نواز شریف شوکت خانم میں

آبی ٹوکول

محفلین
کوئی گلے ولے نہیں ملے اب جب ایک بندہ ہاسپتٹل میں چلا ہی گیا عیادت کو تو اس سے ملنے سے انکار کرنا بھی تو نہیں بنتا تھا ناں ؟؟؟ اور اگر خدانخواستہ عمران ایسا کردیتا تو میڈیا پر وہ طوفان بد تمیزی مچتا کہ خدا کی پناہ
 

آبی ٹوکول

محفلین
اس پہلے وقوعہ کی کیا اتھینٹک شہادتیں موجود ہیں آپ کے پاس جو آپ شکوک و شبہات پھیلانا چاہ رہی ہیں اور اگر پہلے والا وقوعہ بزعم آپ ہی کے ہوا تھا جیسا کہ آپ کہنا چاہ رہی ہیں تو کیا ایک شخص تلافی بھی نہیں کرسکتا ایک سابقہ وقوعہ کی آپ کی ڈکشنری کے مطابق ؟؟؟
 

زرقا مفتی

محفلین
یہی کہ ورکرز کو دھرنوں پر لگا کر خود گلے ملیے ۔
کیا عمران خان نے نواز شریف کو گلے ملنے کے لئے بُلایا تھا؟ اب الزام تراشی کون کر رہا ہے
یا آپ چاہتی ہیں کہ وہ اسٹریچر پر یا ایمبولینس میں لیٹ کر دھرنوں میں شریک ہو
تحریکِ انصاف نے ١۲۲ اور ١۲۵ میں بد ترین دھاندلی کی شکایت کی ہےاور یہ بالکل جائز ہے ۔ اس کے علاوہ جہانگیر ترین اور کراچی کے حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے۔
ہمارے حلقتے میں بھی دھاندلی ہوئی صوبائی سیٹ ہر پولنگ سے جیت چکے تھے صبح ہار گئے

کراچی میں تو ن لیگ اور فنکشنل لیگ بھی دھاندلی کے دھرنوں میں شامل ہیں وہاں دھرنے جائز ہیں یہاں ناجائز ہیں
ذرا آپ ای سی پی کی ویب سائیٹ پر پولنگ اسکیم اور نتائج کے اعدادو شمار ہی ملا کر دیکھ لیں خود ہی معلوم ہو جائے گا دھاندلی کس نے کہاں کی
 

arifkarim

معطل
نواز شریف عمران خان کو مکھن لگانے گیا تھا تاکہ مستقبل میں اسکے ماضی کے کالے کرتوتوں پر عمران خان تنقید نہ کرے۔ ہو سکتا ہے وقتی طور پر انکے درمیان صلح ہو گئی ہو۔ لیکن عمران خان جیسی انصاف پسند شخصیت کے سامنے نواز شریف جیسی کاروباری شخصیت زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکتی۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
عمران خان نے پختون قوم کے دل میں جگہ بنا لی ہے، اُن کو چاہیے کہ وہ اس صوبے کے عوام پر توجہ دیں۔ اگر وہ اس صوبے کو ماڈل صوبہ بنا دیتے ہیں اور یہاں کے مسائل بیس پچیس فی صد بھی حل کر دیتے ہیں تو پنجاب کے عوام کی اکثریت ان کو اس سے بھی زیادہ ووٹ دے گی جتنے اس بار اُن کو ملے ہیں، دھاندلی کے واقعات کراچی میں زیادہ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں دو چار حلقوں کے علاوہ نتائج کو بڑی حد تک تسلیم کیا گیا ہے اس لیے اب اس منفی اندازِ فکر سے نکل آنا چاہیے اور عوام نے جس کو جہاں جو مینڈیٹ دیا ہے، اس کا احترام کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
عوام کے مینڈیٹ کے احترام میں ہی دو چار حلقوں پر شکست تسلیم کرلینی چاہیئے
جزو کو کبھی کُل پر منطبق نہیں کیا جانا چاہیے ۔۔۔ یوں محسوس ہوا کہ یہ بات آج نواز شریف اور عمران خان دونوں ہی تسلیم کر چکے! آگے بڑھنا چاہیے، آہستہ آہستہ سب بہتر ہوتا جائے گا ان شاء اللہ ۔۔۔ اگر ہم یہیں رُک گئے تو حالات اس سے زیادہ گھمبیر ہو جائیں گے ۔۔۔
 

زبیر مرزا

محفلین
مضبوط اپوزیشن کا مطلب آپس میں دسشمنی اورنفرت؟
کیا حکومت اوراپوزیشن کے لیے اخلاق اورمروت بے معنی ہیں ان کو بس ہروقت زہراگلنا چاہیے
دوانسان یا گروہ نظریاتی اختلاف میں اتنے آگے نکل جائیں کہ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں؟
ہمیں تواپنے مخالفین سے حسنِ سلوک کا درس دیا گیا ہے - تبدیلی کے نعرے کے ساتھ اپنے اخلاق وعمل کی
تبدیلی اوردرستگی کا بھی ہمیں اہتمام کرنا ہوگا ورنہ یہ سب لفاظی اورجوشیلے نعروں تک ہی رہ جائے گا
اگرنوازشریف صاحب خان صاحب کی عیادت کے لیے گئے ہیں تو اس کو شکوک کی عینک اُتارکردیکھیں
اورمنفی محض قیاس آرائیں نہ کریں کہ اچھا عمل جو بھی قابل تعریف ہونا چاہیے اور ہم انسان صرف
عمل دیکھ سکتے ہیں کسی کی نیت کیا تھی اسے اللہ پرچھوڑدیں کہ دلوں کے حال وہی بہترجانتاہے
 

جہانزیب

محفلین
ہماری دُنیا کہاں سے شروع یا ختم ہوتی ہے اس کی فکر مت کیجیے ۔
ان ملاقاتوں اور پیغامات کی ٹائمنگ سے کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ بین السطور کیا چھپا ہے

انکی دانشمندی کے مظاہرے تو دو دن میں ہی سامنے آ گئے
پہلے من موہن سنگھ کو حلف برداری میں بلانے کی بات اور اُنکا ٹکا سا جواب
پھرہمارے امریکہ سے بہت اچھے تعلقات ہیں امریکہ سے ڈرون کے حوالے سے بات کریں گے امریکہ کا نو کنٹس
ہم نتیش کمار کا منشور پاکستان میں نافذ کریں تو عوامی خدمت لیکن نواز شریف ہندوستانی وزیر اعظم کو بلائیں تو غداری ۔۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے :lol:
 

عسکری

معطل
یہ کیا بات ہوئی عبداللہ ؟
اب بتائیں اور کیا کہوں وہ ایسے کنفرم کنفرم الزامات ہر کسی پر جڑ رہی ہیں جیسے ان دونوں کے درمیان ہونے والی ساری گفتگو سن رہی ہوں ۔ جو جیسی بات کرتا ہے ویسے ہی جواب کی امید رکھے ۔ چلین آپ ہی بتائیں ملک کا آرمی چیف ایک ہارے ہوئے سیاستدان کو فون کر کے دھمکی دیتا ہے کہ جو ہم نے جتوایا اسے قبول کرو ۔ حالانکہ آرمی کا کوئی لینا دینا تک نہیں تھا ان الیکشنز میں ۔ بلکہ یہی آرمی الیکشن کے دن سعد رفیق کو دھکیل کر باہر نکال رہی تھی پولنگ سٹیشن سے ۔ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ۔ مجھے بھی چینج کی امید تھی جو پوری نا ہوئی تو میں نے نواز پر ہی سمجھوتہ کر لیا ابھی اس نے کیا ہی کیا ہے کہ اس پر الزام تراشی شروع کر دی جائے اور فوبیا بنا لیا جائے ؟ دن رات مخالفت کی رٹ لگا دی جائے ۔ تحریک انصاف کے انہی جیسے کارکنوں کے رویوں کی وجہ سے سیریس لوگ ان سے بد دل ہو جاتے ہیں ۔
 
پہلے بھی شوکت خانم میں ایک وقوعہ ہوا تھا تب میڈیا کا ڈر نہیں تھا یا تب لوگ عیادت کے لیے نہیں گئے تھے ؟
ہوسکتا ہے اس وقت خان صاحب دنیا و مافیہا سے بے خبر، انٹا غفیل ہوکر پڑے ہوں عالمِ مدہوشی میں۔۔۔:sleep: تین چیزیں مرفوع القلم بھی تو ہیں۔ ان میں سے ایک سوتا ہوا آدمی ہے:)
 

جہانزیب

محفلین
اب بتائیں اور کیا کہوں وہ ایسے کنفرم کنفرم الزامات ہر کسی پر جڑ رہی ہیں جیسے ان دونوں کے درمیان ہونے والی ساری گفتگو سن رہی ہوں ۔ جو جیسی بات کرتا ہے ویسے ہی جواب کی امید رکھے ۔ چلین آپ ہی بتائیں ملک کا آرمی چیف ایک ہارے ہوئے سیاستدان کو فون کر کے دھمکی دیتا ہے کہ جو ہم نے جتوایا اسے قبول کرو ۔ حالانکہ آرمی کا کوئی لینا دینا تک نہیں تھا ان الیکشنز میں ۔ بلکہ یہی آرمی الیکشن کے دن سعد رفیق کو دھکیل کر باہر نکال رہی تھی پولنگ سٹیشن سے ۔ ہر چیز کی حد ہوتی ہے ۔ مجھے بھی چینج کی امید تھی جو پوری نا ہوئی تو میں نے نواز پر ہی سمجھوتہ کر لیا ابھی اس نے کیا ہی کیا ہے کہ اس پر الزام تراشی شروع کر دی جائے اور فوبیا بنا لیا جائے ؟ دن رات مخالفت کی رٹ لگا دی جائے ۔ تحریک انصاف کے انہی جیسے کارکنوں کے رویوں کی وجہ سے سیریس لوگ ان سے بد دل ہو جاتے ہیں ۔
آپ کہیں دھاندلی ہوئی ہے، بھلا یہ کیسے ممکن تھا کہ بغیر دھاندلی کے عمران خان ہار جائیں ۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
شکر ہے مجھے سیاست نہیں آتی ورنہ میں بھی بحث کر رہا ہوتا۔ لیکن پھر بھی بحث کروں گا۔ میرا اپنا ذاتی خیال ہے اگر ان دونوں کو پاکستان کی فکر ہے تو پھر دونوں مل کر حکومت بنا لیں ایک مضبوط حکومت بنے گی جو پانچ سال چلے گی تو پاکستان کسی حد تک بہتری کی طرف چل پڑا ہو گا۔ ورنہ تو تو میں میں ہی ہوتی رہے گی
 

جہانزیب

محفلین
شکر ہے مجھے سیاست نہیں آتی ورنہ میں بھی بحث کر رہا ہوتا۔ لیکن پھر بھی بحث کروں گا۔ میرا اپنا ذاتی خیال ہے اگر ان دونوں کو پاکستان کی فکر ہے تو پھر دونوں مل کر حکومت بنا لیں ایک مضبوط حکومت بنے گی جو پانچ سال چلے گی تو پاکستان کسی حد تک بہتری کی طرف چل پڑا ہو گا۔ ورنہ تو تو میں میں ہی ہوتی رہے گی
انشااللہ مسلم لیگ کی طرف سے کسی قسم کی بھی رکاوٹ نہیں ہے، حکومت کے لئے مسلم لیگ کو کسی کو ساتھ ملانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن تمام قومی امور پر تمام سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر چلنے کا عندیہ دے چکے ہیں، خیبر پختونخوا میں بڑی جماعت کی حکومت سازی میں کوئی رخنہ سازی نہیں کر رہی، اور عندیہ دیا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی بھی عمران خان کو سونپیں گے ۔ دوسری طرف کا انتظار ہے کہ وہ نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی اپناتی ہے یا مخاذ آرائی کی۔
 

سید زبیر

محفلین
سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ قانون کا احترام کرنے اور سکھانے والی جماعتیں قانونی حجت پوری کرنے کے لیے ملک بھر میں قائم چودہ ٹریبونلز میں کیون نہیں جاتیں ۔ ایک ایک حلقے کی شکایت رجسٹر کرائیں ،ٹھوس ثبوت فراہم کریں ، غیر ملکی مبصرین بھی جائزہ لے رہے ہیں قائد اعظمٌ اگر ہوتے تو اسی طرح قانونی جنگ لڑتے نا کہ سڑکوں اور چورنگیوں پر مجمع اکٹھا کرتے ۔
 
Top