نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

arifkarim

معطل
ٹھٹھک میں حرف ٹوٹ رہے ہیں۔

الیعذر اور اعضا میں بھی لگیچر توٹ رہے ہیں۔ نیز یہ کہ کیا مسئلہ "ودود" پر قابو پا لیا گیا ہے؟ :) :) :)

اب چیک کر لیں:
jnn_kern3.png
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
موازنہ۔۔۔

جمیل نوری نستعلیق:

View attachment 1298

مبین:
View attachment 1299

ٹھٹھک لگیچر نہیں ہے۔ ہماری کرننگ لگیچرز تک محدود ہے جو کہ کسی بھی متن کا 99 فیصد ہوتے ہیں۔ کیریکٹرز کی کرننگ کیلئے بیس فانٹ یعنی کیریکٹرز کے مابین کرننگ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ مبین نے یہ کام ایک پلگ ان کی صورت میں کیا ہے جو کہ ایک جگاڑ ہے۔
کیریکٹرز کے مابین کرننگ پر عبدالمجید اور متلاشی کام کر رہے ہیں۔ ہمارا حل 99 فیصد متن کیلئے بہترین ہے۔ باقی 1 فیصد کیلئے مبین استعمال کر لیں۔
 
دوست

محفلین
انگریزی فانٹس کی کرننگ بھی تو کیریکٹرز کے درمیان ہوتی ہے۔ اردو حروف کی ابتدائی اور آخر اشکال کے لیے محمد عمر والے طریقے کے مطابق یا کرسِو مونو ٹائپ گروپ کرننگ جو بھی طریقہ آپ استعمال کر رہے ہیں، کرننگ ممکن ہونی چاہیئے۔
 
کیریکٹرز میں ایک حدتک اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن بہت زیادہ نہیں۔ اسکا صحیح حل یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لگیچرز فانٹ میں شامل کر دئے جائیں۔
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی ، کچھ جگہوں پر لیگچر ز بہت زیادہ گھسے ہیں جو تحریر کو گنجلک بنارہے ہیں۔ خصوصا وہ جن کی نشاندہی کی تھی۔
اسپیس ہی صفر ہے۔ اسلئے ایسا ہو رہا ہے۔ فانٹ ریلیز کرتے وقت صارف کو اختیار دیا جائے گا اپنی من پسند اسپیس استعمال کرنے کا۔
 
دوست

محفلین
من پسند کیسے سیٹ کر سکتے ہیں؟ ٹیکسٹ ایڈیٹر سافٹویئر تو ایسا کوئی اختیار نہیں دیتے۔ یا مختلف فاصلوں والی سپیس کے ساتھ فانٹ کے مختلف ورژن ہوں گے؟ آدھا، پونا، ایک، سوا، ڈیڑھ، پونے دو، دو، سوا دو، اڑھائی، پونے تین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آصف اثر

معطل
اسپیس یعنی دو حروف یا ترسیموں کے مابین فاصلہ۔
میرا سوال دوست نے ہی پوچھ لیا۔
من پسند کیسے سیٹ کر سکتے ہیں؟ ٹیکسٹ ایڈیٹر سافٹویئر تو ایسا کوئی اختیار نہیں دیتے۔ یا مختلف فاصلوں والی سپیس کے ساتھ فانٹ کے مختلف ورژن ہوں گے؟ آدھا، پونا، ایک، سوا، ڈیڑھ، پونے دو، دو، سوا دو، اڑھائی، پونے تین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یعنی ہر صارف کو اختیار کیسے؟
 
ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے انڈیزائن وغیرہ میں یہ اختیار موجود ہے۔ بصورت دیگر مختلف یونیکوڈ اسپیسز استعمال کی جا سکتی ہیں۔

"جو فصلیں" باہم دگر ہو رہے ہیں۔ :) :) :)
یہ مونوٹونک کرننگ میں گلف کے ٹکراؤ کی وجہ سے ہے۔ کنویکس حل کرننگ ان مسائل سے پاک ہے:
jnn_kern.png

یعنی ہر صارف کو اختیار کیسے؟
اسکے دو طریقے ہیں۔ اول جیسا کہ اوپر دوست نے ذکر کیا کہ مختلف اسپیس والے فانٹس مہیا کر دئے جائیں۔ دوم طریقہ مختلف یونیکوڈ اسپیسز کا فانٹ میں استعمال ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے انڈیزائن وغیرہ میں یہ اختیار موجود ہے۔ بصورت دیگر مختلف یونیکوڈ اسپیسز استعمال کی جا سکتی ہیں۔

یہ مونوٹونک کرننگ میں گلف کے ٹکراؤ کی وجہ سے ہے۔ کنویکس حل کرننگ ان مسائل سے پاک ہے:
jnn_kern.png

اسکے دو طریقے ہیں۔ اول جیسا کہ اوپر دوست نے ذکر کیا کہ مختلف اسپیس والے فانٹس مہیا کر دئے جائیں۔ دوم طریقہ مختلف یونیکوڈ اسپیسز کا فانٹ میں استعمال ہے۔

الیعذر پھر سے ٹوٹ کر بکھر گیا ہے۔ :D
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top