ن لیگ کی حکومت کی ناکامیاں

کاشفی

محفلین
10640996_10204788928233207_8842911295057401283_n.jpg
 

زرقا مفتی

محفلین
حکومت حکمت اور تدبر کا مظاہرہ کرنے میں ناکام‘
لیکن ایک بات بڑی حد تک کہی جا سکتی ہے کہ چاہے وہ سابق صدر پر بغاوت کا مقدمہ چلانے کا معاملہ ہو یا جیو ٹی وی کا مسئلہ حکومت ابھی تک حکمت اور تدبر کا مظاہرہ کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/09/140922_pak_election_rigging_history_zz.shtml
 

زرقا مفتی

محفلین
بہاولنگر: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں غیرمیعاری دوائوں اور ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث پندرہ روز میں54بچے زندگی کی بازی ہارگئے۔

اسپتال انتظامیہ حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مائوں کی گودیں خالی ہونے پر کسی مسیحا کا دل نہ پسیجا تو اپنے پیاروں کی اموات پر غم سے نڈھال ورثا سراپا احتجاج بن گئے۔ ان والدین کا کہنا تھا اگر علاج ہی نہیں کرنا تو ایسے اسپتال بند کر دیے جائیں۔ بچوں کی اموات اور عملے کی بے توجہی پر ایم ایس ڈاکٹر فیاض انور بھی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

انھوں نے کہا کہ دوائوں کی خریداری ای ڈی او ہیلتھ نے کی ہے۔ زہریلی دواسے بچوں کی ہلاکت پر وزیراعلی نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران چلڈرن وارڈ کے ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث مجموعی طور پر وفات پانے والے بچوں کی تعداد 120سے تجاوز کر چکی ہے۔

http://www.express.pk/story/290692/
 

زرقا مفتی

محفلین
PILDAT issues Performance Analysis of Provincial Assemblies;
Sindh and KP Assemblies score the highest; Punjab Assembly the lowest during first year
http://www.pildat.org/eventsdel.asp?detid=716



اسلام آباد...... پاکستان میں قانون سازی اور اسمبلیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے والی غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں سندھ اسمبلی کی کارکردگی سب سے بہتر اور پنجاب اسمبلی کی سب سے کم تر رہی۔ پلڈاٹ نے صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی کے لیے دس معیار مقرر کئے اور ہر ایک کے لیے دس نمبر مختص کئے۔اس طریقہ کار کے تحت سندھ اسمبلی کو قانون سازی کے ضمن میں 10 میں سے 9 نمبر دئیے گئے۔پنجاب اسمبلی کو 8،خیبر پختونخوا کو 7 اور بلوچستان اسمبلی کو 6 نمبر ملے۔وزرائے اعلیٰ کی حاضری کے ضمن میں سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو 10 میں سے 9،9 نمبر ملے جبکہ خیبرپختون خوا کے وزیر اعلیٰ کو 8 اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو صرف 1 نمبر ملا۔مجموعی طور پر سندھ اسمبلی کی کارکردگی 100 نمبروں میں 69 نمبروں کے ساتھ سر فہرست رہی،خیبر پختونخوا اسمبلی 67 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،بلوچستان اسمبلی 60 نمبروں کے ساتھ تیسرےا ور پنجاب اسمبلی کی کارکردگی 57 نمبروں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=160912
 
Top