ابن سعید
خادم
میرے جلد اول 100کے پہلے صفحات مکمل ہو گئے ہیں اور ای میل کر دیے ہیں۔
برادرم محب علوی نے اپنے حصے کا کام مکمل کر لیا ہے لہٰذا پیش رفت والے پیغام کی تدوین کر دی گئی ہے۔
میرے جلد اول 100کے پہلے صفحات مکمل ہو گئے ہیں اور ای میل کر دیے ہیں۔
برادرم محب علوی نے اپنے حصے کا کام مکمل کر لیا ہے لہٰذا پیش رفت والے پیغام کی تدوین کر دی گئی ہے۔
شمشاد بھائی! ہم نے ذوالقرنین بھائی کے حصے کے صفحات بھی آپ کے ذمہ کر دیے ہیں۔ جو کہ جلد چہارم کے صفحہ 1001 سے 1032 تک محیط ہیں۔
ذوالقرنین بھائی! معذرت کی کوئی بات نہیں۔ ویسے کوئی ذمہ داری ہو اور اس میں تاخیر کا امکان ہو تو بر وقت متعلقہ احباب کو مطلع کر دینا اچھا ہوتا ہے۔ آپ کی کامیابی کے لیے ہم دعا گو ہیں۔
یہیں بتاؤں؟پہلے تو یہ بتائیں کہ بغیر اطلاع اتنا عرصہ کے لیے غوطے کیوں لگا جاتے ہیں آپ؟
ہا ہا ہا ہا۔۔۔ محفل کی بارہ دری میں بتا دیں!یہیں بتاؤں؟
نیرنگ بھائی، اگر آپ کی ترجیحات آپ کو اجازت نہ دے رہی ہوں تو بلا تکلف بتا دیں کیوں کہ شمشاد بھائی فارغ ہیں اور وہ مزید صفحات کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔
اب یہ معاملہ آپ اور شمشاد بھائی مل کر طے کر لیں کہ کون کر رہا ہے۔ابن سعید بھائی تھوڑا سی غلط فہمی ہوگئی تھی۔۔۔ ۔ میں سمجھا کہ شاید شمشاد بھائی کو سارا کام تھما دیا گیا ہے۔ اور اب نیرنگ چین ہی چین (زبر کے ساتھ) لکھ سکتا ہے۔۔۔ لیکن ابھی پتا چلا کہ وہ تو میں نے کرنے تھے۔۔۔ ۔ شمشاد بھائی اگر بخوشی کرنے پر تیار ہیں۔ تو میری اتنی مجال کہاں کہ میں منع کر سکوں۔۔۔
لیکن اگر وہ نہ کریں تو پھر میں اس ویک اینڈ پر کوشش کروں گا انشاءاللہ کرنے کی۔
معذرت خواہ ہوں کہ اپنے ہی قیاس کو حقیقت کا لبادہ پہنا کر سکون ڈاٹ کام چلاتا رہا۔۔۔ ۔
کیا کریں اب "دھندوں" کے بغیر زندگی بھی تو نہیں گزرتی ۔
اللہ مبارک کرے، آپ کو دوبارہ متحرک دیکھ کر خوشی ہو رہی ہےکیا کریں اب "دھندوں" کے بغیر زندگی بھی تو نہیں گزرتی ۔