زیک

مسافر
صابرہ اور ہم نے آپکی فوٹوگرافی پر بات کی !!!!بلکہ ہم دونوں ہی بہت تعریف کرتے رہے آپکے شوق کی ۔۔۔۔کمال کئ عکاسی کرتے ہیں آپ۔۔۔یوں محسوس ہوتا ہے ہم خود دیکھ رہے ہیں!!!
بہت شکریہ۔ کیا آپ کو محسوس ہوا کہ اس سفرنامے کی تصاویر کی کوالٹی فرق ہے؟ یہ تصاویر فون سے کی گئی ہیں جبکہ باقی تقریباً تمام سفرنامے کی تصاویر کیمرے سے۔

سچی بات یہ ہے کہ خود دیکھنے میں جو مزا آتا ہے وہ میں ان تصاویر میں نہیں دکھا سکتا۔
 

زیک

مسافر
بھوکا پانڈا یہاں بھی پانڈے کا کھانے پینے کی ڈیلوری سے منصوب کیا گیا ہے :thinking:
ہالانکہ پانڈا ایک سست جانور ہوتا ہے۔
معلوم نہیں اس کمپنی کے مالک نے جب برطانیہ میں شروع کی تو اس کا یہ نام کیوں رکھا۔ شاید پانڈا کے چین سے تعلق کی بنا پر۔ اور ہنگری پانڈا نہیں بلکہ کسٹمر ہے جسے یہ کھانا پہنچاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ۔

شکر فوٹوگرافی ہی کا ذکر ہوا ورنہ اور بھی بہت سی باتیں کی جا سکتی تھیں 😂
کھانا پینا آپ کی ہماری پسند الگ ۔۔۔آپ کھائیں کیکڑے ۔۔ northern red snapper کل برنچ پر بھی وہ دیکھ کے ہمیں آپ یاد آئے !!! ہمارے بیٹے کو بھی بہت پسند ہیں اور Grill squid 🦑 ۔۔۔توبہ رضا کو ہم کہتے ہیں پتہ نہیں تم لوگ کیا کیا کھاتے ہو ۔۔۔ایک مرتبہ کہہ رہے اب تو کھا لیا کریں salmon آپکے سارے درد دکھ دور ہونگے 😊😊😊😊
 

سیما علی

لائبریرین
کیا آپ کو محسوس ہوا کہ اس سفرنامے کی تصاویر کی کوالٹی فرق ہے؟ یہ تصاویر فون سے کی گئی ہیں جبکہ باقی تقریباً تمام سفرنامے کی تصاویر کیمرے سے۔
کوالٹی انکی بھی بہت اچھی ہے کیونکہ آپ نے انتہائی باریک بینی سے عکاسی کی ہے ۔۔۔ کیمرے کی تصاویر البتہ ان سے زیادہ پروفیشنل ہیں ۔۔۔زیادہ کمال دونوں میں آپکی مہارت کا ہے۔ بہت چھوٹی چھوٹی چیزیں آپکا فوکس ہوتی ہیں ۔۔ضروری ہے کہ پیشہ ورانہ تصاویر لینے کے لیے کیمرے کی ترتیبات کو جانیں۔۔۔۔زیادہ لوگ اس کے بارے میں علم نہیں رکھتے اسی لئے تصویریں وہ اثر نہیں چھوڑتیں ۔۔لوگ سرسری سی نظر ڈالتے ہیں اور بس ۔۔۔لیکن ان تصویروں کو بار بار دیکھنے کو دل چاہتا ہے۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
یہ کا محل وقوع واضح نہیں۔ مجسمۂ آزادی یعنی سٹیچو آف لبرٹی ایک جزیرے پر ہے۔ نیویارک شہر کا مین ہیٹن کا علاقہ تقریباً جزیرے پر ہے۔
جزیرے پر رہنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ میں بھی ایک جزیرے پر کام کرتاہوں۔ میں دیکھتا ہوں کہ لوگوں کو اپنے سامان کو لانے جانے میں بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اگر کوئی شخص بیمار ہوجائے یا کوئی ایمرجنسی ہوجائے تو جب تک کشتی نہیں آتی تو تب تک انتظار ہی کرنا پڑتا ہے ۔
 

زیک

مسافر
کھانا پینا آپ کی ہماری پسند الگ ۔۔۔آپ کھائیں کیکڑے ۔۔ northern red snapper کل برنچ پر بھی وہ دیکھ کے ہمیں آپ یاد آئے !!! ہمارے بیٹے کو بھی بہت پسند ہیں اور Grill squid 🦑 ۔۔۔توبہ رضا کو ہم کہتے ہیں پتہ نہیں تم لوگ کیا کیا کھاتے ہو ۔۔۔ایک مرتبہ کہہ رہے اب تو کھا لیا کریں salmon آپکے سارے درد دکھ دور ہونگے 😊😊😊😊
ہر قسم کے نئے کھانے کھانے کا شوق ہے۔ اکثر لوگوں کے لئے بچپن کے بعد نئے کھانے پسند کرنا ممکن نہیں ہوتا کہ فوڈ ٹیبو کافی مضبوط ہوتا ہے۔ کسی وجہ سے میرے ساتھ ایسا نہیں ہے اور میں سب کچھ شوق سے کھا لیتا ہوں اگر اچھا بنا ہوا ہو۔
 

زیک

مسافر
ایلیس آئی لینڈ وہ جزیرہ ہے جہاں سے امیگرنٹس ہو کر امریکا آتے تھے۔ وہاں اب امیگریشن میوزیم ہے۔ 1920 کے قریب امیگرنٹس کے پڑھے لکھے ہونے کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ان سے ان کی اپنی زبان میں کچھ لکھوایا جاتا تھا۔ مختلف زبانوں میں اردو کا ٹیسٹ بھی ملا۔


ظہیراحمدظہیر اس اردو کو ہندوستانی کہا گیا۔ دلچسپ بات ہے۔
 

زیک

مسافر
نیویارک میں چوتھا دن۔

مین ہیٹن برج ہمارے ہوٹل کے بالکل ساتھ تھا۔ اگرچہ اس پر سبوے اور کار ٹریفک کافی زیادہ تھی لیکن ہمارا ہوٹل کافی حد تک ساؤنڈ پروف تھا۔ صبح چلتے ہوئے مین ہیٹن برج کی یہ محراب راستے میں نظر آئی۔

 
Top