نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری

فرقان احمد

محفلین
جی ہاں مشرف سے جدہ ڈیل ملنے کے بعد تمام کرپشن کیسز بشمول حدیبہ پیپر ملز پر این آر او جو مل گیا تھا۔ اس بار کوئی این آر او نہیں ملے گا :)
مقدمہ بنے گا اور نہ این آر او ملے گا۔ :) آپ مانگیں یا نہ مانگیں، این آر او نہ ملے گا کیونکہ ہم نے اس نعرے کو لے کر سیاست کرنی ہے۔ دراصل، یہ نعرہ ایک سال اور شاید ایک ماہ اوپر تک چل جائے گا۔ اس نعرے کو صبح شام دہراتے رہیے۔ :) ویسے، یہ طریقہ اچھا ہے۔ :) سچ مچ! :) عوام بھوکوں مر رہی ہے اور اپوزیشن چیخ چیخ کر تردید کر رہی ہے کہ ایسا کچھ نہیں تاہم حکومت کے پاس بیچنے کے لیے این آر او منجن ہی بچ رہا ہے! بہت خوب، جناب!
 
جاسم محمد

محفلین
عوام بھوکوں مر رہی ہے
تو کیا زرداری اور نواز شریف دور میں یہاں دودھ و شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں؟ قوم اس وقت بھی بھوکوں ہی مر رہی تھی جناب۔ اور یہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک بنیادی معاشی ریفارمز یعنی ٹیکس کلیکشن، ایکسپورٹس کو بڑھانا اور امپورٹس کو کم کرنے پر قوم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی نہیں ہوتی۔
آج بھی ملک کا اکثریتی ٹیکس تنخواہ دار طبقہ اور انڈسڑی سیکٹر دے رہا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ منافع کمانے والے تاجر حضرات ٹیکس نہ دینے کے خلاف تحریکیں چلا رہے ہیں۔
ایکسپورٹرز کہتے ہیں ہمیں حکومت مزید سبسڈی دے۔ جبکہ پرانی حکومتوں میں جو سبسڈی ملی وہ بھی کھا گئے اور ایکسپورٹس جوں کی توں ایک سطح پر منجمد ہیں۔
جب امپورٹ بل ۶۰ ارب اور ایکسپورٹ صرف ۲۰ ارب ڈالر کی ہوں گی تو معاشی بدحالی اپنے آپ آئے گی۔
عوام کے اس عدم تعاون پر وزارت خزانہ کو بریفنگ آئی ایس آئی کو ہی کرنی پڑتی ہے۔ اب وہی اس ڈھیٹ عوام کو سیدھا کر سکتے ہیں :)
 
فرقان احمد

محفلین
عوام کے اس عدم تعاون پر بریفنگ آئی ایس آئی کو ہی کرنی پڑتی ہے۔ اب وہی اس ڈھیٹ عوام کو سیدھا کر سکتے ہیں :)
جنہوں نے، اور جن کے لائے ہوئے چہیتوں نے، بگاڑا ہے، وہی سنواریں گے، اور آپ کو ان سے ہی یہ توقع ہے تو پھر کیا غلط توقع ہو گی۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
جنہوں نے، اور جن کے لائے ہوئے چہیتوں نے، بگاڑا ہے، وہی سنواریں گے، اور آپ کو ان سے ہی یہ توقع ہے تو پھر کیا غلط توقع ہو گی۔ :)
تحریک انصاف حکومت ہر سول معاملے میں فوج کو آن بورڈ لے کر اب اتنا پریشان کرے گی کہ ہو سکتا ہے وہ تنگ آکر اپنی مداخلتی پالیسی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کرکے بیرکوں میں واپس چلے جائیں :)
 
جاسم محمد

محفلین
جج ارشد ملک کی وجہ سے ایماندار ججوں کے سر شرم سے جھک گئے، چیف جسٹس
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1782977-arshadmalikx-1566292912-444-640x480.jpg

ارشد ملک کو حکومتی تحفظ دیا جارہا ہے، چیف جسٹس فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جج ارشد ملک کی وجہ سے ایماندار ججز کے سر شرم سے جھک گئے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سے متعلق اسکینڈل کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان اور ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم کے مطابق ایف آئی اے نے تفتیشی رپورٹ پیش کردی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 3 ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، رپورٹ میں 2 ویڈیوز کا معاملہ تھا، ایک ویڈیو وہ تھی جس کے ذریعے جج کو بلیک میل کیا گیا، دوسری ویڈیو وہ تھی جو پریس کانفرنس میں دکھائی گئی،ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا ارشد ملک کو انہوں نے تعینات کرایا، کیا وہ مبینہ شخص سامنے آیا جس نے ارشد ملک کو تعینات کروایا تھا؟

اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ جج ارشد ملک کی احتساب عدالت میں تعیناتی 13مارچ 2018 کو ہوئی تھی، ارشد ملک کی تعیناتی والا مبینہ شخص سامنے نہیں آیا۔ اس معاملے میں ہر کوئی لاتعلق ہوگیا ہے، مریم نواز نے کہا کہ ویڈیو کوئی کارکن ان سے لے گیا ہے ملتان والی ویڈیو کی تصدیق ہو چکی ہے، ڈاون لوڈ کی گئی ویڈیو کو بطور ثبوت پیش کرنا مشکل ہوگا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جنہوں نے کہانی بنائی وہ لاتعلق ہوگئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ ویڈیو آڈیوریکارڈنگ الگ کی گئی، پریس کانفرنس کے دوران ویڈیو میں سب ٹائٹل چل رہے تھے، آڈیو، ویڈیو اور سب ٹائٹل کو الگ الگ جوڑا گیا، لگتا ہے ویڈیو کے ساتھ کسی نے کھیلا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جج ارشد ملک کی وجہ سے ایماندار ججز کے سر شرم سے جھک گئے، کیا جج ایسا ہوتا ہے کہ سزا دینے کے بعد مجرم کے گھر جائے؟ جو ایک بار ہوا وہ دوبارہ بھی بلیک میل ہو سکتا ہے، عدلیہ کی سطح پر ہم ان حالات کا جائزہ لیں گے، کسی نے تو یہ سارے پہلو دیکھنا ہیں، جس کے تعلقات ہیں اسے خاص طور پر احتساب عدالت میں لگوایا گیا، درخواست دے کر مقدمات ارشد ملک کو منتقل کرائے گئے، لاہور ہائی کورٹ ارشد ملک کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے، جج ارشد ملک کو یہاں رکھ کر حکومتی تحفظ دیا جارہا ہے، ویڈیو جب تک ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوگی اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
مریم نواز نے کہا کہ ویڈیو کوئی کارکن ان سے لے گیا ہے ملتان والی ویڈیو کی تصدیق ہو چکی ہے، ڈاون لوڈ کی گئی ویڈیو کو بطور ثبوت پیش کرنا مشکل ہوگا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جنہوں نے کہانی بنائی وہ لاتعلق ہوگئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ ویڈیو آڈیوریکارڈنگ الگ کی گئی، پریس کانفرنس کے دوران ویڈیو میں سب ٹائٹل چل رہے تھے، آڈیو، ویڈیو اور سب ٹائٹل کو الگ الگ جوڑا گیا، لگتا ہے ویڈیو کے ساتھ کسی نے کھیلا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جج ارشد ملک کی وجہ سے ایماندار ججز کے سر شرم سے جھک گئے، کیا جج ایسا ہوتا ہے کہ سزا دینے کے بعد مجرم کے گھر جائے؟
پوری قوم ن لیگی مافیا کے ہاتھوں سو چھتر اور سو پیاز کھانے کے بعد بھی ان کے پراپگنڈہ سیل پر یقین کرنے لگ جاتی ہے۔ جب ان کے اداروں پر الزامات کو ثابت کرنے کیلئے عدالت میں بلوایاجاتا ہے ہے تو یہ مافیا وہاں سے ایسے غائب ہوتا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
 
رانا

مریم کا یہ کہنا کہ ویڈیو کوئی کارکن ان سے لے گیا ہے۔ ہنسی آگئی پڑھ کر۔:p
 
جان

محفلین
پوری قوم ن لیگی مافیا کے ہاتھوں سو چھتر اور سو پیاز کھانے کے بعد بھی ان کے پراپگنڈہ سیل پر یقین کرنے لگ جاتی ہے۔ جب ان کے اداروں پر الزامات کو ثابت کرنے کیلئے عدالت میں بلوایاجاتا ہے ہے تو یہ مافیا وہاں سے ایسے غائب ہوتا ہے جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔
حضرت ہمیں اس وقت تک ٹیگ نہ کیا جاوے جب تک کشمیر آزاد نہ ہو جاوے۔ خدارا اپنی اس ٹیگ کرنے والے بری عادت سے باز آ جائیں۔ انتظامیہ کو اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
 
جاسم بھائی
اب سے کسی فرد کو بلاوجہ ٹیگ کرنے یا بلاوجہ پوسٹ کا اقتباس لے کر غیر متعلق بات کرنے سے گریز کیجیے۔ بہت ہو گیا۔
اب یہ شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے۔
جس کو کسی موضوع سے دلچسپی ہو گی، وہ خود ہی دیکھ لے گا۔
 
جان

محفلین
حضرت ہمیں اس وقت تک ٹیگ نہ کیا جاوے جب تک کشمیر آزاد نہ ہو جاوے۔ خدارا اپنی اس ٹیگ کرنے والے بری عادت سے باز آ جائیں۔ انتظامیہ کو اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔
اس عادت ہائے ڈائی ہارڈ یوتھیا سے نا ہٹ پائے تو ہم اصلاح سخن والوں سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنی ہر ہر پوسٹ میں ان کو تبرکاً ٹیگا کریں۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس عادت ہائے ڈائی ہارڈ یوتھیا سے نا ہٹ پائے تو ہم اصلاح سخن والوں سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنی ہر ہر پوسٹ میں ان کو تبرکاً ٹیگا کریں۔
شاعری کے زمروں میں ٹیگ کئے جانے کے خوف سے یوتھیا ھذا نے اپنے کیبورڈ میں ٹیگ کا سمبل @ غیرفعال کر دیا ہے :nailbiting:
 
جاسمن

لائبریرین
اس عادت ہائے ڈائی ہارڈ یوتھیا سے نا ہٹ پائے تو ہم اصلاح سخن والوں سے گزارش کریں گے کہ وہ اپنی ہر ہر پوسٹ میں ان کو تبرکاً ٹیگا کریں۔

یہ آپ نے بہت زبردست ترکیب بتائی ہے۔ اب جاسم مجھے نت نئے کالمز کی پیسٹ میں ٹیگ کریں ذرا!
(دھمکی:D)
 
جاسم محمد

محفلین
پٹواری جج جسٹس ارشد ملک کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج واپس پٹوار خانہ لوہار ہائی کورٹ منتقل کر دیا ہے۔ اس سے جو کام لینا تھا وہ سسیلین نے لے لیا۔ کل سپریم کورٹ اس پٹواری جج کیس پر فیصلہ سنائے گی
 
جاسم محمد

محفلین
جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کا حکم
ویب ڈیسک جمعرات 22 اگست 2019
1785396-arshadmalik-1566471205-749-640x480.jpg

جج ارشد ملک نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا، نوٹی فکیشن فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کا حکم دیا اور رجسٹرار نے اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، انہوں نے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف جرم کیا، ان کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی۔

نوٹی فکیشن کے اجرا سے قبل ارشد ملک پانچ گھنٹے تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں موجود رہے۔ سپریم کورٹ میں ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
 
Top