عمر سیف
محفلین
مجھے کل میرے چھوٹے کزن کا میسج آیا کہ کیا آپ کسی محمد وارث کو جانتے ہیں؟ میں نے کہا بس ایک ہی وارث بھائی کا علم ہے جو سیالکوٹ سے ہیں۔ابھی چند لمحے پہلے میری وارث بھائی مرحوم کی اہلیہ سے بات ہوئی ہے۔ بقول ان کے ان کو گردے میں انفیکشن کی کافی عرصے سے شکایت تھی جو کہ اب آ کر زیادہ ہی بگڑ گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو ذیابیطس، فشار خون، نیز دل کی بھی شکایت تھی۔ گو کہ علاج چل رہا تھا لیکن اس سب بیماریوں کا اکٹھا ہو جانا جان لیوا ثابت ہوا۔
میں نے اردو محفل کے تمام ارکین کی جانب سے ان سے تعزیت کی ہے۔
میرے پاس وارث بھائی مرحوم کا ہی نمبر تھا، جس پر میں نے کال کی تھی تو ان کی اہلیہ نے بات کی تھی۔
اسی نے یہ خبر مجھ تک پہنچائی۔ وارث بھائی اور وہ ایک ہی جگہ کام کرتے تھے۔ اور ان کا انتقال ۱۴ یا ۱۵ دسمبر کو ہوا۔