نماز جمعہ اور نماز تراویح کا باجماعت اہتمام ہوگا

محمد سعد

محفلین
اگر یہ علماء گارنٹی دے سکتے ہیں کہ جوانوں کی موت اس وائرس سے نہیں ہو گی تو پھر تو یہ بات مانی جا سکتی ہے۔ اگر نہیں، تو یہ انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہے ہیں۔
اور اس بات کی بھی گارنٹی کہ جوان جب واپس گھر جائیں گے تو ان کے ساتھ یہ مرض گھر کے دیگر افراد کو بھی نہیں لگے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر یہ علماء گارنٹی دے سکتے ہیں کہ جوانوں کی موت اس وائرس سے نہیں ہو گی تو پھر تو یہ بات مانی جا سکتی ہے۔ اگر نہیں، تو یہ انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہے ہیں۔
مگر یہ معاہدہ حکومت کے ساتھ ہوا ہے تو حکومت بھی اس میں شامل ہے ۔
سوال یہ ہے کہ حکومت اور طبی حُکام اس معاملے میں کیوں قائل کرنے میں ناکام رہے ؟
 
مگر یہ معاہدہ حکومت کے ساتھ ہوا ہے تو حکومت بھی اس میں شامل ہے ۔
سوال یہ ہے کہ حکومت اور طبی حُکام اس معاملے میں کیوں قائل کرنے میں ناکام رہے ؟

حکومت ضرور ناکام رہی اس لیے کہ حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی تھی، البتہ طبی ماہرین کی رائے نہیں لی گئی۔

خدارا ملک کو ایسے امتحان میں نہ ڈالیں کہ ہم سنبھل نہ پائیں، ڈاکٹرز - Pakistan - Dawn News

ڈاکٹرز کا سخت لاک ڈاؤن کا مطالبہ،علما سے مساجد کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل - Pakistan - Dawn News

حکومت مساجد میں باجماعت نمازوں کے فیصلے پر غور کرے، ڈاکٹرز کا مطالبہ - Pakistan - Dawn News
 
آورکزئی

محفلین
اگر یہ علماء گارنٹی دے سکتے ہیں کہ جوانوں کی موت اس وائرس سے نہیں ہو گی تو پھر تو یہ بات مانی جا سکتی ہے۔ اگر نہیں، تو یہ انسانی جانوں کیساتھ کھیل رہے ہیں۔

ہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے بھائی۔۔۔۔ چلیں اپ یہ گارنٹی دے دیں کہ گھر میں کوئی مرے گا نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ارے محترم موت سے بھی کوئی بچ سکتا ہے۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
حکومت ضرور ناکام رہی اس لیے کہ حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی تھی، البتہ طبی ماہرین کی رائے نہیں لی گئی۔
اگر حکومت یہی نہیں کرنا چاہتی تو اور کرنا کیا چاہتی ہے آخر؟
حیرت کی بات ہے ۔ یہ معاملہ ڈاکٹرز کے زیر انتظام ہونا چاہیئے ۔ ان کا اس بیماری کے متعلق فیصلوں میں آن بوورڈ ہونا تو ازحد ضروری ہے ۔
 
جا ن

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے بھائی۔۔۔۔ چلیں اپ یہ گارنٹی دے دیں کہ گھر میں کوئی مرے گا نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ارے محترم موت سے بھی کوئی بچ سکتا ہے۔۔۔
بھائی موت تو بر حق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ موت کو جا کے گلے لگا لیا جائے۔ چھت سے چھلانگ لگانے والا بچ بھی سکتا ہے اور مر بھی سکتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ لازمی چھت سے چھلانگ لگائی جائے کیونکہ موت تو برحق ہے! :)
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
بھائی موت تو بر حق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ موت کو جا کے گلے لگا لیا جائے۔ چھت سے چھلانگ لگانے والا بچ بھی سکتا ہے اور مر بھی سکتا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ لازمی چھت سے چھلانگ لگائی جائے کیونکہ موت تو برحق ہے! :)
پھر ان کو گلہ ہو گا کہ اس جہالت کو جہالت کیوں کہا جاتا ہے۔ :rolleyes:

300px-Paris_Tuileries_Garden_Facepalm_statue.jpg
 
محمد سعد

محفلین
خیر، سنجیدہ جواب تو یہی سمجھ آتا ہے کہ حکومت نے ملاؤں کی فسادی طبعیت کے پیش نظر، دانستہ ایک وقت میں صرف ایک ہی وائرس سے الجھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
خیر، سنجیدہ جواب تو یہی سمجھ آتا ہے کہ حکومت نے ملاؤں کی فسادی طبعیت کے پیش نظر، دانستہ ایک وقت میں صرف ایک ہی وائرس سے الجھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بڑے ہی پتے کی بات کی آپ نے ، اگر کوئی ہمارا کاروبار تباہ کرے تو کیا ہم فساد نہیں کریں گے؟ ملاء کا کاروبار چلتا ہی جہالٓت پھیلانے پر ہے۔ دیڑھ ہزار سال سے فرقہ بندی سے فائیدہ صرف دعا اور فتوے کے لئے لی گئی رشوت پر ان کا کاروبار چلٓ رہا ہے۔ ان میں سے ہر ملاء کے اثاثوں ، آمدنی اور کاروبار کا سائز دیکھئے۔ حیران کن نمبر سامنے آئیں گے ۔ الیاس صاحب کا ذاتی بیان اسی دھاگے میں ہے۔ باقی تھوڑے ہوشیار ہیں۔ بتاتے نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہمارے معاشرے میں علماء کرام کا خصوصی احترام کیا جاتا ہے اور عوام کی ایک معتد بہ تعداد انہی علماء کی رہنمائی پر اپنی زندگی کے ہر معاملے میں بڑا انحصار کرتی ہے اور اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔
عوام کے اس قصور کا ،کہ وہ اپنی عقلوں کو مکمل طور پر کسی کے سپرد کر مطمئن ہو جاتے ہیں فی لحال کوئی علاج نہیں ،اور یہ امر ایک طویل المعیاد جدو جہد کا متقاضی ہے ۔
جس طرح کئی صدیاں انتھک جہاد کرکے مسلمانوں کی اکثریت کو علما کرام کے تابع بنایا گیا ہے۔ قریبا اتنا ہی وقت اس جاری سمت کو ریورس کرنے میں لگے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے بھائی۔۔۔۔ چلیں اپ یہ گارنٹی دے دیں کہ گھر میں کوئی مرے گا نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ارے محترم موت سے بھی کوئی بچ سکتا ہے۔۔۔
آپ کی شاید یاداشت کمزور ہے۔ ابھی کچھ ماہ قبل ہی ملک کی ایک عظیم ہائی کورٹ نے حکومت سے نواز شریف کی زندگی کی ضمانت مانگی تھی۔
اپنی زندگی کی ضمانت نہیں تو نواز شریف کی ضمانت کیسے دے سکتاہوں،وزیراعظم - ایکسپریس اردو
 
جاسم محمد

محفلین
سر جی وہ "الو" الامر ہیں۔ ان کے سامنے طبی ماہرین کی رائے کی کیا حیثیت۔ :bulgy-eyes:
صحیح کہا۔ حکومت نے اتنا طویل لاک ڈاؤن محض دیگر دنیا کی نقالی کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس کے خود کے پاس اس حوالہ سے کوئی طبی ماہرین موجود نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
حکومت ضرور ناکام رہی اس لیے کہ حکومت کچھ کرنا نہیں چاہتی تھی، البتہ طبی ماہرین کی رائے نہیں لی گئی۔
پاکستان جیسے غریب ملک میں لوگ کرونا وائرس سے مرجائیں گے یا لاک ڈاؤن کے بعد بھوک اور فاقوں سے۔ حکومت کا کام صرف ایک اشرافیہ طبقہ کو مد نظر رکھ کر پالیسی بنانا نہیں ہے۔ مغربی ممالک میں لاک ڈاؤن کے معاشی اثرات سے لڑنے کیلئے ہزار ہا ارب ڈالرز کے پیکیجز جاری کئے گئے ہیں۔ پاکستان کی کمزور حال معیشت جو پہلے ہی ارب ہا ڈالرز کی مقروض ہے کیا اس بوجھ کو برداشت کر سکتی ہے؟
وزیر اعظم اس پیچیدہ اور مشکل صورتحال سے نبٹنے کیلئے لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کریں تو اعتراض۔ لاک ڈاؤن جاری رکھ کر غربا کو مرنے دیں تو اعتراض۔ غریب عوام تک اجناس ضروریہ پہنچانے کیلئے ٹائیگر فورس بنائیں تو اعتراض۔ غریب عوام کو نقد رقوم دیں تو اعتراض۔ یہ اعتراض کرنے والے خود کیوں نہیں حکومت میں آنے کی کوشش کرتے تاکہ عوام کو ہمیشہ بلا اعتراض اور بالکل صحیح فیصلے دیکھنے نصیب ہوں؟
 
سید ذیشان

محفلین
ہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے بھائی۔۔۔۔ چلیں اپ یہ گارنٹی دے دیں کہ گھر میں کوئی مرے گا نہیں۔۔۔۔۔۔۔ ارے محترم موت سے بھی کوئی بچ سکتا ہے۔۔۔
بالکل یہی تو میں نے کہا ہے کہ چونکہ موت کا ایک دن معین ہے، اور صرف 8% بوڑھے لوگ مرتے ہیں، 92% بچ بھی جاتے ہیں تو عمر رسیدہ علماء کو اللہ پر توکل کر کے جماعت پڑھانی چاہئے نہ کہ گھر بیٹھنا چاہئے۔ اگر اتنا رسک نہیں لے سکتے تو جوانوں کو رسک لینے پر کیوں مجبور کر رہے ہیں۔
اس فیصلے میں عمران خان کا بھی ہاتھ ہے جو ٹرمپ کی طرح ملک کو کھولنے پر تلا ہوا ہے۔
اب تو امین شہیدی نے بھی کہا ہے کہ جلوس بھی ہونگے یوم علی کے۔ یعنی شیعہ کیوں پیچھے رہیں اس کار خیر میں!
 
Top