کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ دسویں وکٹ کی پارٹنر شپ 104 رنز اس اننگز کی دوسری بڑی پارٹنر شپ تھی، سب سے بڑی اوپنرز کی تھی یعنی 134 رنز کی۔ کانوائے نے 122 رنز کی شاندار باری کھیلی، لیکن اس اننگز کی سب سے بڑی فگر اپنے تازہ جادو گر ابراراحمد کی رہی جو بد قسمتی سے پہلے ٹیسٹ کی ڈبل سنچری کے بعد اس ٹیسٹ میں ڈیڑھ سو رنز نہ بنوا سکے اور اور 149 پر ہی رہ گئے!