نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

جاسم محمد

محفلین
سنا تو میں نے بھی ہے۔ لیکن کوئی حوالہ نہیں۔ جاسم کے پاس ضرور ہوگا۔ حمایت میں یا مخالفت میں۔ کیوں بھائی جاسم محمد
ہٹلر کی ساری سیاسی بساط یہود مخالفت پر قائم کی گئی تھی۔ پہلی جنگ عظیم میں جرمنی کی ہار کے بعد تتر بتر جرمن قوم کو اکٹھا کرنے کا ایک یہی واحد راستہ بچا تھا۔ جسے جرمن نازیوں نے خوب کیش کروایا
 
محمد وارث

لائبریرین
بقول ان کے وہ صرف ایک دفعہ مارے گئے تھے (ہالوکاسٹ)، اس کے بعد سے باقی اقوام سے بدلہ لے رہے ہیں۔ :)
یہودیوں کی تاریخ اس سے زیادہ درد ناک ہے بشرطیکہ لکھنے والا 'نسیم حجازی' قبیل میں سے نہ ہو۔ مثال کے طور پر پندرہویں صدی اور اس کے بعد سے بڑے پیمانے پر ان کو اسپین میں مارا گیا اور نکالا گیا تھا اور اس وقت سلطنتِ عثمانیہ نے ان کو پناہ دی تھی یہی وجہ ہے کہ ترکی میں اب بھی کافی یہودی موجود ہیں۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی ان کو یورپ سے نکالا جاتا رہا ہے اور وہ اپنا گھر بار اور ملکیتیں چھوڑ کر اور مہاجر بن کر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کبھی عیسائی تو ایسی نسل پرستی کا شکار نہیں ہوئے ۔:unsure:
امریکہ میں ہر سال اسکول شوٹنگز کے متعدد سانحات سامنے آتے ہیں جہاں ہر قوم و نسل کے معصوم بچے شہید ہو جاتے ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہوتا۔ ان کا کام محض دہشت، خوف و ہراس پھیلانا ہے
 
سید عمران

محفلین
یہودیوں کی تاریخ اس سے زیادہ درد ناک ہے بشرطیکہ لکھنے والا 'نسیم حجازی' قبیل میں سے نہ ہو۔ مثال کے طور پر پندرہویں صدی اور اس کے بعد سے بڑے پیمانے پر ان کو اسپین میں مارا گیا اور نکالا گیا تھا اور اس وقت سلطنتِ عثمانیہ نے ان کو پناہ دی تھی یہی وجہ ہے کہ ترکی میں اب بھی کافی یہودی موجود ہیں۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد بھی ان کو یورپ سے نکالا جاتا رہا ہے اور وہ اپنا گھر بار اور ملکیتیں چھوڑ کر اور مہاجر بن کر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔
یہودیوں کے ساتھ یہ سلوک بلاوجہ تو نہیں کیا جاتا ہوگا۔۔۔
یقیناً ان کا بھی کچھ قصور ہوگا۔۔۔
یا شاید انبیاء کے خون ناحق کی سزا ہے !!!
 
محمد وارث

لائبریرین
ہٹلر کی ساری سیاسی بساط یہود مخالفت پر قائم کی گئی تھی۔ پہلی جنگ عظیم میں جرمنی کی ہار کے بعد تتر بتر جرمن قوم کو اکٹھا کرنے کا ایک یہی واحد راستہ بچا تھا۔ جسے جرمن نازیوں نے خوب کیش کروایا
اینٹی سیمیٹک صرف نازی جرمنی ہی کا خاصہ نہیں تھا بلکہ پورا مغربی یورپ اس رنگ میں رنگا ہوا تھا، فرانس میں بھی پہلی جنگ عظیم کے بعد تک انتہائی سخت اینٹی سیمیٹک جذبات موجود تھے، فرانسیسی اپنے ملک کے یہودیوں کو جرمن کا ایجنٹ اور غدار سمجھتے تھے۔
 
جاسم محمد

محفلین
خدا بچائے کسی کافر کی پیروکاری سے۔۔۔
لیکن یہ قول جس کا بھی ہے ہزار فیصد مبنی بر حقیقت ہے!!!
شدت پسند ہٹلر کے تمام تر اقول و تقاریر یہود مخالفت پر مبنی تھے۔ اگر آپ کو یہ حقیقت لگ رہے ہیں تو پھر نہایت تشویش کی بات ہے
 
جاسم محمد

محفلین
یہودیوں کے ساتھ یہ سلوک بلاوجہ تو نہیں کیا جاتا ہوگا۔۔۔
یقیناً ان کا بھی کچھ قصور ہوگا۔۔۔
یا شاید انبیاء کے خون ناحق کی سزا ہے !!!
یہ ایک انتہائی فضول دلیل ہے۔ اس کا مطلب آجکل جو مسلمانوں کے ساتھ جگہ جگہ مظالم ہو رہے ہیں وہ کسی الہی عذاب کا حصہ ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
ابھی تو آپ کہ رہے تھے کہ مسلمان یا یہودی اپنے مذہبی مدارس سے دہشت گردی کی تعلیم لیتے ہیں۔۔
بعض مذہبی مدارس کو سیاسی مقاصد یعنی دہشت گردی پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر دینی مدرسہ یہی تعلیم دے رہا ہے
 
سید عمران

محفلین
ہر معصوم اور ناحق موت اپنے اپنے دین یا مذہب کے مطابق شہید کہلاتی ہے۔ اس کی اصطلاح مختلف ہو سکتی ہے مگر بنیادی فلسفہ ایک ہی ہے۔ انگریزی میں اسے martyr کہتے ہیں۔
اسلام میں شہادت خدا و رسول کی بیان کردہ صورتوں پر موت کو کہتے ہیں۔۔۔
باقی مذاہب جو کہتے ہیں ان پر ان کے الفاظ ہی استعمال کریں!!!
 
جاسم محمد

محفلین
کیا مظلوم پر عذاب ہوتا ہے؟؟؟
یہودیوں نے جن انبیاء کو قتل کیا وہ مظلوم تھے معذب نہیں!!!
کیونکہ آپ ان یہودیوں کو جنہوں نے انبیا کو کسی زمانہ میں قتل کیا کو ملنے والا عذاب ان کے بعد آنے والے یہودیوں پر لاگو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ کے اباؤ اجداد نے کوئی ظلم کیا تو اس کی سزا آپ کو کیسے دی جا سکتی ہے؟ یہ انصاف کے بنیادی اصولوں سے متصادم دلیل ہے۔
 
Top