ادب دوست
معطل
قوم کی آس نہ ٹوٹے آخر
ان کو زنجیر کئے دیتے ہیں
فاروق بھائی کچھ واضح نہیں ہو رہا کہ کس کو"پا بہ زنجیر" کرنے کی بات کر رہے ہیں -
قوم کی آس نہ ٹوٹے آخر
ان کو زنجیر کئے دیتے ہیں
جانے کب جان گنوا بیٹھیں ہم
کچھ تو تحریر کئے دیتے ہیں
پہلے مصرعے میں لفظ "آخر" کا کیا محل ہے؟قوم کی آس نہ ٹوٹے آخر
ان کو زنجیر کئے دیتے ہیں
خواب جو دیکھے کئی برسوں سے
ان کی تعبیر کئے دیتے ہیں
اس میں ابہام در آیا ہے۔ نہ سمجھے (فعل مضارع کا استعمال)۔ یہاں دو مفہوم بن رہے ہیں۔ (1) حال کے معانی میں: کوئی نہیں سمجھ رہا، (2) مضارع یا امر غائب کے معانی میں: کوئی ایسا نہ سمجھ لے یا سمجھ بیٹھے۔ اپنے قاری کو اس ابہام سے نکالئے۔سوزشِ عشق نہ سمجھے کوئی
اس کی تفسیر کئے دیتے ہیں
یہاں بھی وہی ردیف کا مسئلہ ہے۔راہبر بھول گئے را ہبری
کوئی تدبیر کئے دیتے ہیں
پھر سے اک بار ادا مل کے ہم
رسمِ شبیرؔ کئے دیتے ہیں
اس میں ابہام در آیا ہے۔ نہ سمجھے (فعل مضارع کا استعمال)۔ یہاں دو مفہوم بن رہے ہیں۔ (1) حال کے معانی میں: کوئی نہیں سمجھ رہا، (2) مضارع یا امر غائب کے معانی میں: کوئی ایسا نہ سمجھ لے یا سمجھ بیٹھے۔ اپنے قاری کو اس ابہام سے نکالئے۔
ہجوں کے لیے مدد درکار ہے ۔۔۔ کیے، کیجیے ہوگا یا کئے، کیجئے
بہت بہت نوازش ایک دفعہ پھر سے استاد محترم کہ آپ ذرہ نوازی فرما رہے ہیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ بغیر استاد صرف کتابوں سے حاصل کرنا قریب قریب ناممکن ہے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائےگویا رسمِ شبیر ادا کرنا ذرا سا کام ہی تو ہے؟ "کئے دیتے ہیں"؟ ۔۔
استاد گرامی جناب محمد یعقوب آسی صاحب فورم کا سکوت مجھ سے دیکھا نہیں جاتا اس لیے ایک غزل اور برائے تنقید نیلے رنگ والے مصرع کو عروضی حوالے سے بھی دیکھ لیجئے
آتشِ عشق جلا دے مجھ کو
پھونک دے راکھ بنا دے مجھ کو
تیرگی عہدِ رواں کی ہے عجب
صبح کا تارا دکھا دے مجھ کو
آ بھی جا دل کے نگر اے ساقی
دید کا جام پلا دے مجھ کو
زندگی تلخ ہے ذہرابہِ ناب
عشق تریاق، پلا دے مجھ کو
مصلحت تیری عجب ہے ساقی
ہوش کی تُو نہ سزا دے مجھ کو
ہمسفر کون بنے ہے میرا
تو ہی اب ہاتھ ذرا دے مجھ کو
زندگی تلخ ہے ذہرابہِ ناب
عشق تریاق، پلا دے مجھ کو
ہمسفر کون بنے ہے میرا
تو ہی اب ہاتھ ذرا دے مجھ کو
مصلحت تیری عجب ہے ساقی
ہوش کی تُو نہ سزا دے مجھ کو
انٹرنیٹ پہ ہی سرچ کرنے پر ایک جگہ یہ ملا ہےذہر ؟؟ یا زہر ؟؟ ۔۔ زہراب تو سنا ہے، زہرابہ نہیں سُنا؛ چلئے مان لیتے ہیں کہ اس کے معانی زیریلے مشروب کے ہیں تو پھر ناب کیوں کر ہوا؟ (ناب کے معانی لغت سے دیکھ لیں، یہ غالباً اچھے معانی میں آتا ہے)۔
ہائے سکتہ کے بارے میں تو مجھے کچھ معلوم نہیں، ہائے مختفی عربی سے خاص نہیں کیا؟ جب زہراب ایک مکمل لفظ ہے تو زہرابہ؟ زہراب کی ب کو حرکت دینے کے لئے کسی ہائے کی ضرورت تو نہیں۔ مثال کے طور پر آبِ رواں، آبِ گم، آب و آتش، آبِ حیات؛ فارسی کی معروف اور مقبول تراکیب ہیں، اور بغیر ہائے کے ہیں۔انٹرنیٹ پہ ہی سرچ کرنے پر ایک جگہ یہ ملا ہے
زہرابہ : مرکب ہے زہرا اور آب سے بمعنی زہر والا پانی،آخر پہ "ھا" مختفی ہے جو اپنے ماقبل پہ حرکت کو ظاہر کرنے کے لئے لگائی جاتی ہے جیسے قرآن پاک میں "ہاسکتہ" ہے۔
ناب : خالص، اصلی، زہرابہ ناب کا معنی ہوا خالص زہر آلود پانی۔
اور آپ کا بہت بہت شکریہ کے آپ نوازش فرماتے ہیں
معذرت تو میری طرف سے ہونی چاہیے استادِ محترم نہ کہ آپ کی طرف سے مجھے تو سیکھنا ہے تو اگر کوئی کوتاہی میری طرف سے ہوئی ہے تو میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوںہائے سکتہ کے بارے میں تو مجھے کچھ معلوم نہیں، ہائے مختفی عربی سے خاص نہیں کیا؟ جب زہراب ایک مکمل لفظ ہے تو زہرابہ؟ زہراب کی ب کو حرکت دینے کے لئے کسی ہائے کی ضرورت تو نہیں۔ مثال کے طور پر آبِ رواں، آبِ گم، آب و آتش، آبِ حیات؛ فارسی کی معروف اور مقبول تراکیب ہیں، اور بغیر ہائے کے ہیں۔
خیر! آپ جانئے! دوآبہ ضرور پڑھا ہے، وہ بھی ہندی اسلوب میں بنا ہے۔ اسی اسلوب پر پنجابہ بن سکتا ہو گا، مگر نہیں بنا؛ اب کیا عرض کریں۔
معاملہ علمی نہ ہوتا تو یہاں میرا خاموش رہنا بہتر تھا۔ معذرت خواہ ہوں۔