نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سندباد

لائبریرین
پہلے تو براہ کرم میری حاضری لگا دیں۔ اس کے بعد گزارش ہے کہ میں استاد محترم کو اپنی کتاب کی ٹیکسٹ فائل نہیں بھیج سکا۔ اب آپ ہی اس سلسلے میں کچھ رہنمائی کریں گے۔ شکریہ
 

سارہ خان

محفلین
کیا ہفتے کو اسکول کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔۔۔جو آج کوئی بھی نہیں ایا ۔۔۔ :roll: ۔۔۔۔اب میری حاضری کون لگائے گا۔۔۔ :?
 

قیصرانی

لائبریرین
سندباد نے کہا:
میں استاد محترم کو اپنی کتاب کی ٹیکسٹ فائل نہیں بھیج سکا۔ اب آپ ہی اس سلسلے میں کچھ رہنمائی کریں گے۔ شکریہ
جناب، سب سے پہلے تو آپ یہ کام کریں، کہ ان پیج کی فائل کو کھول کر اس کا ٹیکسٹ ایکسپورٹ پر کلک کردیں یعنی

فائل۔۔۔ ایکسپورٹ

اس میں فائل کو بطور ٹیکسٹ فائل کے ایکسپورٹ کرنا ہے یعنی جو فائل محفوظ کریں، اس کو ڈاٹ ٹی ایکس ٹی کا ایکسٹینشن دینا ہے۔ اس سے فائل کافی چھوٹی بن جائے گی۔ مزید کمپریس کرنا چاہیں تو اس فائل کو ذپ کر دیں، یعنی کمپریس۔ اور پھر کوشش کریں‌بھیجنے کی۔ اگر پھر بھی کام نہ ہو تو مزید بتائیے گا
 

جیہ

لائبریرین
مگر پھر بھی اس کتاب کو استاد محترم کو ای میل کردیں تاکہ وہ اس کو اپنے سائٹ کتابیں ڈاٹ 4ٹی ڈاٹ کام رکھ دیں

طریقہ یہ ہے ٹکسٹ فائل میں تبدیل کرنے کا:

ان پیج سے تو آپ نے اس فائل کو ورڈ ڈاک میں تبدیل کردیا ہے۔ اس فائل کو ورڈ میں کھول کر سیو ایز میں جاکر پلین ٹکسٹ میں سیو کریں اور اَدَھر انکوڈنگ میں یونیکوڈ(یو ٹی ایف-8) سیلکٹ کرکے سیو کریں
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے سکول میں کتابوں کی باتیں تو شروع ہوئیں ورنہ آج تک تو بات حاضری تک ہی محدود تھی۔
 

سارہ خان

محفلین
آپ نے بالکل صحیح بات کہی شمشاد بھائی ۔۔میرا بھی یہی خیال ہے کہ یہاں حاضری کے علاوہ بھی کچھ ہونا چاہئے ۔۔۔۔جیسا کہ ہم یہاں حا ضری لگانے کے ساتھ کوئی اچھی سی ۔۔سبق آموز بات لکھ جایا کریں ۔۔۔ :)
اگر مشورہ پسند آئے تو ماسٹر صاحب سے گزارش ہے کہ سب شاگردوں کو ہدایت دے دیں کہ روز 1 اچھی بات یاد کر کے آئیں اور یہاں لکھیں ۔۔۔ :)
 

عبدالجبار

محفلین
ماسٹر صاحب! میری بھی حاضری لگا دیں!

لیکن اچھی بات ادھار رہی، اگلی بار آؤں گا تو ایک اچھی بات بھی ساتھ لیتا آؤں گا۔
 

سارہ خان

محفلین
میری طرف سے آج کی اچھی بات ۔۔۔

کتاب ايک اچھی دوست ہے اگراسےزندگی بھر ساتھ لے کر چلو تو یہ ہرجگہ تمہاری مددگار ہوگی--
 

عبدالجبار

محفلین
میری طرف سے بھی اچھی بات لیں اور اُدھار چُکتا کریں۔

“جن کو سوجھ بوجھ ہوتی ہے وہ کبھی کچھ نہیں پاتے، ہمیشہ بھٹکے رہتے ہیں، زندگی کے معانی کبھی ان کی سمجھ میں نہیں آتے، بس اس دنیا میں احمق لوگوں کے مزے ہیں، وہ ہمیشہ پا لیتے ہیں، کیونکہ وہ پانے کا مطلب ہی نہیں سمجھتے۔۔“
 

قیصرانی

لائبریرین
جی عبدالجبار، آپ کی حاضری لگ گئی

سارہ خان، آپ کی تجویز بالکل مناسب ہے اور اس پر عمل کرکے آپ نے اس کی افادیت کو ظاہر بھی کر دیا

زندگی میں سب سے بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے چھوٹے مقاصد کو حاصل کیا جائے تاکہ بڑے مقصد کے لیے راہ ہموار ہو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top