شمشاد بھائی! آپ کی اس نمونہ فائل سے ہمیں اس نور اللغات ڈکشنری کے فارمیٹ کو سمجھنے میں بہت مدد ملی ہے اور یہ معلوم ہوا کہ صرف بولڈ (یعنی اصل) الفاظ لکھنے سے بہت سے ضمنی الفاظ چھوٹ جائیں گے مثلاً اصل لفظ "پا" کے ضمن میں "پا انداز" اور "پا بہ جولاں" جیسے اہم الفاظ ٹائپ ہونے سے رہ جائیں گے۔
لہٰذا نہ صرف بولڈ (اصل) بلکہ وہ تمام الفاظ اور محاورے یا ضرب الامثال بھی ٹائپ کرنا ہوں گے جو زیر خط یا نشان زد ہیں یعنی وہ الفاظ یا محاورے جن کے اوپر لائن لگی ہوئی ہے۔
ابن سعید بھائی اور ہم نے مل کر انھی تین صفحات کو بطور نمونہ ٹائپ کیا ہے جن کے الفاظ آپ نے ٹائپ کیے تھے۔ فائل منسلک ہے۔
اس فائل کے فارمیٹ کے مطابق، پہلے کالم میں الفاظ کی فہرست ہے۔۔۔ دوسرے کالم میں صفحہ نمبر درج ہے یعنی نور اللغات کے کس صفحے پر وہ لفظ یا محاورہ موجود ہے جب کہ ایک اضافی کالم بھی بنایا گیا ہے جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ آیا یہ اصل لفظ (بولڈ) ہے یا ضمنی (زیر خط)۔۔۔ ضمنی لفظ یا محاورے کے سامنے کالم میں کچھ نہیں لکھا جائے ا جب کہ اصل لفظ (بولڈ) کے آگے ایک الف (ا) لگا دیا جائے گا جو اس بات کی نشانی ہو گی کہ یہ اصل لفظ ہے اور باقی تمام الفاظ ضمنی تصور کیے جائیں گے۔