نواز شریف پھر نااہل ہو گئے، نون لیگیوں کو مبارک

زیک

مسافر
یہ اس چینل کی خبر تھی۔ ابھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں کیا۔
تفصیلی فیصلہ:
upload_2018-2-21_17-55-14-png.455215

http://www.supremecourt.gov.pk/web/user_files/File/Const.P._37_2017_dt_21_2_2018.pdf
یہ تو کوئی اور ہی کہانی ہے
 
نوازشریف کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی کوشش میں دو صدور، چار آرمی چیف اور دو چیف جسٹس تاریخ کے ہاتھوں ضائع ہو چکے ہیں، بابا رحمتا وی زور لا لووے، ویکھنے آں ایدھی پٹاری وچ ہور کنھے کوئی سپ نیں۔
 

شاہد شاہ

محفلین
نوازشریف کو سیاسی طور پر ختم کرنے کی کوشش میں دو صدور، چار آرمی چیف اور دو چیف جسٹس تاریخ کے ہاتھوں ضائع ہو چکے ہیں، بابا رحمتا وی زور لا لووے، ویکھنے آں ایدھی پٹاری وچ ہور کنھے کوئی سپ نیں۔
نواز شریف کو سیاسی طور پر بحال بھی انہی آرمی چیفس، صدور وغیرہ نے کیا تھا۔
 

شاہد شاہ

محفلین

زیک

مسافر
نواز شریف کی پارٹی چیف سے نااہلی متوقع تھی اور اگر بطور وزیراعظم نااہلی کا فیصلہ درست مان لیا جائے تو پھر موجودہ فیصلہ ہونا ہی تھا۔

لیکن عدالت نے صرف یہی نہیں کیا بلکہ نواز شریف کے پچھلے چند ماہ کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اس میں خاص طور پر پارلیمانی امیدواروں کے ٹکٹ کا مسئلہ ہے۔ اس فیصلے کے ذریعہ نہ صرف سینیٹ کے انتخابات میں نون لیگ کو روکا جا سکتا ہے بلکہ حالیہ ضمنی انتخابات میں جیتنے والوں کو بھی نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اب مکمل طور پر نون لیگ سے جنگ کر رہی ہے۔

لہذا 2018 کے الیکشن شفاف اور منصفانہ ہونے کا امکان کم ہو گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
اس فیصلے کے ذریعہ نہ صرف سینیٹ کے انتخابات میں نون لیگ کو روکا جا سکتا ہے بلکہ حالیہ ضمنی انتخابات میں جیتنے والوں کو بھی نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔
امیدوار تو وہی رہیں گے، صرف پارٹی صدر کے دستخط مختلف ہوں گے۔ باقی ضمنی انتخابات کالعدم ہو جانے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا کہ جنرل الیکشن ویسے ہی سر پر کھڑا ہے۔
 
Top