نیکی کا بدلہ نیکی ہے یابدی؟

عاطف بٹ

محفلین
وہ جیسے ایک بچھو پانی میں گر گیا اور مرنے لگا وہاں سے ایک آدمی گذر رہا تھا اس نے بچھو کو پانی سے نکال لیا
اور بچھو نے اسے یہ صلہ دیا کے آدمی کو کاٹ لیا تھوڑی دیر میں بچھو دوبارہ پانی میں گر گیا، آدمی نے بچھو کو دوبارہ نکال لیا اور بچھو نے اسے پھر کاٹ لیا
ایک دوسرے آدمی نے جب یہ منظر دیکھاتو کہا ارے بھئی یہ تمہیں کاٹے جارہا ہے اور تم اسے نکالے جارہے ہو!
مرنے دو اس کو!
آدمی نے جواب دیا جب یہ بچھو ہو کر اپنی فطرت نہیں بدل رہا تو میں آدمی ہوکر اپنی فطرت کیسے بدل سکتا ہوں۔
آخر میں نتیجہ یہ نکلا کہ آدھے گھنٹے کے بعد وہ بندہ زہر سے اور بچھو ڈوب کر مر گیا! :p
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آخر میں نتیجہ یہ نکلا کہ آدھے گھنٹے کے بعد وہ بندہ زہر سے اور بچھو ڈوب کر مر گیا! :p
میں تو یہ سمجھتی ہوں کہ بچھو کا تو برا انجام ہوا ہوگا لیکن آدمی اگر زہر سے مر بھی گیا تب بھی اسے جنت تو مل گئی اچھے کام کا برا نتیجہ تو نکل ہی نہیں سکتا
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے اندر کی انسانیت نے زہر کو بھی بے ضرر کردیا ہو
 
نیلم

محفلین
نیلم حکایت پوری لکھتے ہیں۔ آپ نے ایک حصہ چھوڑ دیا اور وہ یہ ہے:
جب بندر نے یہ بات کہی تو سانپ نے روتے ہوئے اس کی طرف دیکھ کر کہا، فٹے منہ تیرا بےغیرتا! :p
ہاہاہاہاہا مجھےبہت ہنسی آرہی ہے،،،یہ بھی کہانی میں شامل کردیتی لیکن ابھی ٹائم اکسپائر ہوگیاہے:D
 
عاطف بٹ

محفلین
میں تو یہ سمجھتی ہوں کہ بچھو کا تو برا انجام ہوا ہوگا لیکن آدمی اگر زہر سے مر بھی گیا تب بھی اسے جنت تو مل گئی اچھے کام کا برا نتیجہ تو نکل ہی نہیں سکتا
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کے اندر کی انسانیت نے زہر کو بھی بے ضرر کردیا ہو
عینی، آپ کی وجہ سے اس بچُھو کے پسماندگان نے میرے گھر کے باہر آ کر دھرنا دیدیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اردو محفل پر ہمارے 'مرحوم' عزیز کے بارے میں برا بھلا لکھا گیا ہے۔ اب انہیں کیا جواب دوں؟ :p
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مومن زیرک ہوتا ہے اگر وہ اپنی عقل کی حفاظت کرے اسے صحیح معنوں میں استعمال کرے تو نیکی کے راستے پر بھی قائم رہ سکتا ہے اور اپنی حفاظت بھی کر سکتا ہے
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
عینی، آپ کی وجہ سے اس بچُھو کے پسماندگان نے میرے گھر کے باہر آ کر دھرنا دیدیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اردو محفل پر ہمارے 'مرحوم' عزیز کے بارے میں برا بھلا لکھا گیا ہے۔ اب انہیں کیا جواب دوں؟ :p
انہیں میرے گھر کا رستہ سمجھا دیئے
 
نایاب

لائبریرین
لیکن یہ بھی تو کہا گیا ہے کہ مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا :)
میرے بھائی نیکی کرنا الگ عمل ہے ۔ اور دھوکہ کھانا الگ
نیکی تو یہ ہے کہ آپ دھوکے یا فریب کا سمجھے جانیں بنا مانگنے والے کی مدد کر دیں ۔
اور وہ چاہے روز آپ کے پاس مانگنے آئے آپ اس کی مدد کر دیں اللہ واسطے کی نیت سے
اور دھوکہ یہ ہے کہ کوئی چالبازی اور میٹھی باتوں سے آپ کو گمراہی میں دھکیل دے ۔
اور آپ اس کو جان کر بھی اس کے ہی مشوروں کے اسیر رہیں ۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ایک بات یہ بھی ہے کہ کوئی آپ کو مسلسل نقصان دے رہا ہے تو آپ اپنی صالح فطرت تبدیل مت کریں اسے سلام کہہ کر گذر جائیں
لیکن کبھی اسے آپ کی ضرورت پڑ جائے تو اس کی مدد کرنا بھی استقامت پر قائم رہنا ہے ۔
 
عاطف بٹ

محفلین
انہوں نے پیسے میرے منہ پر مار دئیے ہیں، کہتے ہیں ہم یہاں بچُھو مرحوم کے خون کا سودا نہیں کرنے آئے۔ انہوں نے اپنے اپنے ڈنک سیدھے کر لیے تھے۔ میں نے کہا، بھائیو اور بہنو، اندر عینی سے مذاکرات چل رہے ہیں ذرا صبر سے کام لو، میں کچھ کرتا ہوں۔ :rolleyes:
پلیز جلدی سے اپنے الفاظ واپس لے لیں ورنہ آج سے لوگوں کو ایک بھائی کم بتانا پڑے گا آپ کو!
 
میرے بھائی نیکی کرنا الگ عمل ہے ۔ اور دھوکہ کھانا الگ
نیکی تو یہ ہے کہ آپ دھوکے یا فریب کا سمجھے جانیں بنا مانگنے والے کی مدد کر دیں ۔
اور وہ چاہے روز آپ کے پاس مانگنے آئے آپ اس کی مدد کر دیں اللہ واسطے کی نیت سے
اور دھوکہ یہ ہے کہ کوئی چالبازی اور میٹھی باتوں سے آپ کو گمراہی میں دھکیل دے ۔
اور آپ اس کو جان کر بھی اس کے ہی مشوروں کے اسیر رہیں ۔
آپ نے درست فرمایا شاہ صاحب۔۔میرے مراسلے کا مقصد محض یہ تھا کہ اس واقعے کو ایک فرضی واقعے کے طور پر لینا چاہئیے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انہوں نے پیسے میرے منہ پر مار دئیے ہیں، کہتے ہیں ہم یہاں بچُھو مرحوم کے خون کا سودا نہیں کرنے آئے۔ انہوں نے اپنے اپنے ڈنک سیدھے کر لیے تھے۔ میں نے کہا، بھائیو اور بہنو، اندر عینی سے مذاکرات چل رہے ہیں ذرا صبر سے کام لو، میں کچھ کرتا ہوں۔ :rolleyes:
پلیز جلدی سے اپنے الفاظ واپس لے لیں ورنہ آج سے لوگوں کو ایک بھائی کم بتانا پڑے گا آپ کو!
بات میں نے کی ہے تو بھروں گی بھی میں ہی
بچھوؤں سے صاف کہہ دیجئے کہ مجھ سے آکر بات کریں
اور میں اپنی بات لینے والی نہیں
 
Top