نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

سید ذیشان

محفلین
ویسے 271# کی کرننگ ماقبل و مابعد کی کرننگ سے بہت بہتر ہے۔
271 کے بعد کی کرننگ اتنی خراب کیوں ہوئی؟

دو مختلف طریقوں سے کرننگ حاصل کی جا رہی ہے۔ ایک کنویکس حل ہے جس کا نمونہ 271 ہے۔ یہ کرننگ مکمل طور پر کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مونوٹونک طریقے سے کرننگ کا کام آج مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے نتائج بھی عارف کریم بھائی فونٹ کمپائلیشن کے بعد شامل کر دیں گے۔ اس میں کرننگ کافی بہتر ہوگی۔
 
arifkarim

معطل
اب چیک کر لیں:
b907.gif
سید ذیشان ڈیش اور کوما بیس لائن پر موجود گلفس سے ٹکرا رہا ہے۔ براہ کرم اسکو بہتر کر دیں۔ حروف اب کرن ہو رہے ہیں البتہ مزید کرن کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ جو بیس لائن پر موجود ہیں جیسے د،ڈ،ذ،ر،ڑ،ز،ژ،و،ؤ،ہ،ۃ،ۂ ، ھ وغیرہ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
اب چیک کر لیں:
سید ذیشان ڈیش اور کوما بیس لائن پر موجود گلفس سے ٹکرا رہا ہے۔ براہ کرم اسکو بہتر کر دیں۔ حروف اب کرن ہو رہے ہیں البتہ مزید کرن کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ جو بیس لائن پر موجود ہیں جیسے د،ڈ،ذ،ر،ڑ،ز،ژ،و،ؤ،ہ،ۃ،ۂ وغیرہ۔
۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
جیسے؟ کہاں مسئلہ ہے اس میں؟
دراصل بعض جگہوں پر 271بہتر اور بعض پر 304۔ مگر اب بنظرِ غائر دیکھنے کے بعد 304 کا پلڑا بھاری ہوگیا ہے۔ ماشاء اللہ۔
کچھ مسائل ہیں ۔بعض الفاظ و حروف کچھ زیادہ گھسے ہوئے ہیں۔جیسے جب ”ا “ اور”و“ ایک ساتھ ہوں، یا الف اور الف تو گھس جاتے ہیں ۔اسی طرح ”نا،با،تا...“ والے الفاظ کے بعد کا حرف یالفظ ”نا،با،تا...“ میں زیادہ گھسا ہے۔جہاں جہاں”و“ اور ”ر“ کے حروف ایک ساتھ ہیں تو دونوں میں فاصلہ زیادہ ہے۔جبکہ ”ر“ کے بعد جب ”ک“ آئے تو دونوں ایک دوسرے سے بِدک جاتے ہیں۔
باقی اگلی تصحیح پر۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
اب چیک کر لیں:
b907.gif
سید ذیشان ڈیش اور کوما بیس لائن پر موجود گلفس سے ٹکرا رہا ہے۔ براہ کرم اسکو بہتر کر دیں۔ حروف اب کرن ہو رہے ہیں البتہ مزید کرن کیا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر وہ جو بیس لائن پر موجود ہیں جیسے د،ڈ،ذ،ر،ڑ،ز،ژ،و،ؤ،ہ،ۃ،ۂ ، ھ وغیرہ۔
جو حکم سرکار :D

اب تو خواب میں بهی د،ز نظر آنے لگے ہیں۔ کبهی کبهار تو ن بهی نظر آ جاتا ہے:p
 
مدیر کی آخری تدوین:

عبدالحفیظ

محفلین
کرننگ اب ماشاءاللہ بہت خوب صورت ہے الف ک گ کی کرننگ صحیح ہونے پر انپیج جیسی کرننگ ہو جائے گی۔ جو کہ ایک گولڈ سٹینڈرڈ ہے
 
عبدالحفیظ

محفلین
زبردست
آپ نے اتنی زیادہ امیجز پوسٹ کر دیں کہ موبائل پر دکھائی دینے میں وقت لگا اور میں نے پیش رفت کے بارے میں پوچھا
یہاں تو معاملہ اختتام پذیر ہونے کو ہے اور کچھ نوک پلک سنوارنے کا ہی کام باقی ہے
عارف کریم بھائی اور سید ذیشان بھائی کو زبردست خراج تحسین تاریخی کارنامہ سرانجام دینے پر
یقیناً کرننگ مبین سے زیادہ بہتر ہے
 
آخری تدوین:

نعیم سعید

محفلین
بریکٹس، ڈیشز، کوٹیشن مارکس کی کرننگ کے بعد:
b913.gif

سید ذیشان
عارف بھائی اور سید ذیشان بھائی آپ نے تو زبردست کام کر دیا ، کہیں کہیں معمولی سی درستگی کی ضرورت ہے، امید ہے کہ یہ کرننگ ان پیج کی کرننگ سے بھی بہتر ثابت ہوگی۔
یہ تمام کرننگ فونٹ کی اپنی ہے یا انڈیزائن کی سپوٹ بھی شامل ہے؟ اور اگر فونٹ میں تقریبا ساٹھ ہزار کے قریب لگیچرز ہوں تو کیا یہ کرننگ کام کرے گی؟
 
ظاہر ہے یہ کرننگ انڈیزائن میں بھی کام کریگی۔ اگر اسوقت 24000 ترسیمے کوئی مسئلہ نہیں کر رہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ 60000 بھی کمپائل ہو جائیں گے۔
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب عارف بھائی۔۔۔ رکھتی کی کرننگ درست نہیں ہوئی اور بھی چند جگہوں پر چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں ۔۔۔ بہر حال مجموعی طور پر بہت شاندار اچیومنٹ ہے ۔۔۔!
 
Top