جی شمشاد بھائی، ابھی پیغام تو تازہ کیے دیتے ہیں۔ مزید کام سونپنے سے قبل ہمیں کچھ لوگوں کو فیڈ بیک چاہیے ہوگا۔ کئی لوگوں نے ابھی تک اپنی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ ان سے رابطہ کر کے آپ کو بتاتے ہیں ان شاء اللہ!سعود بھائی ایکبار پھر سے پیش رفت کے پیغام کو پانی لگا دیں تاکہ پھر سے تازہ ہو جائے۔
مزید یہ کہ اب میرے پاس کوئی کام نہیں۔
نسیم اللغات میں ستاسی ہزار الفاظ ہیں (گالیوں سمیت )بہت شکریہ شمشاد بھائی!
یقیناً آپ کا نام تو سب سے پہلے ذہن میں آتا ہے اردو ٹائپنگ کا جب بھی ذکر ہو۔
صرف اصل الفاظ ہی کرنے ہیں مثلاً یہ صفحہ دیکھیےگا۔۔۔ اس صفحے کے صرف تین الفاظ لکھنے ہیں اور صفحہ نمبر لکھنا ہے:
مائکرو سافٹ ایکسل میں دو کالم یوں بنیں گے:
آبستنی 20
آبلہ 20
آبنوس 20
چاروں جلدوں میں کل ملا کر بھی الفاظ کی تعداد شاید پچاس ہزار سے تجاوز نہ کر پائے۔
ایک سے زائد اراکین بھی یقیناً کر سکتے ہیں۔۔۔ لیکن چونکہ ایک جلد میں کل الفاظ کی تعداد ہی اتنی زیادہ نہیں لہٰذا اگر ایک ہی رکن ایک جلد لے لے تو زیادہ بہتر ہے۔
اس معلوماتی تبصرے کا بے حد شکریہ لیکن اس سے آپ کا مقصود کیا ہے؟ کیا اس لغت پر بھی کام مقصود ہے؟ یا پھر کچھ اور کہنا چاہ رہے ہیں جو ہم سمجھنے سے قاصر ہیں؟نسیم اللغات میں ستاسی ہزار الفاظ ہیں (گالیوں سمیت )
برادرم مزمل شیخ بسمل صاحب کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے کہ ان کی کیا پیش رفت ہے۔ حالانکہ ہم نے کئی مقامات پر مینشن کر کے مخاطب کرنے کی کوشش کی ہے۔ لہٰذا ان کے صفحات آپ کو دیے جاتے۔بھیا لوگ میں ویک اینڈ پر کر سکتی ہوں کچھ کام ہو تو بتائیے گا۔
مطلب مجھے دیے جاتے ہیں بھیا؟برادرم مزمل شیخ بسمل صاحب کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے کہ ان کی کیا پیش رفت ہے۔ حالانکہ ہم نے کئی مقامات پر مینشن کر کے مخاطب کرنے کی کوشش کی ہے۔ لہٰذا ان کے صفحات آپ کو دیے جاتے۔
اقتباس تو آپ کے پیغام کا ہی لیا تھا ننھی پری اور مخاطب بھی بٹیا رانی ہی تھیں۔مطلب مجھے دیے جاتے ہیں بھیا؟
اوہ اچھا بھیااقتباس تو آپ کے پیغام کا ہی لیا تھا ننھی پری اور مخاطب بھی بٹیا رانی ہی تھیں۔
برادرم مزمل شیخ بسمل امید کہ بخیر ہوں گے۔ آپ سے ٹائپنگ کی پیش رفت کی بابت دریافت کرنا مقصود تھا۔ اگر کسی بڑھی ہوئی مصروفیت کے باعث یہ کام فی الحال آپ کے لیے ممکن نہ ہو تو مطلع فرما دیں تاکہ وہ کام شمشاد بھائی کے ذمہ کر دیا جائے جو کہ قدرے فارغ ہیں۔ اگر کام جزوی طور پر کر لیا ہے تو اتنا حصہ ہمیں ارسال کر دیں اور ماندہ کام ہم شمشاد بھائی سے مکمل کروا لیں گے۔
جتنے بھی صفحات ہوئے ہیں ان کو آپ ہمیں ای میل کر دیں۔ ہم اپنا ای میل پتہ آپ کو ذاتی مکالمے میں ارسال کیے دیتے ہیں۔ ویسے آپ کے حصے کے تقریباً 12 صفحات پر اب تک کام ہو چکا ہے۔ لہٰذا پندہ بیس صفحات سے زیادہ کام کیا ہو تو ٹھیک ورنہ کوئی مسئلہ نہیں۔جی معذرت کہ مجھے پچھلے ٹیگ کا اطلاع نامے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا اس لئے حاضر نہ ہوسکا۔ تقریباً آدھا کام ہو چکا ہے۔ اور مصروفیات کی باعث دیر لگنے کا امکان ہے۔ جو آدھا کام ہوا ہے وہ کہاں بھیجا جائے؟
ای میل موصول ہو گئی ہے۔ جزاک اللہ خیر۔ آپ کی توجہ ذرا پہلے حاصل ہو جاتی تو کچھ دہرے کام سے بچ جاتے۔ خیر کوئی مسئلہ نہیں۔جی جزاک اللہ۔ ہم نے دئے گئے ای میل پر اپنا کام ارسال کردیا ہے۔
ای میل موصول ہو گئی ہے۔ جزاک اللہ خیر۔ آپ کی توجہ ذرا پہلے حاصل ہو جاتی تو کچھ دہرے کام سے بچ جاتے۔ خیر کوئی مسئلہ نہیں۔
آج ہم اپنا کیفیت نامہ لکھنے والے تھے کہ احباب نے مینشن کے فیچر کا بے جا استعمال کر کے ایسی اسپیمنگ کر رکھی ہے کہ جہاں واقعی کسی کی موجودگی اشد ضروری ہوتی ہے وہ اطلاع نامہ بھی گیہوں میں گھن کے مثل پس جاتا ہے۔مجھے کئی جگہ سے ٹیگ آنے کی وجہ سے اکثر معلوم نہیں ہو پاتا کہ کسے دیکھ چکا ہوں کسے نہیں۔
بہت معذرت خواہ ہوں۔