قیصرانی
لائبریرین
1) ایسی کوئی تین غیر معمولی (unusual ) جگہیں جہاں آپ کو کبھی سونے کا اتفاق ہوا ہو۔
بہت ساری، چند ایک مثالیں
پونٹیاک ٹرانس سپورٹ کے پچھلے کیبن میں جب ٹانگیں پچھلی سیٹ پر تھیں۔ یعنی چار فٹ کی جگہ۔ میرا قد چھ فٹ پونے تین انچ ہے
اسی مندرجہ بالا گاڑی کی پچھلی دو سیٹوں پر جبکہ سیٹ بیلٹس وغیرہ کے ہولڈر چبھ رہے تھے۔ یعنی تین فٹ سے کم جگہ، میرا قد یہاں بھی چھ فٹ پونے تین انچ ہے
ایک بار جب فورٹ منرو گئے تھے سیر پر تو ابو کے ساتھ چارپائی پر سویا تھا یعنی ان کے پاؤں میرے سر کی طرف اور میں نیم خمیدہ اور ٹانگیں چارپائی کے کنارے سے نیچے لٹکائے ہوئے سو رہا تھا
2)کیا کبھی نیند میں کوئی خواب دیکھتے ہوئے نیند میں ہی آپ چیخے،ہنسے یا بڑبڑائے ہیں۔
ابو بتاتے ہیں کہ ایک دو بار ایسا ہوا تھا کہ گرمیوں میں جب باہر سو رہے تھے تو میں نصف شب کو اٹھ کر اندر واش روم گیا تو انہوں نے میرے پیچھے پیچھے کسی سائے کو جاتے دیکھا تھا اور میری اس سے ہونے والی گفتگو بھی سنی تھی جس کی تفصیلات اب جاننا ممکن نہیں رہا
3)نیند میں بھی کچھ عجیب عادات ہوتی ہیں جو کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتیں سو شرمائیں مت اور بتائیں اگر ان میں سے کوئی عادت آپ میں ہے تو
1)نیند میں چلنا
ایک یا دو بار ایسا ہوا تھا
2)خراٹے مارنا
ایک بار میں نے اپنی مسز کو بتایا تھا کہ وہ سوتے میں چند منٹ کے لئے خراٹے لیتی رہی تھیں۔ انہوں نے انکار کیا۔ اتفاق کہ میں نے وہ ریکارڈ کر لیے تھے تو انہیں سنوا دیئے۔ اس دن کے بعد سے ہر صبح اٹھتے ہی پہلی اطلاع مجھے یہی ملتی ہے کہ ساری رات میں نے خراٹے مارے
3)نیند میں بولنا
نہیں
4)آدھی آنکھیں کھلی اور بند کر کے سونا
نہیں
4)سونے سے پہلےآپ نارملی کیا کرتے ہیں یا آپکا آخری کام (آنکھیں اور بتی بند کرنے کے علاوہ)
یہی کہ کوئی سوچ دماغ میں نہ آئے ورنہ نیند گم ہو جائے گی
5)جاگنے کے بعد پہلا کام (آنکھیں کھولنے اور باتھ روم جانے کے علاوہ )
اگر الارم سے جاگا ہوں تو الارم بند کرتا ہوں ورنہ کپڑے بدلتا ہوں اور ناشتے کی تیاری۔ جی ہاں کہنے کی ضرورت نہیں کہ منہ ہاتھ دھوئے بغیر
6)آپ کونسی سائیڈ پر سوتے ہیں۔ (دائیں یا بائیں)
آپ اٹھتے کونسی سائیڈ سے ہیں۔
دائیں یا بائیں، کسی بھی طرف سو سکتا ہوں۔ منحصر ہے کہ سونے سے قبل کتنی دیر تک اور کس طرف منہ کر کے جاگتا رہا تھا۔ اگر دائیں طرف منہ کر کے کافی دیر جاگتا رہا یا کچھ پڑھتا رہا تو پھر بائیں طرف سونا یا اس کے الٹ
یہی بات اٹھنے کے لئے بھی ہے کہ عموماً میں پوری رات ایک ہی طرف سوتا ہوں۔ تو جس طرف سویا، اکثر اسی طرف اٹھتا ہوں
7) روزانہ آپ کتنے گھنٹے سوتے ہیں ؟ رات کے علاوہ آپ اور کس ٹائم سونا زیادہ پسند ہے (صبح دوبارہ، دوپہر وغیرہ)
عموماً کم سے کم چار گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ دس۔ ہمیشہ رات کو ہی
( سونے کے لیے آپ کو کتنے تکیے درکار ہوتے ہیں
کم سے کم صفر، زیادہ سے زیادہ ایک
9)اگر آپ کو کوشش کے باوجود نیند نہ آئے تو آپ کیا کرتے ہیں یا اچانک آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں ۔
نہ سو سکنے اور ان کی نیند بھی خراب کرنے پر مسز سے جھاڑ کھانے کے ساتھ ساتھ دوسرے کمرے میں جا کر کتاب پڑھ لی یا دوسرے کمرے میں جا کر پی سی یوز کر لیا یا بیڈ پر ہی موبائل سے کھیل لیا
10)کیا آپ روشنی میں سوتے ہیں ، ہلکے اندھیرے میں یا گھپ اندھیرے میں
[/COLOR]
کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہلکے اندھیرے میں سوؤں لیکن نیند تو ہر طرح سے آ ہی جاتی ہے