متفرق نظم ۔ اتنی محنت کون کرے ۔ محمداحمد

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت شکریہ بھیا کی بہن :)

یوں تو یہ نظم پائتھون والے دوستوں سے ہی مخاطب ہے لیکن اس کے زیادہ تر حصے مشکل چیزوں کے حوالے سے ہمارے عمومی رویوں کی عکاسی کرتےہیں۔ کسی کو بتائیے گا نہیں خود ہم نے بھی کسی زمانے میں فارسی سیکھنے کی کلاس میں داخلہ لیا تھا۔۔۔ لیکن پھر وہی ہوا جو ہوا کرتا ہے۔ :) :ROFLMAO:

سو آج بتا دیتے ہیں کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ کوئی "انڈر ایسٹیمیٹ" نہ کرے۔ :D:p
یہ سب تو بھیا زندگی کے ساتھ ساتھ جاری و ساری رہتا ہے۔۔۔بہت سے کام شروع کرتے ہیں ہم کچھ کو اخیر تک لے جاتے ہیں اور کچھ کو درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔۔:happy:
۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی! مزا ہی آ گیا قسم سے...........
اس قسم کی نظمیں ہمارا ایک دوست بڑی سنجیدگی سے لکھنے کی کوشش کیا کرتا تھا.......ہم دونوں ایک اقامتی تعلیمی ادارے میں بالترتیب اردو اور انگریزی کی تدریس پہ مامور تھے..........اور اقامتی اداروں میں پی ٹی آئی یعنی فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر بڑی دھانسو قسم کی شخصیت ہوا کرتی ہے.........جس سے بڑے بڑے جغادری ہوسٹلائٹس خدا خدا کر کے جان چھڑاتے ہیں.........ایسے ہی ایک پی ٹی صاحب کی شان میں اُس نے لکھا کہ
کاش کہ میں اک پی ٹی ہوتا
ہاتھ میں پکڑے سیٹی ہوتا
چار کھلونے بانٹا کرتا
مفت میں سب کو ڈانٹا کرتا
آگے جو کچھ لکھا، وہ فساد خلق اور اندیشہ نقصامن کے باعث شائع نہیں ہو سکتا.........:)
یقین کیجیے، مجھے خدشہ ہے کہ آپ کے اور محب علوی بھائی کے اس پالتو افعی کی شان میں عنقریب باقاعدہ محفل ہجو منعقد ہونے کا قوی خدشہ ہے............اور امید واثق ہے کہ اہلیان کراچی کے تتبع میں آپ حضرات کے لیے پیار سے یوں لکھا جانے لگے ’’احمد بھائی افعی والے‘‘ اور ’’محب بھائی پائتھون فروش‘‘......................:):)
خواتین وحضرات! میری تو پہلے ہی ہفتے کی مشقیں shortہیں، اور اب تو استاذان گرامی سے شوخی قلم کے آسرے کیا کیا کہہ بیٹھا ہوں، سو اس افعی گزیدہ فقیر کو اجازت دیجیے...........​
three cheers for Ahmad bhai & Mohib bhai:):):)

بہت شکریہ التباس بھائی۔۔۔!

آپ کے اس خوبصورت تبصرے پر ریٹنگ پاس کرتے ہوئے کافی تذبذب کا سامنا رہا۔ پھر نظرِ انتخاب دوستی پر ہی ٹہھری کہ باقی چیزیں بھی اس چھتری نما اصطلاح کے نیچے آہی جاتی ہیں۔ :)

بھیا بس یہ آپ سب سے باتیں کرنے کا اک بہانہ ہے ورنہ شاعری پڑھ کر ہندسوں میں دماغ کھپانے کا کسے یارا ہو سکتا ہے۔ بقول پروین شاکر:

ہندسے گدھ کی طرح دن مرا کھا جاتے ہیں
حرف ملنے مجھے آتے ہیں ذرا شام کے بعد

یہ الگ بات کہ پروگرامنگ کا نظم بھی خود میں ایک شاعرانہ آہنگ سموئے ہوئے ہے اور ہر ہر حرف بحر کے مطابق ہو تب ہی صحیح لطف آتا ہے۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
استاد کی نظم میں خامی----------------- ہو ہی نہیں سکتا
ابھی تو پائتھون کا پیار شروع بھی نہیں ہوا
استاد صغیر آپ کے آخری تبصرے نے تو مجھے ہلا کررکھ دیا ہے کہ اب شاعری سے سدھ بدھ بھی چاہیے ہوگی؟
اچھا پرگرامر بننے کے لئے

اتنی محنت کون کرے :cautious::)
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ احمد بھائی۔۔۔ واہ کیا خوب ہے۔۔۔ لاجواب

اتنی محنت کون کرے۔۔۔ عمدہ :)

:)


شاعر نے پائتھون پر بھی شاعری کی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ادھر منے کا رقص ابلیس ہمہ وقت جاری ہے۔ مسافر گھات لگائے بیٹھا ہے۔ اور راوی خاموش ہے۔ :p

:D اچھا ٹریلر ہے۔ :)

ویسے راوی کی طویل خاموشی شائقینِ داستان کو کھل رہی ہے۔ :lol:
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی ! غالبا اکبر الہ آبادی کے خیالات بھی ایسے ہی تھے جب انہوں نے فرمایا تھا
اگر یہی ٹھہری شرط وصل لیلیٰ
تو استعفےٰمرا ، بہ حسرت و یاس

زبیر بھائی!

بہت اچھا شعر ہے اکبر الہ بادی کا۔ یعنی ایسی محبت سے ہم باز آئے۔ :)

امجد اسلام امجد کا ایک شعر دیکھیے:

فاصلے راہِ تعلق کے مٹیں گے کیوں کر
حسن پابندِ انا، عشق تن آسان بہت

 
توجہ کا بہت شکریہ محترم!

ویسے اگر جنابِ عالی اس نظم سے سرسری بھی گزرتے تب بھی کوئی حرج نہ تھا کیونکہ یہ نظم شاعری کے ذمرے میں نہیں ہے جو چھینی ہتھوڑی لے کر اس کی چولیں بٹھائی جائیں۔ وہاں ہوتے تو آپ کے "درست" کو بھی "درست" کیا جا سکتا تھا۔ :)

بہرکیف شکریہ۔ خوش رہیے۔ :D
میں نے صرف مذاقا ایسا لکھا تھا ورنہ کہاں میں اور کہاں نظم کی نقادی۔ میں تو خود ابھی طفل مکتب ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب بھئی محمداحمد میاں !
لیکن اس نظم کو پڑھ کر یہ نتیجہ نکالا ہے ہم نے کہ چار کتابیں پڑھنا تو بے حد آسان ہے ۔۔۔ ۔
مگر یہ جو ہے نا یہ جو ۔۔سمجھ تو آپ گئے ہی ہوں گے ۔۔۔ بس یہ خاصا مشکل ہے ۔:battingeyelashes:

چلیے ! آپ نے جو چار کتابیں پڑھ رکھیں ہیں ان سے ہی اگر ہمیں فیضیاب ہونے کا موقع ملتا رہے تو سودا بُرا نہیں ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے ٹیگ کیوں نہیں کیا۔
میں نہیں بولتا ہے آپ سے۔
اب صرف لکھ کے بات کیا کروں گا:D

ارے بھائی آپ کو تو ہم نے ٹیگ کیا تھا۔ بلکہ یوں کہیے کہ آپ تو ہمارے خاص نشانے پر تھے۔ :)

:) Just kidding

اتنی محنت کون کرے
آپ کریں:D

ہم سے بھی کہاں ہوتی ہے، ہم بھی شاعری ہی کر رہے ہیں۔ :)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ارے بھائی آپ کو تو ہم نے ٹیگ کیا تھا۔ بلکہ یوں کہیے کہ آپ تو ہمارے خاص نشانے پر تھے۔ :)

:) Just kidding



ہم سے بھی کہاں ہوتی ہے، ہم بھی شاعری ہی کر رہے ہیں۔ :)
بس پھر پائتھون بیت بازی شروع کی جائے۔
کیا خیال ہے؟
 
Top