ادھر پاکستان میں بچوں کو پورا ایک ہفتے کی چھٹی ہے اور یہاں بس ایک۔ بہت نااصافی ہے۔ 3 تو ملنی چاہیںشمشاد نے کہا:یہ بات تو ہے کہ چھٹیوں کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ لیکن صرف ایک ہی چھٹی ہو گی۔
جی استاد محترم، آپ کی حاضری اور حاضریاں لگا دی گئی ہیں۔ بے فکر ہو کر اپنا سفر جاری رکھیئے اور ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ رہیں گی۔ اللہ پاک آپ کے سفر کو خوشگوار بنائیںاعجاز اختر نے کہا:جناب (صدر) مدرّس صاحب قبلہ
گزارش ہے کہ میں آج شام کو حیدر آباد کے لئے روانہ ہو رہا ہوں، اور کل بھی ممکن ہے کہ کچھ مصروفیت رہے۔ اس لئے مجھے اجازت دی جائے کہ میں جب چاہوں آ سکوں اور جب چاہوں جا سکوں، اور ممکن ہے کہ کبھی آؤں ہی نہیں۔ چھٹی نہیں بس ذرا نرمی کی نظر کی گزارش ہے اور یہ کہ میری حاضری پوری لگائ جاتی رہے۔ میں قہ سبق بھی یاد کرنے کا وعدہ کرتا ہوں جو اب تک پڑھایا ہی نہیں گیا یہاں کہ اب تل کلاسیں ہی شروع نہیں ہوئ ہیں۔
آپ کا فرماں بردار طالبِ علم
اعجاز