نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

جاسم محمد

محفلین
یہ سب حال کے مظالم ہیں۔۔۔
ماضی کے چھیڑ دئیے تو پھر کسی او ر کام کے نہ رہیں گے!!!
صہیونیوں نے فلسطین پر قبضہ ۱۹۶۸ میں کیا تھا۔ وہ کب کے مر کھپ گئے۔ ان کی آل اولاد جو ماضی بھلا کر فلسطینیوں کے ساتھ امن کے نئے دور کی خواہاں ہے۔ ان کا کیا قصور ہے؟
 
سید عمران

محفلین
صہیونیوں نے فلسطین پر قبضہ ۱۹۶۸ میں کیا تھا۔ وہ کب کے مر کھپ گئے۔ ان کی آل اولاد جو ماضی بھلا کر فلسطینیوں کے ساتھ امن کے نئے دور کی خواہاں ہے۔ ان کا کیا قصور ہے؟
آئے دن فلسطینیوں کا قتل عام امن کی خواہش کا اظہار ہے!!!
 
جاسم محمد

محفلین

سید عمران

محفلین
صہیونیوں نے فلسطین پر قبضہ ۱۹۶۸ میں کیا تھا۔ وہ کب کے مر کھپ گئے۔ ان کی آل اولاد جو ماضی بھلا کر فلسطینیوں کے ساتھ امن کے نئے دور کی خواہاں ہے۔ ان کا کیا قصور ہے؟
امن کی حقیقی خواہش ہے تو ّغصب شدہ ملک فلسطینیوں کو واپس کردیں۔۔۔
چوری ڈکیتی کا مال مالک کو واپس کیے بنا بات نہیں بنے گی!!!
 
سید عمران

محفلین

جاسم محمد

محفلین
امن کی حقیقی خواہش ہے تو ّغصب شدہ ملک فلسطینیوں کو واپس کردیں۔۔۔
چوری ڈکیتی کا مال مالک کو واپس کیے بنا بات نہیں بنے گی!!!
بالکل کر دیں گے بلکہ غزہ کی پٹی جو ۲۰۰۵ تک اسرائیل کے قبضہ میں تھی امن کی خاطر واپس کر دی گئی۔ نتیجتا وہاں دہشت گرد حماس قابض ہو گئی
 
جاسم محمد

محفلین
آپ ماریں تو امن، مسلمان دفاع کریں تو دہشت گردی!!!
غزہ کی پٹی اسرائیل نے امن کی خاطر ۲۰۰۵ میں خود خالی کی تھی۔ اسرائیلی انخلا ہوتے ہی اس کا دفاع دہشت گرد حماس کو کرنے کی زحمت کیوں آن پڑی؟
https://mfa.gov.il/MFA/AboutIsrael/Maps/Pages/Israels Disengagement Plan- 2005.aspx
 
فلسفی

محفلین
آپ کے چار کمروں کے مکان پر کوئی قبضہ کر کے کہے کہ جنگ بندی کرو یہ ایک کمرہ تمہارا اور باقی مکان ہمارا، چلو امن سے رہتے ہیں۔ اس پر اگر آپ کے خاندان کا کوئی شخص غصے میں کوئی قدم اٹھائے اور قبضہ گروپ ، جوابا، آپ کے خاندان کے باقی نہتے لوگوں کو مارنے لگے تب بھی آپ کا یہی موقف ہو گا؟
 
جان

محفلین
امن کی حقیقی خواہش ہے تو ّغصب شدہ ملک فلسطینیوں کو واپس کردیں۔۔۔
چوری ڈکیتی کا مال مالک کو واپس کیے بنا بات نہیں بنے گی!!!
آپ اسی بات پہ ہی نہ لگے رہیں کچھ کر کے بھی دکھائیں۔ قوم ہمیشہ محنت سے بنتی ہے فتووں سے نہیں۔ ہم نے آج تک محض باتیں ہی کیں کیا کچھ بھی نہیں اور نتیجتا وہ پورے فلسطین پہ حاوی ہو گیا۔ اس کے ارد گرد سارے عرب ممالک بستے ہیں لیکن کیا ان میں ہمت ہے اسرائیل پہ حملہ کرنے کی؟ تیل بیچنے سے پیسے تو آ جاتے ہیں لیکن عقل، ہمت اور طاقت نہیں آتی وہ صرف محنت اور اللہ پہ توکل سے آتی ہے۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا محاورہ ہر جگہ اور ہر حال میں درست ہے۔ جب ہمارے پاس تھی ہم نے بھی ہندوؤں کو آگے لگائے رکھا، آج ان کے پاس ہے تو وہ اس کا بھرپور استعمال کریں گے۔ چیخنے چلانے، رونے رلانے سے کچھ نہیں ہو گا محنت کریں اور مقابلہ کریں صرف سازشی تھیوریوں پہ اکتفا نہ رکھیں۔
جہاں تک غصب شدہ ملک کا تصور ہے تو بعینیہ بھارت کی بھی پاکستان کے بارے یہی رائے ہےتو کیا ان کو واپس کر دیں؟ یہ دنیا ہے میرے بھائی یہاں سارا کھیل طاقت کا ہے نیشنل انٹرسٹس کو پاور کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ اگر ہمارے پاس لاٹھی ہے تو اس کا استعمال کریں اور اگر نہیں ہے تو پہلے لاٹھی کے اسباب پیدا کریں۔ باقی باتوں سے کچھ نہیں ہونے والا۔ اوقات ہمار ی یہ ہے کہ ہر چند ماہ بعد کشکول اٹھائے بھیک مانگنے نکل پڑتے ہیں اور باتیں وہ کرتے ہیں کہ جیسے بس چند دنوں بعد پوری دنیا پہ قبضہ کر لیں گے۔ وہی فوج جس پہ ہمیں ناز ہے وہ بھی بجٹ کے سہارے چلتی ہے وہی جہادی جن کو ہم بناتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں ان پہ بھی پیسے خرچ ہوتے ہیں۔ لہذا محنت کریں اور اس معیار کی کریں جیسے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کی تھی۔ فاقوں میں بھی دن کاٹے لیکن اپنے مقصد پہ قائم رہے اور اللہ پہ توکل جاری رکھا تب جا کے اتنی عظیم کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
 
Top