آج بہت دنوں بعد اس دھاگے پر نظر (کرم) پڑی تو سوچا جواب دے ہی لوں
1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
ایک مرتبہ ایک اجتماع میں اسکول بینچ پر باقاعدہ سویا، پہلے پہل تو اسی فکر میں سکون کی نیند نہ آئی کہ کہیں گر نہ جاؤں پھر ایسا غائب ہوا کہ فجر میں آنکھ کھلی۔
دوسری مرتبہ ٹرین کے سفر کے دوران میں اور میرے ایک ساتھی ایک ہی برتھ پر سوئے اس موقع پر بھی یہی کیفیت رہی۔ پہلے پہل پنکھا پکڑ کر لٹکا رہا کہ کہیں گر نہ جاؤں اور پھر نجانے کب نیند آئی صبح اٹھا تو صحیح سلامت برتھ پر ہی موجود تھا۔
اور تیسری مرتبہ دفتر جاتے ہوئے اتنی شدید نیند آ رہی تھی کہ تھوڑی دیر کے لیے کھڑے کھڑے نیند آ گئی لیکن "بچ" گیا
2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
مجھے تو اس کا علم نہیں البتہ کسی نے کبھی شکایت نہیں کی نہ والدہ نے نہ بیگم نے
3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو
1)نیند میں چلنا
2)خراٹے مارنا
3)نیند میں بولنا
4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
چاروں عادات نہیں ہیں الحمد للہ
4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
کوئی خاص کام نہیں ہوتا کچھ بھی ہو سکتا ہے اکثر و بیشتر کمپیوٹر پر بیٹھنا اور کتاب پڑھنا ہی ہوتا ہے
5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ)
پہلا کام پریشان ہونا کہ دفتر پہنچنے میں دیر نہ ہوجائے پھر دفتر جانے کی تیاری اور ناشتہ
6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
دائیں
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
اکثر و بیشتر بائیں
7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
چھٹیوں کے علاوہ 7 گھنٹے سے زیادہ کا آرام نصیب نہیں ہوتا البتہ چھٹی والے دن 9 گھنٹے سو لیتا ہوں۔ رات کے وقت سونا ہی پسند ہے، عرصہ گزر گیا دوپہر کو سونے کا وقت نہیں ملا بچپن میں سویا کرتا تھا۔
( سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
اگرحالات نارمل ہوں تو ایک تکیہ اور اگر نیند نہ آ رہی ہو تو اسے بھی پھینک دیتا ہوں اور بغیر تکیے کے سوتا ہوں
9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
ایسا "اتفاق" ہوا تو نہیں کیونکہ میں بستر پر اسی وقت لیٹتا ہوں جب نیند کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو البتہ سوتے ہوئے آنکھ کھل جائے تو ادھر ادھر کا جائزہ لےکر پھر سو جاتا ہوں۔
10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
شادی سے پہلے گھپ اندھیرے میں سوتا تھا لیکن اب شامل (بیٹے) کی وجہ سے ہلکی روشنی کرنا پڑتی ہے البتہ یہ روشنی مجھے ہمیشہ ہی ناگوار گزرتی ہے