نیا شادی دفتر

شمشاد

لائبریرین
گلی محلے میں جو ماسیاں ہوتی ہیں، وہ بھی یہ کام کرتی ہیں، چونکہ وہ کئی ایک گھروں میں کام کرتی ہیں تو کون اپنی بیٹی کے لیے اور کون اپنے بیٹے کے لیے رشتہ ڈھونڈ رہا ہے، ادھر سے ادھر پیغام بھی پہنچا دیتی ہیں۔
 
الم

محفلین

ہا ہا لیکن پھر وہ پروفیشنل تو نہیں ہوئی دیکھا جائے تو یہ کام زیادہ تر دادیاں، نانیاں، خالائیں کرتی تھیں۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
پروفیشنلزم تو اب آیا ہے جب سے یہ شادی دفتر کھلے ہیں۔ پہلے تو یہی تھا کہ گھر کی بڑھی بوڑھیاں یہ کام کرتی تھیں، پھر جب گھروں میں برتن دھونے والی، کپڑے دھونے والی، جھاڑو پوچا کرنے والی آنا شروع ہوئیں تو اس کے ساتھ ساتھ یہ کام بھی کرنے لگیں۔

اب نیا زمانہ ہے نئے انداز ہیں تو باقائدہ دفتر کھل گئے ہیں۔
 
میم نون

محفلین
السلامُ علیکم امین بھائی،

یہ بالکل جھوٹ ہے، شمشاد بھائی ایسے ہی کریڈٹ لینا چاہتے ہیں، حالانکہ اگر میں انکی بات پر رہتا تو یا تو ابھی تک کنوارہ ہوتا یا پھرخود کشی کر چکا ہوتا :mad:
 
محمد امین

لائبریرین
السلامُ علیکم امین بھائی،

یہ بالکل جھوٹ ہے، شمشاد بھائی ایسے ہی کریڈٹ لینا چاہتے ہیں، حالانکہ اگر میں انکی بات پر رہتا تو یا تو ابھی تک کنوارہ ہوتا یا پھرخود کشی کر چکا ہوتا :mad:

وعلیکم السلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہاہہاا۔۔۔۔۔

جبھی تو میں اس دفتر کے پھیر میں نہیں آیا اب تک :rollingonthefloor:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ واحد بندہ ایسا ہے جس کا کام ہم نے بغیر فیس کے کیا اور اب یہ فیس ادا کرنے کی بجائے اُلٹا ہمارے شادی دفتر کو بدنام کر رہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
السلامُ علیکم امین بھائی،

یہ بالکل جھوٹ ہے، شمشاد بھائی ایسے ہی کریڈٹ لینا چاہتے ہیں، حالانکہ اگر میں انکی بات پر رہتا تو یا تو ابھی تک کنوارہ ہوتا یا پھرخود کشی کر چکا ہوتا :mad:
شکر کریں، آپ کی شادی کروا کے آپ کو فوری خودکشی سے بچایا۔
 
میم نون

محفلین
شکر کریں، آپ کی شادی کروا کے آپ کو فوری خودکشی سے بچایا۔
جی نہیں اگر آپ شادی کرواتے تو خودکشی کرنی پڑتی :alien:

یہ واحد بندہ ایسا ہے جس کا کام ہم نے بغیر فیس کے کیا اور اب یہ فیس ادا کرنے کی بجائے اُلٹا ہمارے شادی دفتر کو بدنام کر رہے ہیں۔

صرف حقیقت بیان کر رہا ہوں، جوکہ آمین بھائی سمیت تمام دوستوں کو معلوم ہو چکی ہے ;)
 
شمشاد

لائبریرین
آجکل بھلائی کا زمانہ ہی نہیں۔ آئندہ سے توبہ کر لی ہے کہ کسی کا کام بغیر فیس کے نہیں کرنا۔
 
محمد امین

لائبریرین
ہی ہی ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی میری باری میں بس ایک بات مفت کروادیں ۔۔۔ اس کے بعد توبہ کر لیجیے گا ؛)
 
شمشاد

لائبریرین
آجکل مہنگائی کا زمانہ ہے، دفتر کا کرایہ، بجلی کے بل، دفتر کا خرچہ پھر مہمانوں کی خاطر تواضح، بات بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ فیس کےبغیر اب ممکن نہیں۔
 
پپو

محفلین
زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہیں کہ آپ کو 50 فیصد رعایت دے دی جائے۔
اور شمشاد بھائی دوسری اور تیسری شادی کا رسک لینے والوں کی رجسڑیشن بھی کریں اور انکے حوصلے کی داد دینے کے لیے کچھ پلے سے دیں ممنون ہونگا اور رجسٹریشن بھی کروا لوں گا
 
Top