واہ کینٹ میں خود کش حملہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
ہم صرف ان واقعات کو آخر ایک ہی رُخ سے کیوں دیکھ رھے ہیں؟ ہو سکتا ھے طالبان کی آڑ میں کچھ اور شر پسند عناصر ان مظالم میں سرگرمِ عمل ہوں جو ہمارے اندر انتشار اور بد امنی پھیلا کر ہماری جڑیں کھوکھلی کررھے ہوں۔ سوچیئے
 
ظہور بھائی یہ ایسے ظالم لوگ ہیں جو مدرسوں میں بچوں کو بچپن سے ہی یہ سکھانا شروع کرتے ہیں کہ یہی اسلام ہے اور یہی جنت جانے کا مختصر ترین راستہ ہے۔ پھر قبل اس کے کہ یہ بچے اپنے ذہن سے کچھ سوچنا شروع کریں، انہیں خود کُش حملے میں استعمال کر لیا جاتا ہے۔ اصل ظالم وہ لوگ ہیں جو ان بچوں کو استعمال کرتے ہیں۔

میں نے سناہے کہ ان خودکش جہنمیوں کو کچھ دوائی بھی دی جاتی ہے جس سے ان کا دماغ ایک مخصوص سوچ کے مطابق کام کرتا ہے۔ کیا کسی کو اس بارے میں معلومات ہے؟
میرے خیال میں مدارس کے سسٹم کو ختم کردیا جائے اور ان بچوں کے جدید علوم کی تعلیم دی جائے اور ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم بھی۔
 
زیک

مسافر
ہم صرف ان واقعات کو آخر ایک ہی رُخ سے کیوں دیکھ رھے ہیں؟ ہو سکتا ھے طالبان کی آڑ میں کچھ اور شر پسند عناصر ان مظالم میں سرگرمِ عمل ہوں جو ہمارے اندر انتشار اور بد امنی پھیلا کر ہماری جڑیں کھوکھلی کررھے ہوں۔ سوچیئے

تو پھر تحریکِ طالبان نے ذمہ‌داری کیوں‌قبول کی؟
 
حسن علوی

محفلین
تو پھر تحریکِ طالبان نے ذمہ‌داری کیوں‌قبول کی؟

ہو بھی سکتا ھے کہ یہ سفاکانہ کام انہی ملعونوں کا ہو مگر اگر کوئی اور یہ خون ریزیاں کر کے تحریکِ طالبان کا نام لگا کر نکل جائے تو۔۔۔ میرا مقصد صرف ایک سوچ کو جنم دینا ھے۔ بات یہ ھے کہ ہماری قوم میں اس رجحان کی بہت کمی پائی جاتی ھے کہ اپنی سوچ سے کام نہیں لیا جاتا جو ہجوم بات کرے اسی کو لے کر آگے چل پڑتے ہیں۔
 
حسن علوی

محفلین
ملاحظہ ہو مولوی عمر کا جواب:

ایک سوال کے جواب میں کہ طالبان کا موقف ہے کہ قبائلی علاقوں میں عام شہری ہلاک ہو رہے ہیں تو ان خودکش حملوں میں بھی تو عام شہری ہی متاثر ہو رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ان کو اس بات کا احساس ہے کہ عام لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واہ کینٹ میں ان کا ہدف عام شہری نہیں بلکہ سکیورٹی اہلکار تھے۔ (بی۔بی۔سی اردو)

لعنت ھے ایسے انسان نما چیز کی ایسے گھٹیا بیان پر۔
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ڈيرہ اسماعيل خان ميں ايک ہسپتال پر خودکش حملے کے بعد واہ کينٹ ميں آج کا خودکش حملہ اور اس کے نتيجے ميں 100 سے زائد بے گناہ افراد کی ہلاکت اور اس کے بعد طالبان کے ترجمان کا بيان جس ميں نہ صرف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئ بلکہ مستقبل ميں بھی کراچی اور اسلام آباد ميں ايسے ہی حملوں کی دھمکی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ طالبان اور ان سے منسلک مختلف انتہاپسند گروپ نہ صرف يہ کہ پاکستان کے اندر پوری طرح سے فعال ہو چکے ہيں بلکہ وہ پاکستان کے اندر اپنی حکومت اور اپنے نظريات پر مبنی قوانين کے نفاذ کے ليے کسی بھی حد تک جا سکتے ہيں۔ گزشتہ چند ماہ ميں امن معاہدوں اور مفاہمت نما مصالحتی کوششوں کی جو بازگشت سنائ دے رہی تھی اس کے تناظر ميں کيا طالبان کے سياسی اثرو رسوخ ميں اضافہ پاکستان کے مسائل کے حل کا موجب بن سکتا ہے؟ ميرے نزديک يہ ايک انتہاہی سنگين صورت حال ہے اور اگر اس موقع پر پاکستانی قائدين نے درست سياسی فيصلے نہ کيے تو اس کے نتائج پاکستانی عوام کے مستقبل کے ليے انتہائ تباہ کن ہوں گے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ حاليہ حالات کے تناظر ميں امن کا قيام حکومت پاکستان کی اہم ترجيحات ميں شامل ہونا چاہيے ليکن سب سے اہم سوال يہ ہے کہ کيا مستقل امن قائم کرنے کا يہی موثر طريقہ ہے کہ جو گروہ انتہا پسندی اور دہشت گردی جيسے سنگين جرائم ميں ملوث ہيں، امن کی ضمانت کے عوض پاکستان کے کچھ علاقے ان کی تحويل ميں دے ديے جائيں تا کہ وہ وہاں پر اپنی مرضی کا نظام قائم کر سکيں اور اپنے سياسی اثر ورسوخ ميں اضافہ کريں؟

طالبان کے دور حکومت ميں افغانستان مسلسل خانہ جنگی کا شکار تھا اور اس وقت بھی افغانستان کو بحيثيت ايک ملک تباہی کے دہانے پر لانے ميں ان کا کردار کسی سے پوشيدہ نہيں ہے۔ اس ميں تو کسی کو شک نہيں کہ طالبان کس قسم کے نظام حکومت پر يقين رکھتے ہيں اور انسانی اور سماجی حقوق کے حوالے سے ان کی سوچ کيا ہے۔ گزشتہ ايک دہائ کے دوران انسانی حقوق کی درجنوں تنظيموں کی بے شمار دستاويزات طالبان کے مظالم کی داستانيں سناتی ہيں۔

گزشتہ چند دنوں ميں فاٹا ميں امن معاہدوں کے باوجود دہشت گردی کی بڑھتی ہوئ کاروائياں اس بات کا ثبوت ہيں کہ آپ سانپ کو ساری زندگی دودھ پلاتے رہيں ليکن اس کی فطرت ميں پھر بھی ڈسنا ہے۔

ياد رہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات ميں ہلاک ہونے والے سارے پاکستانی باشندے تھے۔ اس بات سے واضح ہے کہ طالبان سياسی اختلافات پيدا ہونے کی صورت ميں کس قسم کا طرز عمل اختيار کرنے کو ترجيح ديتے ہيں۔کيا پاکستان کی حدود کے اندر امن معاہدوں کے ذريعے طالبان کے سياسی اثرورسوخ ميں اضافے کی پاليسی پاکستان ميں جمہوريت کی مضبوطی کے ضمن ميں درست ہے؟ کيا ايسا کرنے سے امن وامان کی صورت حال خراب ہو گی يا اس ميں بہتری آئے گی؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ ان بے گناہ لوگوں کی معفرت فرمائے اور ان لوگوں کو ہدایت نصیب فرمائے جو مسلمان ہو کر بھی مسلمانوں کو مارتے ہیں چاہے وہ واہ کینٹ کے شہداء ہوں باجوڑ ، سوات ، یا دوسرے قبائلی علاقوں کے مسلمان ہوں ( کیا قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے انسان نہیں ان کی بیویاں نہیں یا بچے نہیں یا والدین نہیں ) میرا دل تو خون کے آنسو رو رہا ہے کہ مسلمان ہی مسلمان کو کیوں مار رہیں ڈالر کی وجہ سے انتقام کی وجہ سے یا لسانی ، فرقہ وارانہ تشدد کی وجہ سے ابھی لاکھوں ہی اپنے ملک میں مہاجر کی زندگی گذار رہے ہیں رب کعبہ کی قسم کل بھی میں نے اپنے آفس میں ایک نوجوان کو دیکھا اپنے ہاتھ ایک پرچی تامے ہوئے تھا اور لکھا " باجوڑ مہاجر " یعنی ہم یہاں ہجرت کرکے یہاں پر آئے ہیں اب کھانے پینے کا کوئی بندوبست نہیں اچھے خاصے گھر تھے سب ویران ہو گئے تو ان کے دل پر کیا بیتے کیا یہ رات کو اپنے گھر کو یاد نہیں کریں گے کیا رات کو ان کے انسو نہیں بہیں گے کسی کا بیٹا نہیں کسی کا بھائی نہیں کسی کا شوہر نہیں سب ایمر جنسی میں اپنے گھروں سے نکل گئے ۔ ہر فورم پر یہ آواز اٹھانا چاہئے کہ آخر ہماری فوج کس کے لیے ہیں کہ ہرروز پندرہ بیس مزائل گر کر میرے مسلمان بھائیوں کو شہید کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ اکبر کبیرا

واجد حسین (شہید انشاء اللہ )
 
مہوش علی

لائبریرین

جب فتنے پیدا ہوتے ہیں، اور انکا قلع قمع کرنے کی بجائے انکی حمایت میں انہیں دودھ پلا کر پالا پوسا اور بڑا کیا جاتا ہے تو قوم ایسے ہی سانحات اور خاک و خون سے دوچار ہوتی ہے۔
عرصہ گذر گیا آپ طالبان کے سپورٹرز کے سامنے یہ سوال اٹھاتے اٹھاتے کہ کیا وجہ تھی کہ طالبان کے قوت پکڑنے سے پہلے یہ قتل عام، یہ خون خرابے، یہ خود کش حملے کہیں نہیں ہوتے تھے؟
اور آج جب طالبان ان سب خود کش حملوں اور قتل عام میں ملوث ہے تو الٹا الزام لگا رہے ہیں کہ یہ طالبان نہیں بلکہ پاک فوج ہے جو خون کی پیاسی ہے اور صرف اپنی خونی پیاس بجھانے کے لیے ہی فاٹا میں طالبان کو قتل عام سے روکنے کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔

/////////////////////////

از پیاسا:
یہ ایک کالم ہے۔ ۔ ۔ ۔ "خود کش حملوں کا واحد حل" ذرا اسے بھی دیکھ لیں

یہ جذباتی کالم کبھی اصل حقائق تک نہیں پہنچ سکتے بلکہ آنکھوں کی راہ میں جذباتی پردے ڈالنے کی کوشش ہے۔

نہ صرف خود کش حملوں، بلکہ طالبان کے میدان میں آنے کے بعد پیدا ہونے والے ہر ہر فتنے کا واحد اور واحد حل یہ ہے کہ پاک فوج ان جہلاء سے اپنے علاقوں کا کنٹرول واپس لے اور قرانی حکم کے مطابق ان تمام خود کش حملہ آور پیدا کرنے والے فتنوں کو اُس وقت تک مارے جبتک یہ ختم نہ جائیں یا پھر اپنے فتنے سے توبہ کر کے باز نہ آ جائیں۔

جیسے ہی یہ فتنہ ختم ہو گا، حالات پھر ویسے ہی ہو جائیں گے جیسا کہ طالبان کے میدان میں آنے سے قبل تھے کہ جہاں نہ کوئی خود کش حملہ ہوتا تھا اور نہ پاک فوج کو پاک زمین پر کوئِ ذبح کرتا تھا اور نہ پاک فوج کو اپنی ہی پاک زمین پر کوئی آپریشن کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
جب فتنے پیدا ہوتے ہیں، اور انکا قلع قمع کرنے کی بجائے انکی حمایت میں انہیں دودھ پلا کر پالا پوسا اور بڑا کیا جاتا ہے تو قوم ایسے ہی سانحات اور خاک و خون سے دوچار ہوتی ہے۔
عرصہ گذر گیا آپ طالبان کے سپورٹرز کے سامنے یہ سوال اٹھاتے اٹھاتے کہ کیا وجہ تھی کہ طالبان کے قوت پکڑنے سے پہلے یہ قتل عام، یہ خون خرابے، یہ خود کش حملے کہیں نہیں ہوتے تھے؟
اور آج جب طالبان ان سب خود کش حملوں اور قتل عام میں ملوث ہے تو الٹا الزام لگا رہے ہیں کہ یہ طالبان نہیں بلکہ پاک فوج ہے جو خون کی پیاسی ہے اور صرف اپنی خونی پیاس بجھانے کے لیے ہی فاٹا میں طالبان کو قتل عام سے روکنے کے لیے آپریشن کر رہی ہے۔
یہ تو آپ ان طاعوتی طاقتوں سے پوچھے جو دوسرے کے ملکوں پر قبضہ کرکے اپنی میراث سمجھتے ہیں اور جو اپنے گھر کی حفاظت اور دفع کے کرتے ہیں تو وہ دہشت گرد بن جاتے ہیں اور جو حملہ آوار ہوتے ہیں وہ مصلح پسند کیا امریکہ کی حملے سے پہلے پاکستان کے یہ حالت تھے ؟
یہود و نصاریٰ کے بچاریوں سے یہ سوال ؟
کیا خیال روس کے بارے میں ؟
ان کی تو مذمت کی جاتی ہیں لیکن اسلام ممالک پر چڑھائی ؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اللہ اکبر کبیرا

واجد حسین ( شہید انشاء اللہ )
 
پیاسا

معطل
یہ جذباتی کالم کبھی اصل حقائق تک نہیں پہنچ سکتے بلکہ آنکھوں کی راہ میں جذباتی پردے ڈالنے کی کوشش ہے۔

نہ صرف خود کش حملوں، بلکہ طالبان کے میدان میں آنے کے بعد پیدا ہونے والے ہر ہر فتنے کا واحد اور واحد حل یہ ہے کہ پاک فوج ان جہلاء سے اپنے علاقوں کا کنٹرول واپس لے اور قرانی حکم کے مطابق ان تمام خود کش حملہ آور پیدا کرنے والے فتنوں کو اُس وقت تک مارے جبتک یہ ختم نہ جائیں یا پھر اپنے فتنے سے توبہ کر کے باز نہ آ جائیں۔

جیسے ہی یہ فتنہ ختم ہو گا، حالات پھر ویسے ہی ہو جائیں گے جیسا کہ طالبان کے میدان میں آنے سے قبل تھے کہ جہاں نہ کوئی خود کش حملہ ہوتا تھا اور نہ پاک فوج کو پاک زمین پر کوئِ ذبح کرتا تھا اور نہ پاک فوج کو اپنی ہی پاک زمین پر کوئی آپریشن کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔

جنہیں اآپ جزباتی کہہ رہی ہیں کیا معلوم تصویر کا یہی رح حقیقت ہو. . . . میرے خیال سے . .اآپ جنہیں حقائق کہہ رہی ہیں . . وہ حکومتی اداروں . . بے بی سی(بی بی سی( سی این این. . . اور ان جیسے دوسرے اداروں کی خود ساختہ رپورٹیں ہیں. . . اآج کا میڈیا . . یہودیوں کے ہاتھ میں ہے . . وہ اپنے مفاد کے لیے ہر طرح کی شر انگیز کہاوتیں گھڑ تے ہیں اور میڈیا کے ذریع عوام میں پھلا دیتی ہیں . . . اور عوام بھی ایسی . . ہپناٹایزڈ. . ہو چکی ہے کہ اپنے ذہین اور ذرایع سے حقیقت تک پہنچنا وقت اور ٹایم ضایع کرنے کے مترادف سمجھتی ہے. . .جو طالبان . . امریکی سپر پاور کے آگے نہیں جکے . . اور اآج دوبارہ . . افغنستان پر چھاے جا رہے ہین . . . اآپ نے کیسے سمجھ لیا کہ وہ امریکی جنگ کو اآپنے گھر میں لڑنے والے. . سابقہ فرعون "مشرف"کی کی جاہلانہ پالیسیوں کے اآگے . . . سرینڈر کر دیں گے. . . اآپ کے اندازے . . قیاسات؛ خیالات. . .رجحانات. . میڈیا کے . . پروپیگنڈہ.بیانات کی بنا لاشعوری طور پر . . انہی جیسے ہو چکے ہیں. . . . اآپ تمام دوستوں ایک دفعہ ان کی نظر ثانی ضرور کرنی چاہیے. . . اور حقیقت کو کھوجنے کے لیے. . . تھوڑا وقت "ضایع " ضرور کرنا چاہیے
وسلام
 
سب سے پہلے طالبان اور ان کو پناہ دينے والے ملا صاحبان کا ملک سے صفايا کرنا ہوگا، ورنہ اللہ کی رحمت کبھی ہم پر متوجہ نہیں ہو گی کيونکہ رحمت فتنہ فساد و قتل و غارت کی ضد ہے۔۔۔
 
مغزل

محفلین
پیاسے بھیا۔۔ کچھ دلائل تو پیش کیجئے۔۔
خبروں سے اقتباس مت کیجئے۔۔ کہ ’’ یہود کی ہپناٹائنگ ہے‘‘
 
جس طرح یہود و نصری کو پہچان چکے ہیں اسی طرح طالبان کو بھی پہچانتے ہیں کہ طالبان کون ہیں اور ظالمان کون ہیں اور کفر کو مضبوط کرنے والے کون ہیں اور ان کے وکالت کرنے والے کون ہیں تو اللہ پاک نے ابتداء ہی سے یہ بات سمجھائی ہیں لیکن جہاد پر طعنے کرنے والے اپنے انکھیں اور کان کھول رکھیں کہ جہاد روز قیامت تک کفر کے خلاف جاری رہے گا جیسے کوئی قرآن کو ختم نہیں کر سکتا ویسے ہی بنی اسرائیل کی اولاد لاکھوں کوشش کریں ناکام ۔۔۔۔
یہ قرآن جہاد کی حفاظت کرے گا اور جہاد قرآن کی حفاظت کرے گا ۔۔
لیکن پھر میں اپنے دوستوں سے گذارش کرتا ہوں کہ جہاد اور فساد میں فرق سمجھیں اور ہر بد کام کو مجاہدین کے ساتھ نہ جوڑیں جہاد ہوتا ہے کفر کے خلاف نہ کہ مسلمانوں اور اسلام کے پیروکاروں کے خلاف ۔۔۔
اب اگر چند لوگ مجاہدین کی روپ اپنا لے اور وہ فساد پھیلائے تو اس میں جہاد (قتال ) کے احکام کا قصور نہیں بلکہ ان لوگوں کا قصور ہے جیسے نبی پاک صلی کی مبارک سنت داڑھی ہے اب اگر کوئی داڑھی رکھ کر بھی گناہ کریں تو اس میں داڑھی کی کیا قصور تو ہم داڑھی کو بدنام کرتے ہیں اور یہ نہیں کہتے کہ داڑھی کی حرمت کو بدنام کرنے کے لیے برے لوگوں نے داڑھی رکھ لی ہے
اب اگر جہاد کے نام پر کوئی فساد کریں تو اس سے جہاد کا کیا تعلق
اور منافق لوگوں کوتو ایسے مواقع کی تلاش ہوتی ہے کہ کس طرح مجاہد اور جہاد کو بدنام کر دیا جائے تاکہ کفر مغلوب رہے

اللہ اکبر کبیرا

واجد حسین ( شہید انشاء اللہ )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top