تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نیرنگ خیال

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

وارث بھائی کی فیس بک پر شئیر کی گئی پوسٹ سے پتا چلا ہے کہ وارث بھائی کا انتقال 15 دسمبر کو ہوگیا تھا۔ اللہ اکبر۔

مجھے عمر سیف بھائی نے ابھی یہ اطلاع دی۔
 

زیک

مسافر
انا للہ و انا الیہ راجعون

کچھ دنوں سے سوچ رہا تھا کہ رابطہ کروں کہ وارث کی صحت کی طرف سے تشویش تھی اور اس ماہ نظر نہ آئے تھے
 

علی وقار

محفلین
بے یقینی کی کیفیت طاری ہے۔ کچھ بھی مزید لکھنا مشکل لگ رہا ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون

انتہائی حیرت کی بات ہے، اتنے دن ہو گئے اور ہمیں پتہ تک نہیں چل سکا۔ سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہا جائے۔
 

سید رافع

محفلین
یقین نہیں آرہا۔ سگریٹ، شوگر اور بلڈ پریشر کے امراض ان کو تھے۔ اللہ انکی مغفرت فرمائے۔ انکے درجات بلند فرمائے۔ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عمر سیف

محفلین
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اللہم اغفرلہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وارزقہ بالجنۃ الفردوس برحمتک یا ارحم الراحمین - آمین

ان کے انتقال کی خبر کچھ دیر پہلے میرے کزن نے دی، وارث بھائی اس کے سینئر مینجر تھے۔
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
انتہائی افسوسناک خبر ہے۔
اللہ تعالٰی وارث بھائی کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔
 

یاسر شاہ

محفلین
اس خبر نے تو واقعی اپنی حراست میں لے لیا ہے۔آنکھیں نم ہیں اور کچھ کہنے کو بچا نہیں۔

انا
للہ
و
انا
الیہ
راجعون
 

La Alma

لائبریرین
ذہن ماؤف ہے۔ انتہائی دکھ اور صدمے کی خبر ہے۔ زندگی سے زیادہ ناقابلِ اعتبارکوئی شے نہیں۔ کون، کب ، کیسے اچانک چلا جائے، کچھ بھی علم نہیں۔ان کا یوں اچانک دنیا سے رخصت ہو جانا، یقیناً اردو محفل کے لیے بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ حکمِ الہی کے سامنے انسان قطعی بے بس ہے۔ بےشک ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھناہے۔
تعزیت کے چند رسمی جملے لکھنا بذاتِ خود انتہائی تکلیف دہ ہے۔ بس یہی کہا جا سکتا ہےکہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ بہترین سے بہترین معاملہ فرمائیں اور اس مشکل وقت میں انکے لواحقین کے حامی و ناصر ہوں۔ آمین۔
 

فہد اشرف

محفلین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ کیا کہوں کچھ سمجھ نہیں آ رہا ، اتنا اچھا انسان نہیں رہا۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
وارث نے فارسی سے محبت کو ایک نیا زاویہ دیا اردو ترجمے کی روح پھونک کر ، بےحد متوازن اور متین شخصیت ، ہمیشہ شفئق اور مہربان نظر آئے ، دلی دُکھ ہوا ۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
انا للّه و انا الیہ راجعون
انتہائی افسوس ناک خبر۔۔۔۔ اور مزید افسوس کہ ہم اب تک بے خبر تھے۔ ایک دن ہم بھی اسی طرح اچانک غائب ہو جائیں گے۔
و انا ان شاءاللَٰه بکم لاحقون۔
اللّٰه پاک وارث بھائی پر آخرت کی سب منزلیں آسان فرمائے اور محشر میں نبی کریم صلی اللّٰه علیہ و سلم کے ہاتھوں جامِ کوثر نصیب فرمائے۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top