سوچتا ہوں کہ اوسطاً چار گھنٹے ہی سہی پر سوتا تو میں بھی ہوں۔ لہٰذا ان سوالوںکے جواب مجھے بھی دے دینا چاہئے۔
ویسے میرا لگاتار جاگتے رہنے کا ریکارڈ تین دن اور دو راتوں پر مشتمل ہے۔
1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
1: بستر پر
2: چھت/فرش پر
3: ٹرین کی برتھ پر
یہ تو غیر معمولی جگہوں کی فہرست تھی اس کے علاوہ معمولی جگہیں جہاں لوگ اکثر سو جاتے ہیں ان میں میرے تجربات درج ذیل ہیں۔ پر سارے ہی قصے بچپن کے ہیں۔ اب بڑھاپے میں ویسی نیند کہاں۔
1: جمعہ کے خطبے میں
2: کلاس میں
3: پیڑ کی شاخ پر
4: کھیت کی منڈیر پر
5: سائیکل پر
6: کندھے پر
2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
ہاں ایک بار چیخا ہوں بہت بچپن کی بات ہے غالباً طفلاں کا طالب علم تھا، خواب میں ایک عجیب الخلقت جانور میری ایک ہم جماعت بچی کو دوڑا رہا تھا۔ میں نے اسے بچانے کی کوشش کی تو میرے پیچھے پڑ گیا۔ تب میری چیخ نکل گئی اور پھر امی کے پاس جاکے سویا۔
3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت
اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو
1)نیند میں چلنا
2)خراٹے مارنا
3)نیند میں بولنا
4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
باقی عادتوں کی نشاندہی تو اب تک کسی نے نہیں کی ہاں نیند میں بولنے کا جہاں تک معاملہ ہے تو میں نے نیند میں تو نہیں ہاں جاگتے ہوئے دانستہ نیند میں بولنے والوں کی طرح بولنے کی ایکٹنگ کی ہے اور اتنی معقول کی ہے کہ لوگوں کو میرے گہری نیند میں ہونے کا یقین ہو جاتا تھا۔ پر یہ بھی بچپن کے کھیل تھے۔
4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
آج کل تو سونے سے پہلے محفل گردی ہی کر رہا ہوتا ہوں۔ کبھی کبھار توفیق ہو جائے تو لیپ ٹاپ کو ہائبر نیٹ کر دیتا ہوں ورنہ کروٹ لیا اور سوگئے بغل میں لیپ ٹاپ انگلیوں کے لمس کا منتظر پڑا ہوتا ہے۔
5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
لیپ ٹاپ کا انتظار دور کرتا ہوں اور اگر لڈ بند ہوگئی ہوتی ہے تو اسے کھولتا ہوں یہ الگ بات ہے کہ اس کی روشنی اور چوندھ سے میری آئی لڈ (پپوٹے) بند ہو جاتے ہیں۔ اور پھر تھوڑا تھوڑا کر کے آنکھیں کھولتا ہوں۔
6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
کبھی غور نہیں کیا۔ آج کل میں یہاں لکھنے کے لئے غور کرنے کا سوچا تو کمبخت نہ تو سوتے وقت یاد رہا اور نہ ہی جاگتے وقت۔
7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
اوسطاً چار گھنٹے سوتا ہوں۔ دن کے کسی حصے میں سونا قطعی ناپسند ہے اور کبھی نیند بھی نہیں آتی اگر چاہوں بھی تو۔ میرے خیال میں جب سے ہوش سنبھالا ہے تب سے دن میں صرف اتنی مرتبہ سویا ہوں کہ انگلیوں پر شمار کیا جا سکے۔ وہ بھی عموماً طبیعت ناساز ہونے پر۔
(
سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
سونے کے لئے تو ایک ہی تکیہ کافی ہے۔ بسا اوقات نہ بھی ہو تو بھی مسئلہ نہیں۔ ہاں جب تک سسٹم پہ کام کر رہا ہوتا ہوں تب تک ٹیک لگانے کو دو سے تین تکئے استعمال کرتا ہوں۔
9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
نہیں آتی تو نہ آئے کہیں میں نیند کا غلام ہوں۔ میں تو سونے کی کوشش کبھی نہیں کرتا۔ جاگوں گا تو کوئی کام ہی کر رہا ہونگا۔ اب یہ کمبخت تو ٹانگ اڑانے آہی جاتی ہے۔
10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
عموماً اندھیرے میں سوتا ہوں۔ پر اس کی بہت زیادہ پروا نہیں کرتا۔ اگر روشنی ہوئی تو آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کر سو رہوں گا۔
شب بخیر (حالانکہ ہمارے ہاں دوپہر کا وقت ہے)