متفرق نظم ۔ اتنی محنت کون کرے ۔ محمداحمد

کاشفی

محفلین
:) خاکسار کی ایک معصوم سی نظم شائقین اور خائفینِ پائتھون کے نام :)
اتنی محنت کون کرے
یوں تو دنیا ٹھیک ہے لیکن
اس کے کچھ انداز غلط ہیں :confused:
میری اپنی سوچ ہے بھیا :waiting:
اس کے "ہم آواز" غلط ہیں
لیکن "اِن" سے کون لڑے
اتنی محنت کون کرے

مانا لیلیٰ پیاری ہوگی (y)
سب کی راج دلاری ہوگی
اُس کو پانا، دنیا بھر کی
خوشیاں پانے جیسا ہوگا
صحراؤں میں کون پھرے :nottalking:
اتنی محنت کون کرے :frustrated:

میر و غالب اچھے ہوں گے
شعر بھی اچھے کہتے ہوں گے
لیکن اتنے مشکل مشکل
لفظوں کے دکھ سہتے ہوں گے :thinking2:
فرہنگ دیکھے، آہ بھرے :idontknow:
اتنی محنت کون کرے

چار کتابیں پڑھ کر میں بھی
باتیں اچھی کر سکتا ہوں :p
موج و مستی کی دنیا میں
بور کسی کو کر سکتا ہوں :D:p
چار کتابیں کون پڑھے :(
اتنی محنت کون کرے :ROFLMAO:

اک افعی نے بھیا کی بھی
نیند چرا لی، چین چرایا :angry2:
نیلے پیلے حرف و ہندسے
اور تو کچھ بھی ہاتھ نہ آیا
بھیا ہم سے ہوئے پرے :nerd:
اتنی محنت کون کرے :cautious::)

انٹرنیٹ کی پیاری دنیا
گود میں بھر لوں ساری دنیا :lol:
گوگل، ٹوئٹر، اردو محفل
جن پر ہم نے واری دنیا :bee:
وکی پیڈیا کون لکھے :(
اتنی محنت کون کرے

لیکن بھیا کہتے ہیں کہ
گوگل، ٹوئٹر، اردو محفل
وکی پیڈیا، چیٹ، اسکائپ
سب ہی محنت کا ثمرہ ہیں
جن کی بدولت، جن کے دم پر
آج ہمارا اور اچھا ہے :applause:
آنے والی کل کی ساعت
اس سے بھی کچھ ارفع ہوگی
لیکن
لیکن
لیکن پیارے !
تھوڑی محنت کرنا ہوگی۔ :)
محمد احمدؔ

اَیّو اَیّو۔۔ہم نے خالی پیلی کی محنت کرلی۔۔اور پوری نظم ہی پڑھ ڈالی۔۔۔
محنت تو تھوڑی سی کرنی تھی۔۔
بہت خوب ۔ بہت پیاری نظم ہے۔۔خوش رہیئے۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم
استاد کی نظم میں خامی----------------- ہو ہی نہیں سکتا
ابھی تو پائتھون کا پیار شروع بھی نہیں ہوا
استاد صغیر آپ کے آخری تبصرے نے تو مجھے ہلا کررکھ دیا ہے کہ اب شاعری سے سدھ بدھ بھی چاہیے ہوگی؟
اچھا پرگرامر بننے کے لئے

اتنی محنت کون کرے :cautious::)

وعلیکم السلام،

بھیا میں کوئی استاد نہیں ہوں، بس سیکھنے کے شوق میں تھوڑا سا آگے آگے چل رہا ہوں۔

آپ شاعری کو چھوڑیے اور پروگرامنگ پر ہی توجہ دیجے۔ شاعری والا سیشن ہم دیکھ لیں گے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے مجھے پتہ چل گیا کہ صحراؤں میں پھرنے سے لیلیٰ ہاتھ آجاتی ہے۔:cautious: وگرنہ ابھی تک تو میں مجنوں کو نامراد ہی سمجھ رہا تھا :twisted:
 

محمداحمد

لائبریرین
یہی کے موذی لغت میں اک کنجی کی قدر بدل گئی ہے۔ مجنوں تو نامراد ہی رہا۔ پر اسکی نامرادیت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے :devil3:

یہ ارادہ ہے یا کسی بھاری اصطلاح کی وضاحت (Definition )؟ :)

یعنی اصل ارادہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں آپ۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ ارادہ ہے یا کسی بھاری اصطلاح کی وضاحت (Definition )؟ :)

یعنی اصل ارادہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں آپ۔ :p
نہ جی وضاحتیں ہم نہیں کرتے۔۔۔ یہ تو مسافر اور شاعر کا کام ہے۔ :)
ارادہ لیل کے پیچھے تو کبھی بھی خواری کا نہیں ہے۔ ہاں نہار ہوا تو سوچیں گے :laugh:
 

عمراعظم

محفلین
واہ ! بہت زبردست محمد احمد بھائی۔جذبات و احساسات کو الفاظ کے کیا ہی خوبصورت پیراہنوں سے آراستہ کیا ہے آپ نے۔۔۔۔اللہ اور جلا بخشے۔(آمین)
 
Top