ن لیگ کی کارکردگی پی پی سے 59 فیصد بہتر،نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست

زیک

مسافر

زیک

مسافر
یعنی 18، 19 کروڑ کی آبادی کے سیاسی مزاج کو محض 2500 افراد کا سیمپل بتا سکتا ہے؟ اسبارہ میں میری معلومات بہت محدود ہیں۔ اگر اس موضوع پر روشنی ڈال سکیں تو شکر گزار ہوں گا۔
جی بالکل بتا سکتا ہے اگر رینڈم سیمپل ہو۔ رینڈم سیمپل سیلکٹ کرنے کے کئی طریقے ہیں اور اس میں کچھ مسائل بھی ہیں۔

http://www.aapor.org/What_is_a_Random_Sample_1.htm
 
باباجی

محفلین
کیا مضحکہ خیز خبر ہے اور اکثر سننے پڑھنے والے یقین بھی کیئے بیٹھے ہیں

سب کو پتا ہے کہ اس سیاہ سی جماعت نے انتخابات میں خوب دھاندلی کروائی تو بھائی گیلپ سروے کس کھیت کی مولی ہے
اور جہاں تک بات ہے اس کی اچھائی اور برائی کی تو مبشر لقمان نے کمال کردیا اس کا کچا چٹھہ کھولنے پر اور عوام نے کمال کردیا اس کچے چٹھے کو نظر انداز کرنے پر ۔۔۔ ملکی خزانے کو تباہ کرنے میں اسپیشلائزیشن کیا ہوا ہے ان لوگوں نے ۔۔ اور Econimics کے اصولوں کی دھجیاں جیسے اڑ رہی ہیں وہ تو ماہرین کو نظر آرہا ہوگا کہ ڈالر سستا ہورہا ہے لیکن پٹرول کی قیمت آٹے میں نمک کے برابر کم ہوئی اور FMCG پروڈکٹس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں ۔۔
اس کی 1 برائی جس کا احتساب ہوتے دیکھنا میری بڑی دلی خواہش وہ یہ اس کے پچھلے دور میں ایک سکیم متعارف ہوئی تھی "قرض" اتارو ملک سنوارو جس کے تحت کم سے کم 40 ہزار پاکستانی روپے یا 1 ہزار ڈالر (اس وقت ڈالر 40کا تھا) قومی خزانے میں جمع کروانے تھے اور ملک سے اور باہر ممالک سے لوگوں نے ڈھیروں کے حساب سے روپیہ اور غیر ملکی کرنسی جمع کروائی لیکن نہ قرض اترا نہ ملک سنورا ، ہاں یہ لوگ ضرور اور زیادہ سنور گئے ۔۔۔ اور اس دور میں بھی یہ لوگ جو کر رہے ہیں کیا وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے ؟؟؟؟ ہرگز ہرگز نہیں ۔
پچھلے دنوں چوہدری پرویز الٰہی کا انٹرویو دیکھا ۔ بہت اچھی باتیں کی انہوں نے ۔۔ بتایا کہ ان کی حکومت کے دور میں آئی ٹی ٹاور جو چائنا کی کمپنی نے بنانا تھا اس معاہدے کو کینسل کرکے موجودہ جگہ پر آئی ٹی ٹاور بنانے کے لیئے شریف برادران نے اس کمپنی کو 30 کروڑ روپے ادا کیئے ۔۔ کیا یہ ان کی اپنی جیب سے گئے تھے ؟؟؟ ۔۔
ایک اور بہت اچھی بات یہ کی کہ جس پروجیکٹ پر ان کے نام کی تختی لگے گی وہی مکمل ہوگا باقی فائلوں میں گم ہوجاتے ہیں ۔۔
بات تو سچ ہے مگر بات ہے شریف فیملی کی کمائی کی ۔۔۔
 
الف نظامی

لائبریرین
پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جس سے 50 ہزار سے زائد مالی مشکلات سے دوچار ہونہار بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وسائل پر امیروں کا ہی نہیں غریب آدمی کا بھی پورا حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق انہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج ترقی کی راہ میں حائل ہے۔ ہمیں اس تفاوت کو ختم کرنا ہے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔
 
باباجی

محفلین
ق لیگ کے دور حکومت میں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو 200 فی کس ماہانہ وظیفہ مل رہا تھا وہ بھی بند کردیا گیا ۔۔ بجائے سرکاری اسکولوں کی حالت کو سدھارنے کے نئے دانش اسکول کو متعارف کروایا گیا ۔۔ جو کہ قومی خزانے پر ایک اور بوجھ ہے ۔ پولیس کے جوان عوام سے زیادہ ان کے اپنے گھروں کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں ۔۔ وی آئی پی موومنٹ کے نام گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے اور عوام کو کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگ ان کی عزت نہیں کرتے بھائی ان کی بدمعاشیوں سےڈرتے ہیں انہوں نے واقعی لاہور کو تخت بنا رکھا ہے۔ پولیس ان کی زرخرید غلام ہے
 
آخری تدوین:
بدمعاشیوں سے ڈرنے والی بات اگر آپ ایم کیو ایم کے بارے میں کرتے تو درست لگتی۔ کافی زیادہ لوگ شریفوں کو پسند کرتے ہیں یہ حقیقت ہے۔ البتہ
تعلیمی بجٹ کے بارے میں آپ کے تحفظات واقعی قابل غور ہیں۔
 
حسیب

محفلین
ق لیگ کے دور حکومت میں سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو 200 فی کس ماہانہ وظیفہ مل رہا تھا وہ بھی بند کردیا گیا ۔۔ بجائے سرکاری اسکولوں کی حالت کو سدھارنے کے نئے دانش اسکول کو متعارف کروایا گیا ۔۔ جو کہ قومی خزانے پر ایک اور بوجھ ہے ۔ پولیس کے جوان عوام سے زیادہ ان کے اپنے گھروں کی سیکیورٹی پر تعینات ہیں ۔۔ وی آئی پی موومنٹ کے نام گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے اور عوام کو کتنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ لوگ ان کی عزت نہیں کرتے بھائی ان کی بدمعاشیوں سےڈرتے ہیں انہوں نے واقعی لاہور کو تخت بنا رکھا ہے۔ پولیس ان کی زرخرید غلام ہے
کب کی بات ہے؟؟؟؟
 
ق لیگ کا دور حکومت 5 سال رہا ہے۔ اس میں کتابیں تو ملتی رہیں ہیں لیکن اس وظیفے کے بارے میں نہیں سنا
باباجی اگر ق لیگ کا دور سنہرا تھا تو 2008 کے الیکشن میں عوام نے ان کو مسترد کیوں کر دیا؟ انہوں نے اپنے وزیراعظم شوکت عزیز کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ بھی نہیں دیا؟ اور اب یہ حال ہوگیا ہے کہ انکے پاس گنتی کی چند سیٹیں ہیں؟
 
حاتم راجپوت

ہوا کچھ یوں تھا کہ ق لیگ نے مشرف کو کھا لیا تھا نتیجتاً مشرف ق لیگ کو کھا گیا ۔ ۔ :p
 
باباجی

محفلین
باباجی اگر ق لیگ کا دور سنہرا تھا تو 2008 کے الیکشن میں عوام نے ان کو مسترد کیوں کر دیا؟ انہوں نے اپنے وزیراعظم شوکت عزیز کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ بھی نہیں دیا؟ اور اب یہ حال ہوگیا ہے کہ انکے پاس گنتی کی چند سیٹیں ہیں؟
2008 میں بی بی کی موت کو کیش کروایا گیا پی پی پی والوں نے عوام کو اتنی چاہت دی کہ عوام کا دل بھر گیا اور بیوقوف عوام نے پھر تیسری مرتبہ ن لیگ کو جتوادیا اور ن لیگ بھی بے انتہا چاہت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔۔ اگر عوام با شعور ہوتی تو جمہوریت کو کبھی آمریت کا نشانہ نا بننا پڑتا ۔۔ جس ملک کی زیادہ تر عوام ناخواندہ ہو وہاں ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔۔ حسیب بھائی جب کتابیں ملتی تھی تو وظیفہ بھی ملتا تھا میری ایک ممانی سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں وہ خود بچوں میں وظیفے کے پیسے تقسیم کرتی تھیں
 
مشرف کی پالیسیوں کا نقصان ق لیگ کو برداشت کرنا پڑا
 
حسیب

محفلین
2008 میں بی بی کی موت کو کیش کروایا گیا پی پی پی والوں نے عوام کو اتنی چاہت دی کہ عوام کا دل بھر گیا اور بیوقوف عوام نے پھر تیسری مرتبہ ن لیگ کو جتوادیا اور ن لیگ بھی بے انتہا چاہت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔۔ اگر عوام با شعور ہوتی تو جمہوریت کو کبھی آمریت کا نشانہ نا بننا پڑتا ۔۔ جس ملک کی زیادہ تر عوام ناخواندہ ہو وہاں ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔۔ حسیب بھائی جب کتابیں ملتی تھی تو وظیفہ بھی ملتا تھا میری ایک ممانی سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں وہ خود بچوں میں وظیفے کے پیسے تقسیم کرتی تھیں
یہاں سیالکوٹ میں تو کسی کو وظیفہ نہیں ملتا رہا باقی شہروں کا معلوم نہیں
 
arifkarim

معطل
2008 میں بی بی کی موت کو کیش کروایا گیا پی پی پی والوں نے عوام کو اتنی چاہت دی کہ عوام کا دل بھر گیا اور بیوقوف عوام نے پھر تیسری مرتبہ ن لیگ کو جتوادیا اور ن لیگ بھی بے انتہا چاہت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔۔ اگر عوام با شعور ہوتی تو جمہوریت کو کبھی آمریت کا نشانہ نا بننا پڑتا ۔۔ جس ملک کی زیادہ تر عوام ناخواندہ ہو وہاں ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔۔ حسیب بھائی جب کتابیں ملتی تھی تو وظیفہ بھی ملتا تھا میری ایک ممانی سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں وہ خود بچوں میں وظیفے کے پیسے تقسیم کرتی تھیں

درست۔ ہمارے ہاں کوئی سیاسی جماعت تو ہے نہیں۔ خاندانی لمیٹڈ کمپنیاں ہیں۔ ایک طرف نورا کشتی کی اسٹیل ملزاور شوگر ملز ہیں تو دوسری طرف چوہدری شجاعت کی نجی انڈسٹریز۔ اور اپنے روٹی کپڑا مکان یعنی بھٹو خاندان کے کمیشن کے قصے کون بھول سکتا ہے۔ اب تو بفضل تعالیٰ ان سیاسی خاندانوں کی اولادیں اپنی باری لینے کیلئے تیار ہو گئی ہیں۔ عمران خان امید کی ایک کرن ہے۔ اب دیکھتے ہیں کب تک اسکا خاندان اس گندی سیاست سے دور رہتا ہے۔
 
Top