محب علوی
مدیر
تنظیمی اور کارکنان کی تعداد کے لحاظ سے تحریک انصاف صف اول کی قومی پارٹی کیسے بن گئی؟ تحریک انصاف کے ترجمان کے دعوے پر آپ کیسے ایمان لے آئے؟
یاد رکھیے گا کہ ملک غلام محمد، یحییٰ خان وغیرہ پربھی مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ۔۔۔ بہرحال، میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ مالی بدعنوانی میں ملوث نہ ہونا کوئی ایسا کمال نہیں۔ ہر شعبے میں ایسے لوگ موجود ہیں، عمران خان پر تو مالی بدعنوانی کے الزام بھی لگتے رہے ہیں لیکن ذاتی طور پر میں ان کو مالی طور پر تب تک بدعنوان نہیں سمجھوں گا جب تک کہ یہ الزامات ثابت نہ ہو جائیں ۔۔۔
ہسپتال اور کرکٹ کے میدان سے ہم جانے کب نکلیں گے ۔۔۔ سیاست کے معاملات کا انتظامی معاملات سے تعلق بس واجبی سا ہی ہوتا ہے ۔۔۔ یوں تو میاں صاحب بھی کہتے ہیں کہ ہم بھی آزمائش پر پورے اترے ۔۔۔
معذرت کے ساتھ، یہ نمل یونیورسٹی نہیں ہے بلکہ کالج ہے جس کا الحاق بریڈ فورڈ یونیورسٹی سے ہے ۔۔۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ عمران خان نے سوات جلسے میں اس کالج کو دو بار یونیورسٹی کہا اور اسی تقریر میں فرمایا میں جھوٹ نہیں بولتا ۔۔۔ یوں تو علامہ طاہر القادری صاحب نے ان سے بھی بڑا کام کر دکھایا ۔۔۔ منہاج یونیورسٹی کے علاوہ بیسیوں تعلیمی ادارے قائم کیے ۔۔۔ خیر یہ الگ بحث ہے ۔
صف اول کی بھی تشریح کرنی پڑے گی کیا ؟؟؟؟؟ صف اول یعنی پہلی صف میں ، کیا اس میں بھی شک ہے اور اگر ہے تو اب اس کا تو میرے پاس کوئی علاج نہیں۔
غلام محمد اور یحیی کے قصہ باہر نہیں آئے کیونکہ آج سے تیس چالیس سال پہلے کی مالی بدعنوانیاں اتنی رپورٹ نہیں ہوتی تھیں ورنہ وہ اتنے پاک دامن اور مالی دیانت داری کے لیے مشہور ہوتے تو وہ سیاہ کام نہ کرتے جو تاریخ میں ان کے نام سے رقم ہیں۔ آپ کے نزدیک نہیں ہو گا مالی بدعنوانی نہ کرنا کوئی کمال مگر دنیا میں اسے کمال ہی مانا جاتا ہے ، آپ کے اختلاف سے یہ کمال کے درجہ سے گرے گا نہیں۔
عمران پر آپ نے الزام کا ذکر کر دیا جبکہ اچھی طرح سے جانتے ہوئے بھی کہ اس الزام کو لگانے والوں نے بھی شرمندگی سے پھر نہیں اچھالا مگر ازراہ تفنن تذکرہ کرنا ضروری سمجھا۔ جانے لوگ اسکور برابر کرنے کےلیےکمزور سے کمزور دلیل کو بھی پیش کرنے سے کب باز آئیں گے۔
ہسپتال کا معاملہ انتظامی تھا اور اس کے بعد 17 سال سے تو وہ سیاست میں ہے مگر چونکہ باقی لوگوں کی اور کامیابیاں نظر نہیں آتیں تو دوسرے شخص کی کامیابیوں کو بھی گہنانے کی کوشش جاری رکھی جاتی ہے۔
جماعت میں الیکشن کروانا سیاسی اور روایت شکن کام ہی ہے جو باقی لوگوں سے نہیں ہو سکا۔
پارٹی قائدین کے اثاثے ویب سائٹ پر شائع کرنا ایک بہت ہی احسن اور روایت شکن کام ہے جو یقینا آپ کو نظر نہیں آئے گا۔
خود ہی یہ اصول طے کرنا کہ قرض معاف کروانے والے اور ٹیکس معاملات میں چوری کرنے والوں کو پارٹی خود ہی ٹکٹ نہیں دے گی ، یہ کام بھی شاید آپ کو نظر نہیں آئے گا۔
نمل کالج بریڈ فورڈ یونیورسٹی کی ڈگری دیتا ہے اور یونیورسٹی کا ایک کالج ہے ا س لیے وہ خود یونیورسٹی کا نام استعمال نہیں کرتی مگر کالج نام ہونے سے وہ یونیورسٹی نہ ہو یہ لازم نہیں۔ امریکہ میں کالج اور یونیورسٹی تقریبا مترادف لفظ ہے اور کئی یونیورسٹیوں کے نام میں کالج ہی ہے یونیورسٹی نہیں جیسے Dartmouth College۔
دوسرا یہ کالج کئی فیز میں بن رہا ہے اور 2015 میں مزید پھیلے گا اور کئی مزید شعبہ جات شروع ہوں گے تب شاید اس کے نام میں بھی تبدیلی آئے، بہرحال ظاہر ہوتا ہے کہ آپ صرف نزاعی لفظی میں الجھ کر تنقید کے مختلف جواز ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ یہ حقیقی طور پر کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے اور یونیورسٹی ، کالج اور اسکول کی اصطلاحات ایک دوسرے کے پوری دنیا میں استعمال ہوتی ہیں۔