یہ بات تو درست ہے کہ 2008 کے الیکشن میں پی پی نے بے نظیر کے قتل کو کیش کروایا اور ہمدردی کے ووٹوں سے سیٹیں لے لیں۔ مگر دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی۔ ق کیوں نہیں تھی؟ ن کا تو کوئی لیڈر نہیں قتل ہوا تھا اس وقت؟ ق نے تو بہت کم سیٹیں لی تھیں۔2008 میں بی بی کی موت کو کیش کروایا گیا پی پی پی والوں نے عوام کو اتنی چاہت دی کہ عوام کا دل بھر گیا اور بیوقوف عوام نے پھر تیسری مرتبہ ن لیگ کو جتوادیا اور ن لیگ بھی بے انتہا چاہت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔۔ اگر عوام با شعور ہوتی تو جمہوریت کو کبھی آمریت کا نشانہ نا بننا پڑتا ۔۔ جس ملک کی زیادہ تر عوام ناخواندہ ہو وہاں ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔۔ حسیب بھائی جب کتابیں ملتی تھی تو وظیفہ بھی ملتا تھا میری ایک ممانی سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں وہ خود بچوں میں وظیفے کے پیسے تقسیم کرتی تھیں
حقیقت کچھ یوں ہے کہ ق لیگ کی اپنی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ ان کی پہچان مشرف کی جماعت ہونا تھی۔ جب عوام نے مشرف کو مسترد کر دیا تو یعنی ق لیگ یعنی مشرف کی جماعت کو مسترد کر دیا۔
یہ آپ انہی کتابوں کی بات کر رہے ہیں جن میں دو صفحات پر مشرف اور چوہدری پرویز الہی کی تصاویر بھی چھاپی گئیں تھیں؟