قیصرانی صاحب! سوات پر ایک کتاب اردو محفل کے لئے بالکل ریڈی ہے۔ لیکن سمجھ میں نہیں آرہا کہ کس طرح اعجاز اختر صاحب کو بھیج دوں۔ کیوں کہ بڑی فائل ہے اور اٹیچ نہیں ہو رہی ہے۔قیصرانی نے کہا:جی سند باد، آپ کی بھی حاضری لگ گئی
ویسے سوات پر مضمون کا انتظار ہے
این پیج کی فائل ہے اور تین ایم بی کے سائز کی ہے۔ لیکن میں کوشش کر رہا ہے کہ اس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کردوں یا اسے کمپرس کردوں۔قیصرانی نے کہا:بھائی جی، فائل کس شکل میں ہے، یعنی ایم ایس ورڈ ہے یا کون سی شکل میں؟ اور یہ بھی کہ اس کا سائز کتنا بنتا ہے۔ اگر ی بتا دیں تو میںکچھ رہنمائی کرسکوں
ان پیج میںاسے کمپریس کردیں۔ اگر نہ بھی ہو تو یہ ای میل پر اٹیچ ہونے میں کم از کم آدھا گھنٹہ لگائے گی۔ اس کے بعد اٹیچمنٹ پوری ہو جائے گی۔ اگر یہ بھی نہ ہو تو پھر ایک اور کام کریں، ان پیج میں اسے کھول کر فائلز میں جا کر ایکسپورٹ کے آپشن سے اس کے ڈیٹا کو ایکسپورٹ کردیں۔ ایکسپورٹ والی فائل کا ایکسٹنشن ڈاٹ ٹی ایکس ٹی رکھیں، اور وہ فائل بھیج دیں۔ سائز میں کافی کم ہوگی، اور کمپریس بھی ہو سکے گی۔۔۔ مزید معلومات کے لیے میں حاضر ہوںسندباد نے کہا:این پیج کی فائل ہے اور تین ایم بی کے سائز کی ہے۔ لیکن میں کوشش کر رہا ہے کہ اس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کردوں یا اسے کمپرس کردوں۔
18x23/8 کے سائز کے 44 صفحات ہیں۔ کتاب کا نام ہے ریاست سوات، تاریخ کا ایک ورق۔ اس کتاب کے انٹر نیٹ پر مفت اشاعت برائے اردو ویب کے حقوق اردو ویب کو دے رہا ہوں۔ اس کتاب میں کچھ تصاویر بھی شامل ہیں لیکن فی الوقت میں صرف ٹیکسٹ بھیجوں گا اس کے بعد سوات کے مختلف جغرافیائی نقشے اور دیگر تصویری مواد۔قیصرانی نے کہا:بے فکر رہیں جناب، میں ہر حال میں حاضر ہوں
ویسے کتاب کے کل کتنے صفحات ہیں؟ اگر ہو سکے تو ایک چھوٹا سا پیغام بھی اس محفل پر لکھ دیںکہ آپ اس کتاب کے انٹرنیٹ پر مفت اشاعت برائے اردو ویب اور مفت تقسیم برائے صرف انٹرنیٹ کے حقوق اردو ویب کو دیے جاتے ہیں (یہ ہم ہر کتاب کے لیے درخواست کرتے ہیں)
قیصرانی نے کہا:دوست بھائی، فیس جمع کرانے کی تاریخ آج ہے اور آج ہی آخری تاریخ ہے، لہٰذا جلدی جلدی جمع کرائیں