ساجداقبال
محفلین
آپکے امریکہ اور ان میں کوئی فرق ہے کیا؟ آپ یہی کام بغیر اعلان جنگ اور بغیر خودکش حملوں کے کر رہے ہیں۔اگر کسی دوست کو طالبان کے ارادوں کے حوالے سے کوئ شک ہے تو ميری درخواست ہے کہ يہ ويڈيو ضرور ديکھیں۔ يہ انٹرويو تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر کا ہے جس ميں وہ نہ صرف واہ کينٹ کے حملے کی ذمہ داری قبول کر رہے ہيں بلکہ مستقبل ميں لاہور اور اسلام آباد کے حوالے سے اپنے ارادے بھی واضح کر رہے ہيں۔ يہ کسی غير معروف اخبار ميں طالبان سے منسوب کوئ بيان نہيں ہے اور نہ ہی يہ طالبان سے منسوب کسی غير معروف شخص کا بيان ہے بلکہ يہ تحريک طالبان پاکستان کے ترجمان کا انٹرويو ہے جو پاکستان کے ايک معروف ٹی وی نيٹ ورک کے ذريعے پاکستان کے عوام تک اپنا پيغام پہنچا رہے ہيں۔ اس بات ميں کوئ شک نہيں ہے کہ ان مجرموں نے پاکستان کے عوام کے خلاف اعلان جنگ کر ديا ہے۔
http://www.friendskorner.com/forum/f137/moulvi-omar-spokesman-taliban-live-tv-21st-aug-61254/
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov