نوک جھونک

شمشاد

لائبریرین
بہت سارے دھاگوں پر ایسا ہوتا ہے کہ بات موضوع سے ہٹ کر کسی اور دھارے پر بہنے لگتی ہے، تو ایسے برساتی دھاروں کا رخ موڑنے کے لیے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے کہ جو بھی بات موضوع سے ہٹ کر کرنی ہو وہ اس دھاگے پر کریں۔

تو میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں صدر مشرف سے کہ آپ نے آٹا بند کر دیا، بجلی بند ہے، گیس بند ہے، چینی وغیرہ تو پہلے ہی بند ہیں، اب اور کیا بند کرنا چاہ رہے ہیں۔ جتنے برے حالات پاکستان کے آپ کے دور میں ہوئے اور مزید ہو رہے ہیں، ایسا پاکستان کی تاریخ میں آج تک نہیں ہوا۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔ ! کسی چیز کے ہونے کے لیئے اُس کا پہلی دفعہ ہونا ضروری ہوتا ہے ناں ۔ ;)
 

شمشاد

لائبریرین
تو کیا ریکارڈ قائم کرنا چاہ رہے ہیں، کہ آئندہ سو سال تک کوئی ان کا ریکارڈ نہ توڑ سکے؟
 

بلال

محفلین
مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے کہ جناب ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ باقی پاکستان کا تو اللہ ہی حافظ ہے حکمرانوں نے خاص کر اب تو کوئی کسر نہیں چھوڑی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن کیا یہ ساری بندشیں عوام کے لیے ہی ہیں جن کے بل بوتے پر یہ لیڈر بنتے ہیں یہ کچھ لیڈروں کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
تو میں یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں صدر مشرف سے کہ آپ نے آٹا بند کر دیا، بجلی بند ہے، گیس بند ہے، چینی وغیرہ تو پہلے ہی بند ہیں، اب اور کیا بند کرنا چاہ رہے ہیں۔
اصل میں وہ "آ بیل مجھے مار" پر عمل کرنا چاہ رہے ہیں۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنا انجام بھی دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ اس لیے انھیں سب کچھ بند کروانا پڑ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
1998 میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف انہیں بمع جہاز کے تمام مسافروں کے ساتھ مارنا چاہتا تھا۔ لیکن یہ تو پاکستان کی تمام عوام کو مارنے پر تُل گئے ہیں۔
 

زینب

محفلین
نواز شریف نے مارنا چہا تھا تو اس پے مقدمہ بھی بن گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔مشرف نے بھی تو بغاوت کی تھی نا س پے بغاوت کا مقدمہ کیوں نہیں بنا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس کو کہتے ہیں جس کے ہاتھ میں ڈنڈا، اسی کے ٹھگا۔ ٹھگا سمجھتی ہو ناں، بیل کو کہتے ہیں۔
 

زینب

محفلین
ہایئں ۔یہ ٹھگا کس زبان میں بیل کو کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اپنی ہی باتیں نا ایجاد کریں نا اپ۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھگا پنجابی میں بیل کو کہتے ہیں۔ چلو دوسرا فقرا لکھ دیتا ہوں۔

جس کا ڈنڈا اس کا بھینسا۔
 

زینب

محفلین
شمشاد صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جس کی لاتھی اس کی بھینس ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ڈنڈا کہاں سے آگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

آپ کہیں ہماری اردو تو چیک نہیں کر رہے چوری چوری۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ ساری کہانیاں من گھڑت ہیں
یہ صرف آپ کے منورنجن کے لیے پیش کی جارہی ہیں
ان کا حقیقت سے کوئی سروکار نہیں ہے:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور بھی وجہ ہے
خواتین کے لیے جس کی لاٹھی اس کی بھینس
حضرات کے لیے جس کا ڈنڈا اس کا بھینسا
 
Top