نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

جزاک اللہ خیر! ہم نے متعلقہ پیش رفت کے لیکھا جوکھا میں اس کا اندراج کر دیا ہے۔ اگر آپ کی فرصت آپ کو مزید صفحات ٹائپ کرنے کی اجازت دے تو بلا تکلف مزید صفحات طلب کر لیجیے گا۔ :) :) :)
بہت شکریہ جناب۔ کچھ دن کی مہلت دے دیجیے۔ میں آپ کو فرصت سے متعلق ضرور مطلع کروں گا۔
 
جی بلا تکلف وقت لیں۔ جب بھی فراغت نصیب ہو فرمائش کر لیں۔ اگر صفحات کی تعداد عاجز کر رہی ہو تو یک مشت بہت زیادہ صفحات طلب کرنے کے بجائے محض پچاس صفحات کا بیڑا اٹھائیں جو دس دس صفحات کر کے بھی ٹائپ کریں گے تو پانچ نشستوں میں مکمل ہو جائے گا۔ بڑے کاموں کو کرنے کا بنیادی طریقہ یہی ہے کہ کام کو چھوٹے چھوٹے ذیلی مرحلوں میں توڑ لیں اور پھر مرحلہ وار تکمیل کی طرف بڑھیں۔ اگر ایک ساتھ ڈیڑھ سو کے بجائے تین دفعہ پچاس پچاس صفحات مکمل کر کے رپورٹ دیتے تو آپ کو فطری طور پر زیادہ خوشی ملتی۔ کیوں کہ یہ کوئی پیشہ ورانہ کام تو ہے نہیں جس کی اجرت ملنے کی توقع ہو بلکہ رضاکارانہ کام ہے جس میں کام کی پذیرائی ہی حاصل کل ہوتا ہے۔ :) :) :)

ویسے بھی بقول آپ کے ان ڈیڑھ سو صفحات میں 90 فیصد الفاظ موجود تھے یعنی بقیہ 3072 صفحات میں ماندہ 10 فیصد الفاظ موجود ہوں گے۔ یوں فی صفحہ اوسطاً نہ کے برابر الفاظ ہوں گے۔ کیا خیال ہے؟ :) :) :)

آپ کو ٹائپنگ کرتے ہوئے اعراب وغیرہ کے حوالے سے مسئلہ ہو رہا ہے تو آپ ایک دفعہ ساری کلیدیں دباتے چلے جائیں پھر سبھی کو شفٹ کے ساتھ دباتے چلے جائیں یوں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کون سا نشان کہاں موجود ہے۔ اگر آپ کو کچھ ٹائپ کرتے ہوئے دائرہ سا نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کوئی اعراب ہے اور وہ تنہا موجود نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے ٹھیک پہلے کوئی حرف ہونا چاہیے۔ اعراب سے ٹھیک پہلے اعراب بھی نہیں ہو سکتا، بس کوئی حرف ہی ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی حصہ دوم کے صفحہ 301 تا 400 کی فائل منسلک ہے۔
ابھی ابھی ابن سعید بھائی کو Noorul Lughat Vol- 4, Pages 301-400 ایکسیل فائل بھیجی ہے۔
الحمد للہ ۔۔۔
فاتح صاحب: نوراللغات جلد سوم کے صفحات 50 تا 200 مکمل کر کے علوی صاحب کو ای-میل کر دیے ہیں۔​
واہ واہ زبردست
مجھے ایک سفر درپیش تھا جس کے باعث محفل میں ہماری آمد کم کم رہی لیکن اس دوران احباب نے تو پرے باندھ دیے ہیں۔
 
شوکت پرویز

محفلین
جی بلا تکلف وقت لیں۔ جب بھی فراغت نصیب ہو فرمائش کر لیں۔ اگر صفحات کی تعداد عاجز کر رہی ہو تو یک مشت بہت زیادہ صفحات طلب کرنے کے بجائے محض پچاس صفحات کا بیڑا اٹھائیں جو دس دس صفحات کر کے بھی ٹائپ کریں گے تو پانچ نشستوں میں مکمل ہو جائے گا۔ بڑے کاموں کو کرنے کا بنیادی طریقہ یہی ہے کہ کام کو چھوٹے چھوٹے ذیلی مرحلوں میں توڑ لیں اور پھر مرحلہ وار تکمیل کی طرف بڑھیں۔ اگر ایک ساتھ ڈیڑھ سو کے بجائے تین دفعہ پچاس پچاس صفحات مکمل کر کے رپورٹ دیتے تو آپ کو فطری طور پر زیادہ خوشی ملتی۔ کیوں کہ یہ کوئی پیشہ ورانہ کام تو ہے نہیں جس کی اجرت ملنے کی توقع ہو بلکہ رضاکارانہ کام ہے جس میں کام کی پذیرائی ہی حاصل کل ہوتا ہے۔ :) :) :)

ویسے بھی بقول آپ کے ان ڈیڑھ سو صفحات میں 90 فیصد الفاظ موجود تھے یعنی بقیہ 3072 صفحات میں ماندہ 10 فیصد الفاظ موجود ہوں گے۔ یوں فی صفحہ اوسطاً نہ کے برابر الفاظ ہوں گے۔ کیا خیال ہے؟ :) :) :)

آپ کو ٹائپنگ کرتے ہوئے اعراب وغیرہ کے حوالے سے مسئلہ ہو رہا ہے تو آپ ایک دفعہ ساری کلیدیں دباتے چلے جائیں پھر سبھی کو شفٹ کے ساتھ دباتے چلے جائیں یوں آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کون سا نشان کہاں موجود ہے۔ اگر آپ کو کچھ ٹائپ کرتے ہوئے دائرہ سا نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کوئی اعراب ہے اور وہ تنہا موجود نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے ٹھیک پہلے کوئی حرف ہونا چاہیے۔ اعراب سے ٹھیک پہلے اعراب بھی نہیں ہو سکتا، بس کوئی حرف ہی ہو سکتا ہے۔ :) :) :)
یا تو آپ Sherlock Holmes ہیں، یا پھر Express News کے نمائندہ۔۔۔۔۔ہر مراسلہ پر نظر ہے! ;)
آپ نے بجا فرمایا۔ لیکن دل ہی چھوٹا ہو، تو بندہ کیا کرے؟ پھر 50 صفحات میں 90 نہ سہی، 70٪ الفاظ دکھنے لگیں گے۔ :) وہ غالب کہہ گئے نا کہ:
تنگئ دل کا گلہ کیا، یہ وہ کافر دل ہے
کہ اگر تنگ نہ ہوتا، تو پریشان ہوتا
آپ پلیز مجھے 50 مزید صفحات سونپ دیجیے۔ اب کے آپ والے فارمولا سے چلتے ہیں۔ یقیناً آسانی ہوئے گی۔
اور، اعراب والے کلیہ کے لیے بہت شکریہ۔ مجھے مشکل ہو رہی تھی، اب کافی بہتری ہے۔ امید ہے، کچھ دن اور محفل پر گزاروں گا، تو مزید بہتر ہو جاؤں گا۔
 
نعمان بھائی، آپ کیمیا گر سائنسدان ہیں اور دوسری جانب ہماری ننھی پری علم طبعیات و فلکیات کی ماہر۔۔۔ مقابلہ تو سخت ہوگا ہی۔ :) :) :)
آپ پلیز مجھے 50 مزید صفحات سونپ دیجیے۔ اب کے آپ والے فارمولا سے چلتے ہیں۔ یقیناً آسانی ہوئے گی۔
جلد سوم کے 201 سے 250 تک کے صفحات آپ کے نام کر دیے گئے ہیں۔ :) :) :)
 
نعمان بھائی، آپ کیمیا گر سائنسدان ہیں اور دوسری جانب ہماری ننھی پری علم طبعیات و فلکیات کی ماہر۔۔۔ مقابلہ تو سخت ہوگا ہی۔ :) :) :)

جلد سوم کے 201 سے 250 تک کے صفحات آپ کے نام کر دیے گئے ہیں۔ :) :) :)
تشکر جناب۔ I'm on it. :)
 
شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی حصہ دوم کے آخری تیرہ صفحات صفحہ 501 تا 513 کی فائل منسلک ہے۔
حصہ دوم ختم ہوا۔
 
Attachments

  • noor ul lughat P501 to 513.ZIP
    26.2 KB · مناظر: 2
محترم فاتح صاحب، اردو لغت، جلد سوم کے صفحات 201 تا 250 محترم علوی صاحب کو ارسال فرما دیئے ہیں۔ ان میں اغلاط ہوں، تو براہ کرم مطلع فرمائیے گا۔ میں درستی کر دوں گا۔
ممنون۔
 
بہت خوب! ہم نے تازہ ترین صورتحال کے مطابق فہرست کو تازہ کر دیا ہے۔ :) :) :)

اب صورتحال یہ ہے کہ صرف 50 صفحات ایسے بچے ہیں جن کو ابھی کسی کے ذمہ نہیں کیا گیا ہے۔ کوئی بھی آگے آ کر ان صفحات کی ذمہ داری لے سکتا ہے۔ نیز جن احباب نے ابھی اپنے حصے کے کام مکمل نہیں کیے ان کو چاہیے کہ اس بابت غور فرمائیں اور اگر کسی باعث ان کے لیے مزید کام کرنا ممکن نہ ہو تو جتنا کام کیا ہے اتنا فراہم کرا دیں تاکہ ماندہ کام کسی اور کے حوالے کیا جا سکے۔ :) :) :)
 
آپ لوگ یہ ایک بہت اچھا کام کر رہے ہیں- شکریہ۔

اگر ان ساری فائلز کو صاف کرکے مرج کرنا ہو، یا ان کے متعلق کوئی اور پروگرامنگ کا کام ہو تو بندہ حاضر ہے۔

جب سارا ڈیٹا ایک دفعہ اکٹھا ہو جائے تو اس کو کہیں ویب پہ بھی ڈال سکتا ہو، تاکہ آسانی سے ایڈٹ کیا جا سکے۔

شکریہ۔
 
مقدس

لائبریرین
وہ مجھے یاد آیا کہ
میں نے بھی یہ کام کب کا کر لیا تھا لیکن بتانا اور بھیجنا یاد نہیں رہا :p
 
مقدس

لائبریرین
آپ لوگ یہ ایک بہت اچھا کام کر رہے ہیں- شکریہ۔

اگر ان ساری فائلز کو صاف کرکے مرج کرنا ہو، یا ان کے متعلق کوئی اور پروگرامنگ کا کام ہو تو بندہ حاضر ہے۔

جب سارا ڈیٹا ایک دفعہ اکٹھا ہو جائے تو اس کو کہیں ویب پہ بھی ڈال سکتا ہو، تاکہ آسانی سے ایڈٹ کیا جا سکے۔

شکریہ۔

اس کے لیے الگ سے سوفٹ وئیر بنانا جا چکا ہے بھائی
:)
 
Top