محمد سعد
محفلین
ہیں؟ مطلب کچھ بھی؟اگریہ شراب والا الکوحل ہوتاتوپھرشاید آج لوگوں کو اقوام متحدہ یہ نصیحت کررہی ہوتی کہ کرونا وائرس میں خوب شراب پیئو تاکہ وائرس سے محفوظ رہو۔
اول تو یہ غلطی درست کر لیں کہ شراب میں بھی اسی فنکشنل گروپ کے مرکبات ہوتے ہیں جسے الکوحل کہا جاتا ہے۔
دوم یہ کہ بھائی صاحب، آج تک کون سے بیکٹیریا یا وائرس کے بارے میں سنا ہے کہ اس کا علاج الکوحل پی کر کیا گیا ہو؟
جراثیم مارنے کے لیے الکوحل کا استعمال جسم سے باہر باہر کیا جاتا ہے۔ ہاتھوں پر، زخموں پر، عام استعمال میں آنے والی اشیاء کی صفائی میں۔۔۔ جسم کے اندر جراثیم مارنے کا کام دوسری دوائیں کرتی ہیں، اس معاملے میں الکوحل کا کوئی کام نہیں۔ اگر اتنی بنیادی باتیں آپ کو نہیں معلوم تو ایک طبی معاملے پر آپ کو کیسے سنجیدہ لیا جائے؟
حضرت، تھوڑا خیال کریں۔ اول تو الکوحل "بیشتر" دواؤں میں سرے سے موجود ہی نہیں ہوتی، اور جن میں ہوتی بھی ہے تو پچاس فیصد تو کسی میں بھی نہیں ہوتی۔ کچھ زیادہ مبالغہ کر گئے ہیں آپ۔ورنہ ہومیوپیتھ ہی کیا ایلوپیتھ کی بھی بیشتر دوائیاں ناجائز ہوجائیں گی،جس میں بسااوقات الکوحل کی مقدار ۵۰ پرسنٹ سے بھی زیادہ ہوتی ہے