائے مرغن اور تلی ہوئی غذائیں زیادہ کھاتے ہیں،اس مرض کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔نقص تغذیہ کے علاوہ بعض عادات بھی قبض کا سبب بنتی ہیں۔چنانچہ جذبات بھی ہاضمے میں اہمیت کے حامل ہیں۔غذائی اوقات میں بدنظمی سے بھی اجابت کا نظام متاثر ہوتاہے۔بعض اوقات ادویہ کے استعمال سے اور بکثرت تمباکونوشی 'چائے نوشی کے استعمال سے بھی قبض رہنے لگتی ہے۔اس کے علاوہ آنتوں کی حرکت دودیہ کی سستی 'اخراجی قوت کی کمی'آنتوں میں رطوبت کی کمی'ثقیل غذائوں کا زیادہ استعمال آرام طلبی ورزش کا فقدان اور پانی کے کم استعمال سے بھی قبض کا مرض لاحق ہوجاتاہے۔ قبض کشاادویہ کا اصل مقصد وقتی آرام ہوتاہے۔ اکثر لوگ ان ادویہ کے عادی ہو جاتے ہیں۔دوسری ادویہ کی طرح ان کے بھی مضرثرات ہوتے ہیں۔آنتوں میں بل پڑنے سے اسہال ہو کر جس میں پانی کم ہوجاتاہے۔اس طرح آنتوں کے ریشوں وعضلات کو نقصان ہوتاہے۔اس لے ادویہ ہمیشہ معالج کے مشورے سے لیں۔پھر قبض کا علاج سب کے لیے ایک جیسا نہیں ہو سکتا۔ابتدا میں اور ہلکی قبض میں حجم بڑھانے والی ادویہ مثلاََآٹے کی بھوسی وبغیر چھنا آٹا کھائیں۔غذا میں پھل سبزیاں ریشہ سمیت ساگ پات شلجم گھیاتوری ٹینڈا کدو کریلاکھائیں اور اسپغول کا چھلکا دو چمچہ نیم گرم پانی میں ملا کر رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔اگر آنتوں میں حرکت دودیہ سست ہوتو ہرڑترپھلہ اور ہر یڑسیاہ کے مربے کا استعمال مفیدہے۔آنتوں کی حرکت چست رکھنے کے لئے رو زانہ 25گرام ریشہ غذا میں استعمال کریں اور آٹھ دس گلاس پانی پی لیں۔ورزش بھی قبض میں مفید ہے۔ورزش سے اعصاب کو طاقت ملتی ہے۔غذا کے اخراج کا عمل تیزہوجاتاہے اور آنتوں کی حرکت کو تحریک ملتی ہے۔رات کھانے کے کم از کم
دو گھنٹہ بعد سوئیں۔آنتوں میں خراش پیدا کرنے اور فضلے کو نرم کرنے والی ادویہ کا استعمال ہمیشہ معالج کے مشورے سے کریں۔آنتوں کی خشکی کی صورت میں گلقند'اسپغول'روغن بادام'روغن زیتون کا استعمال مفیدہے۔طب یونانی اسلامی مشرقی میںجلابہ ہڑیڑ'سقمونیا'ہلیلہ کا صدیوں سے قبض کے لیے استعمال ہورہا ہے۔اب تو مغرب میں بھی ان سے ادویہ بن چکی ہیں۔٭٭
 
hakimkhalid

محفلین
جب کوئی علاج ملا تو مجھے بھی بتائیے گا میری چھوٹی بیٹی کو بھی یہی شکایت رہتی ہے ۔۔
میں اُس سے بڑی سخت تنگ ہوں ۔۔:noxxx:

باجو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ہماری بھانجی کی عمر دوسال سے کم ہے تو صرف روغن بیدانجیر یعنی کسٹرآئل صرف پیٹ پر ملنے سے اجابت درست ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔دوسال سے زائد عمر کی صورت میں آدھی چمچی روغن بادام ۔۔۔۔۔۔۔۔کا پلا دینا کافی ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جی آپکی بھانجی ٹین ایج میں ہے ۔ :) تو اسکو روغن بادام پلا دوں پھر ؟
 
اس سادگی پہ کوئی مر نہ جائے ایے خدا۔۔۔۔۔۔۔۔ملکہ عالیہ کی یاداشت ذرا کمزور ہے یا شائد فنڈنگ کرتے ہوئے جان بوجھ کر۔۔۔۔۔۔۔
جناب امیروں کو غریب کرو اور غریبوں کو امیر کرو کی مَد میں۔
 
تیشہ

محفلین
پاکستان امدآدی رقم بھیج تو دی ہے میں نے ۔۔
میں امیر نہیں ہوں ۔۔ غریب ہی ہوں ۔۔
 
hakimkhalid

محفلین
جی آپکی بھانجی ٹین ایج میں ہے ۔ :) تو اسکو روغن بادام پلا دوں پھر ؟

باجو۔۔۔۔۔۔۔روغن بادام تو بہتر ہے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اگر ہماری بھانجی دوپہر کے کھانے میں ایک پلیٹ سلاد کھا سکے تو انشاءاللہ قدرتی فائبر کی وجہ سے قبض کا مستقل خاتمہ ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ہاں یاد آیا ۔۔۔۔۔۔۔اچھا پکا ہوا ایک یا دو امرود کھانے سے بھی مذکورہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جی بھیا ۔۔ بہت شکریہ ۔۔ سلاد تو کیا وہ روٹی بھی نہیں صیح سے کھاتی ۔ ڈانٹ ڈانٹ کے میں ڈانٹ کے زور سے اسکے
سر پے کھڑی ہوکے اسے مجبور کردیتی ہوں ۔۔ سلاد تو بہت دورُ کی بات ہے :)
سلاد میں سے صرف کھیرہ شوق سے چن چن کے کھاتی ہے ۔ بس :(
اصل میں اسکا پرابلم ہی یہی ہے روٹی نہیں کھاتی ۔۔ پزا ، برگر ، چپس ، جنکفوڈ پے زور رہتا ہے اسکا ،
روٹی نہیں کھاتی ۔۔اسی وجہ سے ۔۔ ۔
 
تیشہ

محفلین
لیکن مجھے تو کوئی خیرانی رقم نہیں ملی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
جناب یہ کیا سن رہا ہوں ملکہ عالیہ اور غریب:eek:

آپکو غلط فہمی ہوئی ہے روحانی بابا جی ۔۔ :) میں بہت غریب سی بندی ہوں ۔۔ اب آپکو یقین نہ آئے تو میں کیا کہوں،
ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی میں نے :battingeyelashes: اور تب سے اب تک غریب ہی ہوں مگر کبھی خدا سے گلہ ِ شکوہ نہیں کیا جو ہے ، جیسا ہے اُسکی مرضی ہے وہ جس حال میں رکھے ۔
 
hakimkhalid

محفلین
جی بھیا ۔۔ بہت شکریہ ۔۔ سلاد تو کیا وہ روٹی بھی نہیں صیح سے کھاتی ۔ ڈانٹ ڈانٹ کے میں ڈانٹ کے زور سے اسکے
سر پے کھڑی ہوکے اسے مجبور کردیتی ہوں ۔۔ سلاد تو بہت دورُ کی بات ہے :)
سلاد میں سے صرف کھیرہ شوق سے چن چن کے کھاتی ہے ۔ بس :(
اصل میں اسکا پرابلم ہی یہی ہے روٹی نہیں کھاتی ۔۔ پزا ، برگر ، چپس ، جنکفوڈ پے زور رہتا ہے اسکا ،
روٹی نہیں کھاتی ۔۔اسی وجہ سے ۔۔ ۔

باجو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہماری بھانجی کی قبض کی اصل وجہ آپ نے آخری فقرے میں بیان کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی قسم کی دوا دیے بغیر بھی علاج ممکن ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صرف جنک فوڈز کی جگہ سادہ غذا کا استعمال آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو مرض ایسے غائب ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیسے۔۔۔۔۔گدھے کے سر سے سینگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
یہ کام مشکل ہو توبھی کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سلاد میں کھیرا تو نوش فرما ہی لیتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صرف دوپہر کے وقت۔۔۔۔۔۔۔اس کی مقدار میں اضافہ فرما دیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضروری فائبر حاصل ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اجابت با فراغت ہونے لگے گی۔۔۔۔۔۔۔۔
 
جی یہی تو مسلہ ہے روٹی نہیں کھاتی :( اور پھر باتھروم کے باہر چار ، چار گھنٹے کھڑے رہ کے ہم سب کو سزا بھگتنی پڑتی ہے ۔
آپ روٹی کھالے اس کے طریقے بتا دیں :)
 
Top