نواز شریف لندن میں خیریت سے

اگر نواز شریف کا ملک سے جانا اور بیماری کا ڈرامہ کرنا سازش ہے تو وزیرِ اعظم موصوف بھی ذاتی طور پر اور پاکستان تحریکِ انصاف بحیثیت پارٹی اس میں شریکِ جرم ہیں۔ وزیرِ اعظم کے ذاتی معالج سمیت ان کی پارٹی کی ڈاکٹر یاسمین نے بیماری کی تصدیق کی تھی۔ اب یہ سازش کہاں سے نکل آئی؟
 
جاسم محمد

محفلین

جس ملک میں چیف جسٹس پاکستان رنگے ہاتھوں شراب کی بوتلیں پکڑے اور بعد میں نمونے بدل کر ملزم کو چھوڑ دیا جائے۔ وہاں قومی چور کی طبی رپورٹس میں رد و بدل کرکے ملک سے فرار کروانا کونسا مشکل کام تھا؟
شرجیل میمن شراب برآمدگی معاملہ: ’ہمیں پتہ ہے کس کے قبضے میں نمونے بدل دیئے گئے‘
 
انصافین گنڈاپور کی شراب کی بوتلیں بھول گئے جنھیں بعد میں شہد کی بوتلیں ظاہر کرکے ایک شرابی کو کور دیا گیا۔

نیز حکومت نیازی صاحب کی تھی۔ انہیں علم تھا کہ رپورٹین تبدیل بھی ہوسکتی ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے ذاتی معالج اور انصافین ڈاکٹر یاسمین راشد دونوں کو اس کام پر لگایا اور ان کے کہنے پر ہی میاں صاحب کو جانے دیا۔ بقول ان کے ’’انسانی ہمدردی‘‘؟
 
جاسم محمد

محفلین
انصافین گنڈاپور کی شراب کی بوتلیں بھول گئے جنھیں بعد میں شہد کی بوتلیں ظاہر کرکے ایک شرابی کو کور دیا گیا۔
گنڈاپور کونسا مریخ سے اترے ہیں۔ وہ بھی پاکستانی ہی ہیں۔ اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے مرضی کی رپورٹیں بنوا لی ہوں گی۔

نیز حکومت نیازی صاحب کی تھی۔ انہیں علم تھا کہ رپورٹین تبدیل بھی ہوسکتی ہیں اسی لیے انہوں نے اپنے ذاتی معالج اور انصافین ڈاکٹر یاسمین راشد دونوں کو اس کام پر لگایا اور ان کے کہنے پر ہی میاں صاحب کو جانے دیا۔ بقول ان کے ’’انسانی ہمدردی‘‘؟
جیسے جج شواہد دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے ویسے ہی ڈاکٹر طبی رپورٹیں دیکھ کر رائے دیتے ہیں۔ آپ لیبارٹری سے موصول ہونے والی طبی رپورٹیں مینج کر لیں۔ میڈیا کو خرید کر ہمدردانہ کوریج حاصل کریں تاکہ جج اور حکومت دباؤ پڑے۔ اور وہ انسانی ہمدردی و طبی ایمرجنسی کی بنیاد پر مجرم کو ملک سے باہر جانے دے۔
 
جاسم محمد

محفلین
انصافین کچھ لوگوں کو کچھ دنوں کے لیے بیوقوف بناسکتے ہیں لیکن تمام پاکستانیوں کو ایک لمبے عرصے تک بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
بھٹو خاندان 1970 اور شریف خاندان 1980 سے پاکستانیوں کو بیوقوف بنا رہا ہے۔ عمران خان کو تو ابھی بیوقوف بناتے ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔
 
گنڈاپور کونسا مریخ سے اترے ہیں۔ وہ بھی پاکستانی ہی ہیں۔ اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے مرضی کی رپورٹیں بنوا لی ہوں گی۔

جیسے جج شواہد دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے ویسے ہی ڈاکٹر طبی رپورٹیں دیکھ کر رائے دیتے ہیں۔ آپ لیبارٹری سے موصول ہونے والی طبی رپورٹیں مینج کر لیں۔ میڈیا کو خرید کر ہمدردانہ کوریج حاصل کریں تاکہ جج اور حکومت دباؤ پڑے۔ اور وہ انسانی ہمدردی و طبی ایمرجنسی کی بنیاد پر مجرم کو ملک سے باہر جانے دے۔
اتنا ہی سادہ یہ مسئلہ ہوتا تو کوئی بات نہ تھی۔ نیازی صاحب (بے شک، نہ چاہتے ہوئے بھی) اس سازش میں شریک تھے۔ تبھی نواز شریف کے ملک سے جاتے ہی تین دن اٹواٹی کھٹواٹی لے کر گھر میں پڑے رہے۔ مان لیجیے کہ ان ہی سازش تھی۔
 
جاسم محمد

محفلین
تبھی نواز شریف کے ملک سے جاتے ہی تین دن اٹواٹی کھٹواٹی لے کر گھر میں پڑے رہے۔
یہ عمران خان کا کرکٹ کے زمانہ سے وطیرہ رہا ہے۔ شکست کے فورابعد کچھ دن تک موصوف اخبارپڑھنا، لوگوں سے ملنا جلنا تک چھوڑ دیتے ہیں۔ اور اس دوران اکیلے میں اپنا تزکیہ کرتے ہیں کہ ان سے کہاں پر غلطی ہوئی۔ آپ کو یہ بھی یاد ہو گا کہ تین دن بعد واپس آکر انہوں نے پوری عدلیہ پر چڑھائی کی تھی۔ جس کی سزا اعلیٰ عدلیہ نے فورا ہی آرمی چیف کی ایکسٹینشن معطل کرکے دے دی۔
 
بھٹو خاندان 1970 اور شریف خاندان 1980 سے پاکستانیوں کو بیوقوف بنا رہا ہے۔ عمران خان کو تو ابھی بیوقوف بناتے ہوئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں۔
آپ نے پچھلے دنوں کہیں اردو محفل پر لکھا تھا کہ آپ جمہوریت پسند ہیں۔ یہ تو بالکل غلط بات دکھائی دیتی ہے۔ آپ کے مراسلوں سے اس کے برعکس یہ تاثر ملتا ہے کہ آپ جمہوریت مخالف اور آمریت پسند ہیں۔ ہمارے اس براہِ راست تبصرے پر ہمیں معاف فرمائیے لیکن یہ آپ کے خلاف نہیں آپ کے تبصروں کے بارے میں ہے۔ بھٹو خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے پاپولر ووٹ لے کر آرہا ہے۔ نواز شریف بھی پاپولر ووٹ لےکر آتا رہا ہے۔ اب بھی اس کی جڑیں عوم میں ہیں۔ نیازی صاحب اس کے برعکس سیلیکٹ ہوکر آئے ہیں۔ بائیس سال جمہوری جد وجہد کی، کچھ سال اور کرلیتے تو عوم کے ووٹ سے اقتدار میں آتے ، تب انہیں این آر او نہ دینا پڑتا نواز شریف اور زرداری کو۔

ایک مرتبہ پھر معذرت۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
بھٹو خاندان گزشتہ کئی دہائیوں سے پاپولر ووٹ لے کر آرہا ہے۔ نواز شریف بھی پاپولر ووٹ لےکر آتا رہا ہے
پاکستان میں پاپولر ووٹ ملتا نہیں بکتا ہے۔ پنجاب میں آج بھی برادری اور سندھ میں وڈیروں کے نام پر ووٹ ڈالا جاتا ہے۔ جو حکومت بنانے کا خواہشمند ہے وہ یہ چند گنے چنے اشرافیہ خاندان خرید لے یا محکمہ زراعت کا استعمال کرکے ان کو اپنے ساتھ ملا لے تو اگلا وزیر اعظم بن سکتا ہے۔ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔
صرف 1970 کا الیکشن کہا جا سکتا ہے کہ صاف شفاف ہوا تھا کہ اس میں شیخ مجیب اور بھٹو نے جس کسی کو بھی ٹکٹ دیا اسے پارٹی نظریہ پر ووٹ پڑا۔ اس کے بعد اگلا الیکشن جو 1977 میں ہوا میں بھٹو نے دوبارہ انہی طاقتور خاندانوں (الیکٹ ایبلز) کو ساتھ ملا کر جیتا تھا۔ اور اس کے باوجود 40 سیٹوں پر دھاندلی کروا دی۔ جس کے بعد یہ ایسی غلط روایت پڑی کہ ابھی تک تمام الیکشن ایسے ہی متنازعہ ہو رہے ہیں۔ 1977 کے بعد سے ووٹ الیکٹ ایبل کو پڑتا ہے پارٹی کو نہیں۔
Ditq-LMUW0-AEz7s.jpg
 
ہندوستان میں بھی تو یہی جمہوریت ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ وہاں کجریوال عام آدمی پارٹی بناکر بڑی پارٹیوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوا؟ وجہ ہماری دانست میں تو یہی بنتی ہے کہ وہاں جمہوریت کو پنپنے دیا گیا ، بار بار شب خون مارکر اس کا حلیہ خراب نہیں کیا گیا۔ ملک کی عمر کے آدھے وقت آمریت چھائی رہی۔ بنیادی جمہوریت اور نان پارٹی الیکشن کے نام پر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ ایسے میں جمہوریت کا یہی حال ہوگا۔ جمہوریت یکدم نہیں آجاتی۔ اسے وقت دیجیے۔ پانچ دس سال بعد ہی قبضہ کرکے فیصلہ سنانے نہ بیٹھ جائیے۔
 
متفق اور سب سے اہم بات کہ مقتدر حلقوں کو جمہوری حکمرانوں کی سلیکشن اور ججمنٹ کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ جب چاہا سلیکٹ کر کے اقتدار سونپ دیا اور جب چاہا سزا دے کر باہر نکال دیا۔ یہ ملک اس قسم کے مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
 
زبردست! یعنی ہم امید رکھیں کہ آپ ایک ٹاؤٹ کی حمایت چھوڑکر جمہوریت پسندی کی طرف لوٹ آئیں گے؟ آپ نواز شریف کی مخالفت کرتے ہیں، درست! آپ زرداری کی مخالفت کرتے ہیں۔ درست! لیکن ان کے مقابلے میں جو جمہوری طور پر ووٹ لے کر آتے ہیں آپ جب ایک ٹاؤٹ کی حمایت کرتے ہیں تو شاید اتنا درست نہیں بھی ہوتا۔ جمہوریت پسند بن جائیے!
 
ٹاؤٹ کی حمایت شاید ان کی سیکولر یا مذہبی مجبوری ہو۔ معذرت چاہوں گا، صرف ایک اندازہ ہے۔ یا شاید وزن کسی ایک پلڑے میں ہر صورت ڈالنا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ٹاؤٹ کی حمایت شاید ان کی سیکولر یا مذہبی مجبوری ہو۔ معذرت چاہوں گا، صرف ایک اندازہ ہے۔ یا شاید وزن کسی ایک پلڑے میں ہر صورت ڈالنا ہے۔
ایسی کوئی مجبوری نہیں ہے۔ ٹاؤٹ نے ہی نواز شریف کو ایک اور ڈیل دے کر ملک سے باہر بھیجا ہے۔ جس پر تحریک انصاف کے حامی ان سے سخت نالاں ہیں۔
 
ایک وزیر کی ٹویٹ سے یہ کہاں ثابت ہوا کہ ڈیل ہوئی ہے۔ ٹویٹ میڈیکل رپورٹ نہیں۔

جاسم محمد

محفلین
ایک وزیر کی ٹویٹ سے یہ کہاں ثابت ہوا کہ ڈیل ہوئی ہے۔ ٹویٹ میڈیکل رپورٹ نہیں۔
ثبوت بھی منظر عام پر آجائے گا۔ فی الحال تو اس ڈیل کے بدلے تمام نونیوں نے جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے ووٹ ڈالا ہے۔ وہی ایکسٹینشن جس کے بارہ میں شور ڈالا ہوا تھا کہ اگر نواز شریف وزیر اعظم ہوتے تو کبھی نہ دیتے :)
 
چلیے بحث برائے بحث یہ مانے لیتے ہیں کہ ڈیل ہوئی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ڈیل میں نیازی صاحب کہاں کھڑے ہیں۔ کیا وہ اتنے معصوم ہیں کہ نواز شریف کے ملک سے نکل جانے کے بعدد انہیں پتہ چلا کہ ہاتھ ہوگیا یا وہ خود، ان کے رفقائے کار، ان کے ڈاکٹرز ، کراچی کے ڈاکٹر شمسی یہ سب افراد اس سازش میں شریک تھے؟ جب خود اس سازش میں شریک تھے اور ڈیل یہ تھی کہ آپ کو وزیرِ اعظم کے طور پر برقرار رہنا ہے تو نواز شریف کو باہر نکالنا ہوگا۔ تبھی تو تین دن اٹواٹی کھٹواٹی لیے گھر پڑے رہے۔ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کوئی بھی سنگ زنی نہیں کرسکتا۔ آپ کی اپنی حالت یہ ہے کہ آپ کو اقلیتی پارٹی ہونے کے باوجود پلیٹ میں رکھ کر لوٹوں اور چھوٹی پارٹیوں سمیت مختلف ڈیلیں کرکے حکومت دی گئی، اب آپ اپنی من مانی نہیں کرسکتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کی اپنی حالت یہ ہے کہ آپ کو اقلیتی پارٹی ہونے کے باوجود پلیٹ میں رکھ کر لوٹوں اور چھوٹی پارٹیوں سمیت مختلف ڈیلیں کرکے حکومت دی گئی، اب آپ اپنی من مانی نہیں کرسکتے۔
اسی لئے تو یہ کڑوا گھونٹ پی کر خاموش ہیں۔ باقی جہاں نواز شریف 1999 میں دو تہائی اکثریت لینے کے باوجود اپنی من مانی کرنے پر فارغ کر دئے گئے تھے تو وہاں اتحادیوں کے سہارے کھڑے عمران خان کی کیا اوقات۔۔۔
 
Top