نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

arifkarim

معطل
جی انڈیزائن میں جمیل نوری نستعلیق کے ”ی“ والے حروف صحیح نہیں بنتے۔ یعنی نقاط فاصلے پر اور الفاظ کچھ ٹھیڑے ہوجاتے ہیں۔ جیسے ”میں، ہمیں“ وغیرہ میں۔
جی وہ عربی ی، ہ،ۃ وغیرہ کی وجہ سے لگیچر نہیں بنتے اسلئے ایسا ہوتا ہے۔ ہم نے فانٹ میں سے یہ عربی حروف نکال دئے ہیں اسلئے اب ٹھیک ہے۔
 
آصف اثر

معطل
جی وہ عربی ی، ہ،ۃ وغیرہ کی وجہ سے لگیچر نہیں بنتے اسلئے ایسا ہوتا ہے۔ ہم نے فانٹ میں سے یہ عربی حروف نکال دئے ہیں اسلئے اب ٹھیک ہے۔
کیا جمیل نوری نستعلیق میں بائی ڈیفالٹ عربی ”ی“ استعمال ہوئی ہے؟ حالان کہ میرا خیال ہے یہ اردو ”ی“ ہے۔
 
arifkarim

معطل
کیا جمیل نوری نستعلیق میں بائی ڈیفالٹ عربی ”ی“ استعمال ہوئی ہے؟ حالان کہ میرا خیال ہے یہ اردو ”ی“ ہے۔
ترسیموں میں تو اردو حروف ہی استعمال ہوئے ہیں البتہ انڈیزائن اور دیگر اڈوبی پراڈکٹس انہیں پڑھنے سے قاصر ہیں۔ وہ اسکی جگہ عربی حروف پہلے پڑھتے ہیں جسکی وجہ سے نتائج خراب ہو جاتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
تو آپ ورڈ کو ترجیح دیں۔ انڈیزائن میں تو کرننگ کا اپنا سسٹم بھی ہے۔ اور پھر مبین کے نام سے پلگ ان بھی موجود ہے۔ جنرل کرننگ پر توجہ دیں جو ہر جگہ چلے۔
 
آصف اثر

معطل
ابھی تو فانٹ زیر تکمیل ہے۔ ابھی کیسے اپلوڈ کر دیں؟ :)
مطلب صرف تبدیل شدہ (عربی حروف کے بغیر) کا فونٹ چاہیے۔یعنی جمیل کا وہ فونٹ جس میں سے صرف مذکورہ دو تین حروف خذف کیے گیے ہیں؟
باقی اتنی جرات ہم میں کہاں کہ کرننگ کے لحاظ سے ایک نامکمل فونٹ کا مطالبہ کرسکے۔
 
arifkarim

معطل
تین ماہ کی انتھک جدو جہد کے بعد Convex Hull کرننگ کا ایک نمونہ:
b840.gif
اس سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے ہم مکرمی سید ذیشان اور عبدالمجید کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جن کے تعاون کے بغیر یہاں تک پہنچنا ناممکن تھا۔ جزاک اللہ احسن الجزاء!
 
مدیر کی آخری تدوین:

دوست

محفلین
بہت مناسب کرننگ لگ رہی ہے۔
، کسی طرح
کرغیز (لگیچر ٹوٹ گیا ہے)
بروفسیان (لگیچر ٹوٹ گیا ہے)
۔ مگر
۔ گول آفتابی چہرہ،
، مگر
ملاہبیہ (لگیچر ٹوٹ گیا ہے)
مندرجہ بالا کچھ مسائل نظر آئے ہیں۔ کوما اور وقفہ وغیرہ کے بعد فاصلہ ناپنے کی صورت میں جب حرف اونچائی پر ہو تو نچلی اونچائی والے حرف سے فاصلہ ناپنا چاہیے تاکہ اوپر والا حرف اگر کومے یا وقفے پر چڑھ بھی آئے تو کوئی مسئلہ نہ ہو۔ مگر، گول، کسی وغیرہ میں فاصلہ ناپنے کا نقطہ آغاز ک یا گ کا ڈنڈا نہ ہو تو بہتر ہے۔ اسی طرح مجھے لگتا ہے دیگر جوڑوں کے ساتھ بھی اس کی کرننگ فاصلے والی نکلتی ہو گی جیسے "ہو" اور "گی" میں فاصلہ گ کے ڈنڈے سے ناپنے پر گ و کے اوپر نہیں چڑھے گا اور زیادہ فاصلہ نظر آئے گا۔
 
arifkarim

معطل
، کسی طرح
کرغیز (لگیچر ٹوٹ گیا ہے)
بروفسیان (لگیچر ٹوٹ گیا ہے)
۔ مگر
۔ گول آفتابی چہرہ،
، مگر
ملاہبیہ (لگیچر ٹوٹ گیا ہے)
یہ مسائل کم اور سہل پسندیاں زیادہ لگ رہی ہیں۔ فی الحال کوما، ڈیش، فل اسٹاپ وغیرہ کو کرن نہیں کیا ہے۔ اور جو لگیچر ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں وہ درحقیقت لگیچر نہیں بلکہ کیریکٹر فانٹ کی کمپائلنگ نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
مدیر کی آخری تدوین:

دوست

محفلین
الفاظ کے اندر ک اور گ کے ڈنڈوں کا مسئلہ ہنوز وہی ہے۔
جب خاکہ ساتھ ساتھ کی بجائے خا کہ لکھا ہو، اور راگ ساتھ ساتھ کی بجائے را گ لکھا ہو تو کتنا عجیب لگتا ہے۔ اور وقفے کے بعد جب نیا جملہ شروع ہونے پر غیر فطری فاصلہ ہے۔
 
کیا یہ مسئلہ convex hull یعنی سابقہ نمونہ میں بھی ہے؟
 
عبدالحفیظ

محفلین
کنویکس ہل کے ساتھ کرننگ زبردست ہے۔ اب بتائیں کہ فانٹ کی رفتار کیسی ہے اور کیرکٹر فانٹ میں انپیج جیسی بہتری کیا ڈالی جا سکتی ہے؟ بنا فانٹ کی رفتار کو متاثر کئے
 
arifkarim

معطل
کنویکس ہل کے ساتھ کرننگ زبردست ہے۔ اب بتائیں کہ فانٹ کی رفتار کیسی ہے اور کیرکٹر فانٹ میں انپیج جیسی بہتری کیا ڈالی جا سکتی ہے؟ بنا فانٹ کی رفتار کو متاثر کئے
فانٹ کی رفتار وہی ہے جو اسوقت آپکے پاس ہے۔ کیریکٹر فانٹ انپیج جیسا بنایا جا سکتا ہے۔ آجکل مجید بھائی کچھ مصروف ہیں۔ جلد ہی اسپر بھی کام شروع کر دیا جائے گا۔
 
Top